آپ کی پسند کی نعت یاشعر

وہ نبیِ محترم خیر البشر خیر الانام
جن کی عظمت اور رفعت کے ہیں شاہد خاص و عام

رحمت و شفقت ہے جن کی سارے عالم کو محیط
اسود و احمر ہوں یا ادنیٰ گدا عالی مقام

آپ کے دامانِ رحمت میں ملی ان کو پناہ
جن کے ظلم و جبر سے تھا ایک دن جینا حرام

(ڈاکٹر شبیر احمد شبیر)

نوٹ: باقی اشعار یاد نہیں آ رہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
ما قال لا قط الا فی التشہد
لولا التشھد کا نت لاءہ نعم

کبھی سائل کو لا (یعنی نہیں‌)نہیں‌کہا
اگر تشہد کے اندر(اشھد ان لا )لا نہیں‌ہو تا تو
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا لا نعم ہو تا (یعنی ہاں‌)

سرور کونین کی سخاوت سے تعبیر کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی مانگنے والے کو منع نہیں‌فر مایا

فارسی:

نرفت ’’لا‘‘ بزبان مبارکش ہرگز
مگر باشہد ان لا الہ الا اللّٰہ

اردو:
ملتا نہیں کیا کیا دو جہاں کو تیرے در سے
اک لفظ "نہیں" ہے کہ تیرے لب پہ نہیں ہے
اعظم چشتی

مانگیں گے ، مانگے جائیں گے ، منہ مانگی پائیں گے
سرکار میں نہ لا ہے نہ حاجت اگر کی ہے
امام احمد رضا خان
 

ابن جمال

محفلین
شاباش آن صدف کہ چناں پرورد گہر
آباازومکرم وابناء عزیز تر
صلوعلیہ ماطلع الشمس والقمر
بعد از خدابزرگ توئی قصہ مختصر
اس صدف(آمنہ ) کو شاباس کہ ایساگہر پالا(رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم )کہ آباء واجداد اس سے مکرم ہوئے کی اولاد ان کی وجہ سے عزیز تراورعزیز ترین ہوئی
جب تک سورج اورچاند طلوع ہوتے رہیں یعنی قیامت تک آپ پر درود بھیجو،قصہ مختصر یہ کہ خدا کے بعد آپ ہی کامرتبہ ہے۔​
 
Top