آپ کی پسندیدہ ترین گاڑی

فاتح

لائبریرین
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے
سڑک پر دوڑتی ہر دوسری گاڑی اچھی لگتی ہے، اور فی الحال مہران کی اوقات بھی نہیں ہے۔
یہاں پسند کی بات ہو رہی ہے، جیب کی نہیں۔ :) جو گاڑیاں ہم لوگوں نے یہاں اپنی پسند کے طور پر لکھی ہیں وہ ہماری بھی قوت خریدسے باہر ہیں۔ آپ اپنی پسند بیان کریں۔ :)
 
حاضر جناب
AUDI A8
2016-Audi-A8-front-side.jpg
 
فاتح بھائی ہمیں نام سے کیا غرض۔ مشرف مال کے سامنے کھڑی دیکھ کر ہم سے رہا نہ گیا، فوراً ساتھ تصویر بنوالی۔ جیب ٹٹولی تو چند سکے کھنکھنا رہیے تھے، الٹے پاؤں واپس ہولیے۔
 
دو مرتبہ آر لکھا ہوا دیکھ کر ایسی ہیبت طاری ہوتی ہے کہ ماڈل وغیرہ دیکھنے کا کبھی خیال تک نہ آیا۔ یوں بھی کرنل فریدی اور پرنس آف ڈھمپ کے پاس رولز ہے جس کے ماڈل کا تذکرہ نہیں پڑھا!
 

فاتح

لائبریرین
شکل
گاڑیوں کا صرف شکل دیکھنے کی حد تک شوقین ہوں۔ مزید تفصیلات سے ابھی تک دلچسپی نہیں ہوئی ہے۔:)
اوہ، تب تو آپ نے مایوس کیا :laughing:
ہمیں تو گاڑی وہی پسند آتی ہے جس کی شکل، انجن، ہارس پاور، مائلیج، انٹیریر ، فیچرز، وغیرہ وغیرہ اچھے لگیں
 
اوہ، تب تو آپ نے مایوس کیا :laughing:
ہمیں تو گاڑی وہی پسند آتی ہے جس کی شکل، انجن، ہارس پاور، مائلیج، انٹیریر ، فیچرز، وغیرہ وغیرہ اچھے لگیں
اس کی شاید ایک وجہ یہی ہے کہ ابھی تک گاڑی "پالنے" کا تجربہ نہیں ہوا۔ :LOL:
 

زیک

مسافر
ویسے تو میرا شمار ان بدذوق افراد میں ہوتا ہے جنہیں گاڑیوں کا کچھ خاص شوق نہیں ہوتا، لیکن ٹیسلا کی ماڈل ایس کے بارے میں گاہے گاہے پڑھتا رہتا ہوں (اور صرف پڑھتا ہی رہتا ہوں کہ معاملہ ’نہ نو من تیل ہوگا…‘ والا ہی ہے!)

800px-Tesla_Model_S_P85D.jpg
میں نے ٹیسٹ ڈرائیو کی تھی۔ اچھی کار ہے۔ اگر اتنی بڑی نہ ہوتی تو لے بھی لیتا
 

زیک

مسافر
آج کل دنیا کا فوکس کم سے کم مائلیج ہے ورنہ کچھ سال پہلے تک تو بڑے بڑے انجن ہونا ہی اچھی کار کی علامت مانا جاتا تھا۔ جتنا عرصہ مشرق وسطیٰ میں رہا، شیوی ٹاہو کے مزے لوٹے اور کبھی مائلیج پر غور تک کرنے کی زحمت نہیں کی لیکن اب مائلیج فیکٹر پر سب سے پہلے غور کرتا ہوں۔ :laughing:
جب 320 گھوڑوں اور 330 فٹ پاؤنڈ ٹارک پر نظر ہو تو گیس مائلیج کی کچھ قربانی تو دینی پڑتی ہے
 
Top