"آپ کی نظروں نے سمجھا پیار کے قابل مجھے"

الف عین

لائبریرین
واقعی پاگل پر میں نے گور نہیں کیا تھا۔ یہ قافیہ واقعی غلط ہے۔
’دفعہ‘ پر ایک بار میں ٹھٹکا ضرور، لیکن سوچا کہ اس طرح بھی لوگوں نے استعمال کیا ہے، اگرچہ یاد کچھ نہیں آیا۔ اس لئے اس کو قبول کر لیا۔
’سگرٹ تک‘ کی بہ نسبت ’سگریٹ‘ میں روانی بہتر ہے، لیکن معنی کے حساب سے غور کیا تو ’سگرٹ تک‘ ہی پسند آیا۔
 
استادِ محترم تو پھر مطلع کو کوئی مناسب سا قافیہ عنایت فرمادیں۔ میں نے کوشش کی لیکن کوئی مزیدار بات بن نہیں رہی۔
 
شوکت پرویز

محفلین
استادِ محترم تو پھر مطلع کو کوئی مناسب سا قافیہ عنایت فرمادیں۔ میں نے کوشش کی لیکن کوئی مزیدار بات بن نہیں رہی۔
اس ناچیز کی چند تک بندیوں پر نظرِکرم کریں

1) ورنہ اب تک سینڈلوں کی مار تھی حاصل مجھے
2) ورنہ اب تک لڑکیاں کہتی رہیں سائل مجھے
3) کھلّے پیسے دے کے سب نے سمجھا تھا سائل مجھے
4) لڑکیاں کہتی رہی ہیں راندہء محفل مجھے

جناب انہیں سنجیدگی سے نہ لے لیجئے گا، یہ تو فقیر کی چند تک بندیاں ہیں۔ کہ یہ تو سیکشن ہی مزاح کا ہے۔۔
 
فقیر کی تک بندیاں پسند آئیں لیکن کیا کیجئے اس دور میں فقیروں کی تو کوئی سنتا ہی نہیں ;)
1) ورنہ اب تک سینڈلوں کی مار تھی حاصل مجھے
اتنی بے باکی سے سچ کا اظہار نہیں کر سکتا، سوری
2) ورنہ اب تک لڑکیاں کہتی رہیں سائل مجھے
3) کھلّے پیسے دے کے سب نے سمجھا تھا سائل مجھے
عاشق رہنے دو بھیا، بھکاری کیوں بنا ریا ہے
4) لڑکیاں کہتی رہی ہیں راندہء محفل مجھے
یہ مصرعہ زیرِغور ہے
مزاق اپنی جگہ لیکن آپ کی کوشش قابل ستائش ہے، شکریہ قبول فرمائیے۔
 
Top