آپ کے اعلیٰ ذوق کی تسکین کے لیے، آئیے آپ کو لطیفے سناؤں

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ایک بار مرزا غالبؔ نواب فتح الملک بہادر سے ملنے ان کے یہاں گئے تو خدمت گاروں نے صاحب عالم کو اطلاع دی :۔ "مرزا نوشہ صاحب آ رہے ہیں"
وہ کسی کام میں مشغول تھے اس لیے فوراً باہر نہ جا سکے۔ جبکہ مرزا صاحب کچھ دیر وہیں ٹہلتے رہے
اتنے میں صاحب عالم نے پکار کر ملازم سے پوچھا :۔ "ارے مرزا صاحب کہاں ہیں؟"
ان کی آواز جب غلام گردش میں ٹہلتے ہوئے مرزا صاحب کے کان میں آئی تو انہوں نے وہیں سے جواب دیا :۔
"غلام گردش میں ہے"

-------------------------------------------------------------------------------------------
یہ لطیفہ شمشاد اور ان سب دوستوں کے نام جن کا ذوق بہت اعلیٰ ہے اور جنہوں نے اس سلسلے کو پڑھا اور پسند کیا
 

الف عین

لائبریرین
چھوٹے میاں، غلام گردش کے معنی بھی بتا دینا تھا احباب کو، بلکہ ایک مزید بٹن کی بھی یہاں ضرورت ہے، جسے وہ استعمال کرے جس کی سمجھ میں نہیں آئے کوئی مراسلہ!!
بہر حال معنی میں ہی بتا دوں، غلام گردش برامدے یا دالان کو بھی کہتے ہیں۔
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
شبِ برات کا دن تھا ۔ ملنے والے جمع تھے ۔ ان میں سے ایک قدسی جائسی نامی تھے۔ داڑھی مونچھ صاف۔ لڑکی سے معلوم ہوتے تھے۔ بہت شوخیاں کر رہے تھے، اور بے تکلف و گستاخ ہوئے جاتے تھے
بار بار اکبر الہ آبادی سے کہتے:۔"آج شبِ برات ہے ، شب براتی دلوائیے"
اصرار زیادہ بڑھا تو اکبر نے تنگ آکر ایک شعر داغ دیا
تحفہ شبِ برات میں کیا دوں
میری جان تم تو خود پٹاخہ ہو
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
شعرا کی ایک دعوت میں فراق گورکھپوری اور جگن ناتھ آزاد پاس پاس بیٹھے ہوئے تھے۔ جب کھانا ان کے سامنے آیا تو فراقؔ نے آزادؔ سے مخاطب ہو کر کہا:۔ "کھائیے آزاد صاحب، نہایت لذیذ گوشت ہے"
آزاد نے جواب میں ایک عام سا جملہ چست کیا:۔"آپ کھائیے ، ہم تو روز کھاتے ہیں"
فراقؔ نے برجستہ کہا:۔ "لیکن یہ خالص گھی کا پکا ہوا ہے۔"
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
رمضان کے مہینے میں مرزا غالبؔ ، نواب حسین مرزا کے ہاں ملاقات کیلئے تشریف لے گئے۔ اور پان منگوا کر کھایا
ایک متقی اور پرہیزگار قسم کے مولانا صاحب جو پاس ہی تشریف فرما تھے، بڑے متعجب ہوئے اور پوچھا :۔ "حضرت آپ روزہ نہیں رکھتے"
مرزا صاحب نے مسکرا کر فرمایا:۔ "شیطان غالبؔ ہے"
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
چوہدری صاحب نے انیس کنال زمین پر عالی شان کوٹھی تعمیر کرائی۔
جب سار کام مکمل ہو گیا تو انہوں نے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال سے مشورہ کیا :۔ "اس شاندار کوٹھی کا کیا نام رکھا جائے؟"
علامہ اقبال نے برجستہ کہا :۔ "دیو محل"
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
شہنشاہ اورنگ زیب عالمگیر نے ایک دن اپنے مقرب درباری منور خان سے پوچھا:۔ "عمر میں تم ہم سے کتنے بڑے ہو۔؟"
منور خان نے جواب دیا:۔ "خدا وند تعالیٰ نے حضور کی خدمت کیلئے مجھے تین سال پہلے دنیا میں بھیج دیا تھا۔"
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
جدید تعلیم سے فارغ ہونے والے دو نوجوان دوستوں کو ایک ہی ملٹی نیشنل کمپنی میں اچھی ملازمت مل گئی۔
ایک بار باس نے کمپنی کے ملازمین کو دعوت دی۔ دعوت کے دوران باس نے ان میں سے ایک نوجوان کے ادبی ذوق کا اندازہ کرنے کیلئے پوچھا :۔ "عمر خیام کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے؟"
نوجوان نے جواب دیا:۔ "اچھی جگہ ہے سر۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن ذاتی طور پر میں کے ایف سی میں جانا زیادہ پسند کرتا ہوں۔"
با س نے ناگواری سے منہ بنایا اور دوسرے مہمانوں سے باتیں کرنے لگا
دعوت سے واپسی پر راستے میں دوسرے دوست نے پہلے کو ڈانٹا:۔"بے وقوف آدمی! اگر تمہیں معلوم نہیں تھا کہ عمر خیام کیا ہے ۔۔۔۔۔ تو بات بدل دیتے۔۔۔۔۔۔۔احمقانہ جواب تو نہ دیتے۔۔۔۔ گدھے کہیں کے ! تمہیں یہ بھی معلوم نہیں کہ عمر خیام کسی ریسٹورنٹ کا نہیں بلکہ پرفیوم کا نام ہے۔"
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ممتاز افسانہ نگار کرشن چندر اپنی کہانی کا 500 روپیہ معاوضہ لیا کرتے تھے۔
ایک مرتبہ اردو زبان کے دفاع کی تحریک کے سلسلے میں کرشن چندر نے بمبئی میں دوسرے اہلِ قلم کے ساتھ مختلف بینر لگائے
اگلے دن صبح سویرے ان کے ایک دوست نے آ کر اطلاع دی کہ رات جن بینروں کو انہوں نے بڑی محنت سے لگایا تھا۔ فٹ پاتھ پر سونے والوں نے انہیں اتار کر بطور چادر استعمال کر لیا ہے۔
کرشن چندر نے دوست کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:۔"یار صبح صبح تم نے 500 روپے کا فائدہ کرا دیا ۔ مجھے ایک کہانی لکھنے کا موضوع مل گیا ہے۔"
 

سارہ خان

محفلین
گورکھ پور میں نئے سال کے سلسلے میں مشاعرہ تھا- عمر قریشی نے نظامت فرماتے ہوئے کہا -
" بہت حسین اتفاق ہے کہ نئے سال کی خوشی میں مشاعرہ ہے اور شاعر بھی کل بارہ ہیں ۔۔ گویا ہر مہینے کے حساب سے ایک شاعر ہے -"
شاعرون میں سب سے چھوٹے قد والے شاعر نذیر بنارسی سب سے پہلے مائیک پر آئے ت سامعین میں سے کسی نے زور سے کہا ۔۔
"فروری کے مہینے کو پہلے کیوں بلا لیا ؟"
 

شمشاد

لائبریرین
شہنشاہ اورنگ زیب عالمگیر نے ایک دن اپنے مقرب درباری منور خان سے پوچھا:۔ "عمر میں تم ہم سے کتنے بڑے ہو۔؟"
منور خان نے جواب دیا:۔ "خدا وند تعالیٰ نے حضور کی خدمت کیلئے مجھے تین سال پہلے دنیا میں بھیج دیا تھا۔"

پھر یہ لطیفہ تو نہ ہوا ناں۔
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
ہاہاہا ہم نے سوچا انگلی کٹا کے ہم بھی شہیدوں میں نام لکھوا لیں ۔۔۔ :p
انگلی کٹا؟؟؟ یہ کٹا کہیں بھینس کا بیٹا "کٹّا" تو نہیں؟؟؟:blacksheep:

خیر یہ لیجئے لسٹ ہی آپ کے حوالے، بقلم خود لکھ دیجئے:grin:

استاد مرحوم نے شاید اسی موقعے کیلئے 200 سال پہلے فرمایا تھا:party:

محابا کیا ہے، میں ضامن، ادھر دیکھ
شہیدانِ نگہ کا خوں بہا کیا؟
 

سارہ خان

محفلین
انگلی کٹا؟؟؟ یہ کٹا کہیں بھینس کا بیٹا "کٹّا" تو نہیں؟؟؟:blacksheep:

خیر یہ لیجئے لسٹ ہی آپ کے حوالے، بقلم خود لکھ دیجئے:grin:

استاد مرحوم نے شاید اسی موقعے کیلئے 200 سال پہلے فرمایا تھا:party:

محابا کیا ہے، میں ضامن، ادھر دیکھ
شہیدانِ نگہ کا خوں بہا کیا؟
ہاہاہا بقلم خود لکھا تو جعلی ڈگری والا کیس ہو جائے گا ۔۔:LOL:
اب یہ اتنے مشکل شعر لکھ کر آپ ہمارے ادب کا امتحان مت لیجیئے ۔۔ ہم ادب پسند کرنے والے غیر ادبی لوگ ہیں ۔۔ یہ فارسی نما شعر ہمارے سر سے گذر جاتے ہیں ۔۔ ذرا ترجمہ بھی ساتھ عنایت فرما دیا کریں ۔۔:?
 
Top