آپ کے جو قریب ہو جائے

آپ کے جو قریب ہو جائے
وہ ہمارا حبیب ہو جائے

دھوپ بارش سے دوستی کر لے
آج موسم عجیب ہو جائے

جو تمہاری ہواؤں کو چھو لے
خوشبوؤں کا نقیب ہو جائے

دولت درد پاس ہو نہ اگر
میرا فن بھی غریب ہو جائے

پھول زندہ رہے تو کیسے رہے
شاخ جب خود صلیب ہو جائے

جس کا تُو نام لے عمر اُس کا
شہر سارا رقیب ہو جائے
 
مقدس

لائبریرین
آپ وہی ڈاکٹر ابرار عمر تو نہیں ہیں ناں جو ریڈیو پر پروگرامز بھی کرتے ہیں
 
جي يه وهي ڈاكٹر ابرار عمر هيں جو ريڈيو پر كام كرتے هيں اور شاعر بھي هيں اور استاد اعجاز عبيد كي برقي لايبريري ميں انكا شعري مجموعه بھهي هے اور خوش قسمتي سے مجھ عاجز كي تقريبا هر هفته ان سے ملاقات بھي هوتي رهتي هے
 
الف عین

اوہو، میں یہی یاد کر رہا تھا کہ یہ تو جانی پہچانی شخصیت لگتے ہیں۔ خوش آمدید ابرار عمر۔
 
Top