آپ کی پسندیدہ ترین گاڑی

فاتح

لائبریرین
بارے، کاروں کا کچھ بیاں ہو جائے​
میرے خیال میں "اپنی اپنی گاڑی" کی طرح "اپنی اپنی پسندیدہ گاڑی" کی بھی ایک لڑی ہونی چاہیے جہاں ان کاروں کا ذکر ہو جو آپ کے پاس ہوں یا نہ ہوں لیکن آپ کو پسند ہوں اور وقت کے ساتھ ساتھ پسند تبدیل بھی ہو جاتی ہے۔
مثلاً مجھے ان دنوں بی ایم ڈبلیو کی آئی 8 بے حد پسند آ رہی ہے لیکن جب تک ڈیڑھ لاکھ ڈالرز نہ ہوں خرید نہیں سکتا اور یوں بھی ان دنوں میں پاکستان میں ہوں تو یہاں امپورٹ، ڈیوٹی اور ٹیکس وغیرہ شامل کر کے تو تین سے چار کروڑ تک کی بن جائے گی یعنی نہ نو من تیل ہو گا اور نہ رادھا ناچے گی۔
visions-03.jpg
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
ہر ہفتے ٹینس کلب میں کوئی خاتون آئی 8 میں اپنے بچے کو ڈراپ کرنے آتی ہیں اور میری نظریں گاڑی پر اٹکی رہتی ہیں۔
 
arifkarim

معطل
بارے، کاروں کا کچھ بیاں ہو جائے​
میرے خیال میں "اپنی اپنی گاڑی" کی طرح "اپنی اپنی پسندیدہ گاڑی" کی بھی ایک لڑی ہونی چاہیے جہاں ان کاروں کا ذکر ہو جو آپ کے پاس ہوں یا نہ ہوں لیکن آپ کو پسند ہوں اور وقت کے ساتھ ساتھ پسند تبدیل بھی ہو جاتی ہے۔
مثلاً مجھے ان دنوں بی ایم ڈبلیو کی آئی 8 بے حد پسند آ رہی ہے لیکن جب تک 2 لاکھ ڈالرز نہ ہوں خرید نہیں سکتا اور یوں بھی ان دنوں میں پاکستان میں ہوں تو یہاں امپورٹ، ڈیوٹی اور ٹیکس وغیرہ شامل کر کے تو چار کروڑ تک کی بن جائے گی یعنی نہ نو من تیل ہو گا اور نہ رادھا ناچے گی۔
visions-03.jpg
تصویر نظر نہیں آرہی
 
فاتح

لائبریرین
اس سے پہلے جی 35 تھی جو اس سے زیادہ گیس کھاتی تھی تو اس کی مائلیج اچھی لگی۔ تقریباً ۲۴ میل فی گیلن کرتی ہے
آج کل دنیا کا فوکس کم سے کم مائلیج ہے ورنہ کچھ سال پہلے تک تو بڑے بڑے انجن ہونا ہی اچھی کار کی علامت مانا جاتا تھا۔ جتنا عرصہ مشرق وسطیٰ میں رہا، شیوی ٹاہو کے مزے لوٹے اور کبھی مائلیج پر غور تک کرنے کی زحمت نہیں کی لیکن اب مائلیج فیکٹر پر سب سے پہلے غور کرتا ہوں۔ :laughing:
 
فاتح

لائبریرین
ہر ہفتے ٹینس کلب میں کوئی خاتون آئی 8 میں اپنے بچے کو ڈراپ کرنے آتی ہیں اور میری نظریں گاڑی پر اٹکی رہتی ہیں۔
دوبارہ چیک کر لیں کہ نظریں کس پر زیادہ اٹکی رہتی ہیں :)
واقعی کسی گاڑی کی خوبی یہی ہوتی ہے کہ اگر خاتون اور گاڑی ساتھ ساتھ کھڑی ہوں تو نظر گاڑی سے نہ ہٹے۔
 
آخری تدوین:

سعادت

تکنیکی معاون
ویسے تو میرا شمار ان بدذوق افراد میں ہوتا ہے جنہیں گاڑیوں کا کچھ خاص شوق نہیں ہوتا، لیکن ٹیسلا کی ماڈل ایس کے بارے میں گاہے گاہے پڑھتا رہتا ہوں (اور صرف پڑھتا ہی رہتا ہوں کہ معاملہ ’نہ نو من تیل ہوگا…‘ والا ہی ہے!)

800px-Tesla_Model_S_P85D.jpg
 
ایلن مسک جینیس ہے۔ ٹیسلا کی بات کریں تو مجھے ان کا نیا ماڈل ایکس زیادہ پسند ہے۔
 
Top