آپ کے مستعمل مجرب نسخے

فاخر رضا

محفلین
محمد عدنان بھائی، یہاں شفٹوں کی نوکری ہے. انشاءاللہ گرمیوں میں کراچی واپس اور پھر وہاں کا حساب.
 
سین خے

محفلین
آپ کو میگرین تھی اور مجھے مائیگرین۔ فکر نہ کریں یہ صرف برطانیہ اور امریکہ کا فرق ہے۔

:D

بہرحال میرا تجربہ یہ ہے کہ عمر کے ساتھ ساتھ خود بخود کم ہوتی گئی ہے۔ جب ہو تو دوائی لیتا ہوں لیکن کوئی ٹوٹکے استعمال نہیں کئے۔

ایک بار بیوی کو شوق آیا کہ ادرک کو گرین ٹی میں ڈال کر پیا جائے تو شاید فائدہ ہو۔ لیکن اس سے میرا سارا منہ پک گیا۔ لگتا ہے مجھے ادرک سے الرجی ہے۔

ہو سکتا ہے کہ میرے میگرین میں کمی بھی عمر کے ساتھ ساتھ آئی ہو :)

ادرک سے الرجی ممکن ہے۔ ویسے میرے خاندان میں سوائے دو تین افراد کے کسی کو گرین ٹی موافق نہیں آتی۔ زیادہ تر لوگ کہہ دیتے ہیں کہ ان کی طبعیت بگڑ گئی :D
 
آخری تدوین:
اٹھارہ گھنٹے تک ڈیوٹی کے بعد صبح کالی چائے میں شہد ڈال کر پینا بہت سکون دیتا ہے. گلہ بھی اس وقت تک جواب دے چکا ہوتا ہے. اسے بھی کچھ سکون ملتا ہے. پھر گھر جاکر سوجاتا ہوں. اٹھتا ہوں تو سب ٹھیک.
آگئے او نا ساڈی لائن تے تسی وی
 
ہم کب مکر رہے ہیں. آپ کے ساتھ ہی ہیں، بس پٹری کے اس طرف
ویسے میری رائے ہے کہ اگر گھریلو نسخے، شہد، الائچی، پانی وغیرہ تک محدود رہیں تو ٹھیک پیناڈول، ایموکسل وغیرہ تک نہ پہنچیں تو بہتر ہے ۔ خصوصا ایلوپیتھک دوائیاں ڈاکٹر کے تجویز کئے بغیر استعمال نہیں کرنا چاہئیں۔
 
عباس اعوان

محفلین
اس لڑی میں تحریر کیجے عام نوعیت کی بیماریوں سے متعلق وہ نسخے جونسل در نسل، سینہ بسینہ یا کسی بھی ذریعہ سے آپ تک پہنچے ہیں، استعمال ہورہے ہیں اور بہتر نتائج کے حامل رہے ہیں...
چاہے ہربل ہوں، ہومیو پیتھک ہوں، ایلوپیتھک ہوں یا پھل، سبزیوں، اناج، خشک میووں یعنی علاج بالغذا پر مبنی ہوں...
شرط صرف ان کا ذاتی استعمال اور مفید ہونا ہے...
بیماریوں کے علاج کےعلاوہ فرحت بخش، موسم کے برے اثرات سے حفاظت کے لیے نیز کمزوری دور کرنے اور طاقت حاصل کرنے کے لیے قوت بخش اجزاء کی حامل ترکیبیں بھی پیش کی جاسکتی ہیں...
سوکھی ہوئی جوتوں کی پالش کو کس طرح قابلِ استعمال بنایا جائے؟
احمد بھائی، آپ کس مقصد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں ؟
:surprise:
 
آخری تدوین:

اے خان

محفلین
صبح کے وقت بوٹ پالش ختم ہوجائے تو پریشانی کی کوئی بات نہیں کپڑے پر تھوڑا تیل ڈال کر بوٹ پالش کرسکتے ہیں آزمودہ نسخہ
 
فرقان احمد

محفلین
صبح کے وقت بوٹ پالش ختم ہوجائے تو پریشانی کی کوئی بات نہیں کپڑے پر تھوڑا تیل ڈال کر بوٹ پالش کرسکتے ہیں آزمودہ نسخہ

شام کے وقت ایک اور کپڑا لے کر پالش اتار لیتے ہیں۔ فضول خرچی منع ہے!
 
محمداحمد

لائبریرین
صبح کے وقت بوٹ پالش ختم ہوجائے تو پریشانی کی کوئی بات نہیں کپڑے پر تھوڑا تیل ڈال کر بوٹ پالش کرسکتے ہیں آزمودہ نسخہ

ہم نے ایک بار مٹی کا تیل پالش میں ملایا لیکن وہ بات نہیں تھی کہ جو نئی پالش کی ہوتی ہے یعنی پالش بکھر ی بکھری رہی ۔

انٹرنیت پر ہر چیز ہوتی ہے ، ایک جگہ سوکھی پالش کے حوالے سے فورم پر گفتگو دیکھی تو پہلا مشورہ یہ تھا کہ نئی خرید لی جائے۔ :)
 
عثمان

محفلین
سوکھی ہوئی جوتوں کی پالش کو کس طرح قابلِ استعمال بنایا جائے؟
بچپن میں تو میں کچھ دیر دھوپ میں رکھ کر استعمال کرتا تھا۔
ملٹری میں تربیت کے دوران کچھ لوگوں کو ڈبی کے نیچے سگریٹ لائٹر جلا کر گرم کرتے دیکھا ہے۔ تاہم ظاہر ہے یہ طریقہ کار غیرمحفوظ ہے۔
ہیر ڈرائر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
 
بہت شکریہ !
 
یعنی اصل یہ ہے کہ کسی طریقہ سے گرم کیا جائے۔
 
Top