آپ کی سب سے زیادہ پسندیدہ سورۃ مبارکہ اور وجوہات

ام اویس

محفلین
آپ کی قرآنِ پاک میں سب سے پسندیدہ سورۃ کونسی ہے؟
کم سے کم تین وجوہات کا ذکر کریں؟
مشکل سوال ہے ۔
قرآن مجید کی ہر سورة پسندیدہ ہے

سورة اعراف

۱- اصحاب اعراف کا قصہ
۲- بنی آدم سے خطاب
۳- قصص الانبیاء کے نئے نئے پہلوؤں کا ذکر

سورة التکاثر

أَلْهَاكُمُ التَّكَاثُرُ
لوگو تمکو کثرت کی خواہش نے غفلت میں ڈالے رکھا۔

۱- پہلی آیت ہی بہت کچھ سوچتے رہنے پر اکساتی ہے
اور دوسری آیت ۔۔

حَتَّى زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ
یہاں تک کہ تم نے قبریں جا دیکھیں۔

۲- زندگی کی حرارت کو یکلخت موت کی ٹھنڈک میں بدلتی ہوئی
اور اس کے بعد
۳- اگلی دنیا کا منظر
 

م حمزہ

محفلین
مشکل سوال ہے ۔
قرآن مجید کی ہر سورة پسندیدہ ہے

سورة اعراف

۱- اصحاب اعراف کا قصہ
۲- بنی آدم سے خطاب
۳- قصص الانبیاء کے نئے نئے پہلوؤں کا ذکر

سورة التکاثر

أَلْهَاكُمُ التَّكَاثُرُ
لوگو تمکو کثرت کی خواہش نے غفلت میں ڈالے رکھا۔

۱- پہلی آیت ہی بہت کچھ سوچتے رہنے پر اکساتی ہے
اور دوسری آیت ۔۔

حَتَّى زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ
یہاں تک کہ تم نے قبریں جا دیکھیں۔

۲- زندگی کی حرارت کو یکلخت موت کی ٹھنڈک میں بدلتی ہوئی
اور اس کے بعد
۳- اگلی دنیا کا منظر
آپ نے بالکل صحیح فرمایا کہ ہر سورۃ ہی پسندیدہ ہوتی ہے۔ تاہم جیسے آپ نے ذکر کیا کوئی سورۃ کچھ زیادہ ہی اچھی لگتی ہے۔
اور آپ نے پسندیدگی کی جو وجوہات بیان کیں وہ واقعی میں دل کو چھو لینے والی ہیں۔ اللہ اس ایمان کی حرارت کو ہم سب کے سینوں میں ہمیشہ زندہ رکھے۔ آمین۔
 

م حمزہ

محفلین
میری سب سے پسندیدہ سورۃ ہے سورۃ الاخلاص۔
﷽۔
قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ۔ اللَّهُ الصَّمَدُ ۔ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ۔ وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ۔
ترجمہ:
شروع اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے۔
کہو کہ وہ (ذات پاک جس کا نام) الله (ہے) ایک ہے۔ اللہ بےنیاز ہے۔ نہ کسی کا باپ ہے اور نہ کسی کا بیٹا۔ اور کوئی اس کا ہمسر نہیں


وجوہات درج ذیل ہیں:
1۔ اس سورۃ میں کامل توحید کی تعلیم دی گئی ہے۔ بلکہ صحیح تو یہ ہے کہ توحید کے سِوا اس میں کسی اور مضمون پر بات نہیں کی گئی ہے۔ اور جیسا کہ معلوم ہے کہ اسلام کے بنیادی تین عقیدوں میں عقیدہَ توحید سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ اسی لئے پہلے اسی عقیدہ کو ہی بیان کیا جاتا ہے۔ ایمان کی بنیاد اسی عقیدہ پر رکھی گئی ہے۔ اس کے بعد رسالت اور آخرت کا نمبر آتا ہے۔ در اصل عقیدہَ توحید ہی سرچشمہَ ہدایت ہے۔
2۔ اس سورۃ میں اللہ تعالیٰ نے اپنے لئے دو صفات کوجن الفاظ میں بیان کیا ہے۔ اس کی نظیر کسی دسری جگہ نہیں ملتی۔ اس نے اپنے ساتھ احد اور صمد کے الفاظ میرے خیال سے صرف اسی سورۃ میں استعمال کئے ہیں۔
3۔ اس کے علاوہ اس سورۃ میں دوایسے عقیدوں پر ضرب لگائی ہے جن کے اثرات دنیائے انسانیت کی بڑی اکثریت نے بڑی دور تک قبول کئے ہیں۔
وہ ہے اللہ کا کسی کا بیٹا یا باپ ہونا۔ لم یلد ولم یولد کہہ کر اس ناپاک اور نامعقول عقیدے پر ایک کاری ضرب لگاکر ان گِنت انسانوں کے عقیدہ کی تطہیر کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ بھی کئی ایک وجوہ ہیں۔ البتہ یہاں تین کا ذکر کافی ہے۔
 

ام اویس

محفلین
یہ بہت اچھا ہوا ۔
اس سوال کے جواب میں میرا دل چاہ رہا تھا قرآن مجید کی سب سورتوں کا ذکر کروں ۔ خود آگاہی کے لیے
پھر طوالت کے خوف اور نبیل بھیا کے ڈر سے بس دو کے بارے میں لکھ پائی ۔
کیا اب میں مزید پر بات کر سکتی ہوں ؟
 

م حمزہ

محفلین
یہ بہت اچھا ہوا ۔
اس سوال کے جواب میں میرا دل چاہ رہا تھا قرآن مجید کی سب سورتوں کا ذکر کروں ۔ خود آگاہی کے لیے
پھر طوالت کے خوف اور نبیل بھیا کے ڈر سے بس دو کے بارے میں لکھ پائی ۔
کیا اب میں مزید پر بات کر سکتی ہوں ؟
نیکی اور پوچھ پوچھ۔ ۔
بسم اللہ کریں۔ ہم اشتیاق سے پڑھیں گے۔
 

م حمزہ

محفلین
فاخر رضا بھائی! آپ شائد دو ایک دن سے بہت مشغول ہیں۔ اللہ آپ کے اوقات میں برکت دے۔
جب وقت ہو تو اپنی پسندیدہ سورتوں کی چند وجوہات ضرور ہمارے ساتھ باںٹیں۔
 

فاخر رضا

محفلین
سورہ کوثر
سورہ قدر
سورہ اخلاص
سوری بھائی آئی سی یو کی نوکری میں لکھنے سے زیادہ کرنے والے کام ہوتے ہیں اس لئے جواب نہیں دیا
سورہ کوثر، نہایت مختصر جامع اور رسول کی پاک نسل کا ذکر یعنی بی بی فاطمہ سیدہ کا ذکر
سورہ قدر ایک مرتبہ پھر ایک عظیم رات کا ذکر جس کو پانا مشکل ہے بلکہ ناممکن ہے اور خدا خود کہ رہا ہے کہ تم کیا جانو وہ رات کیا ہے، یہاں بھی مفسرین نے اس رات کو تمثیلی قرار دیا ہے اور اس سے بی بی فاطمہ سیدہ مراد لیا ہے
سورہ اخلاص، ایک ایسا جامع سورہ کہ جو توحید کی راہنمائی کررہا ہے اور اسے دونوں رکعات نماز میں پڑھا جاسکتا ہے.
سب سے اچھی بات یہ ہے کہ سورہ کوثر تقریباً ہر قاری سب سے آخر میں بہت خوبصورتی سے پڑھتا ہے
 
آپ کی قرآنِ پاک میں سب سے پسندیدہ سورۃ کونسی ہے؟
کم سے کم تین وجوہات کا ذکر کریں؟
سورہ یٰسین
وجہ معلوم نہیں لیکن پسندیدہ ہے ۔پڑھتے ہوئے عجیب روحانی لطافت اور دلی سکون محسوس ہوتا ہے۔
 
آخری تدوین:

م حمزہ

محفلین
ہر سورۃ ایک سے بڑھ کر ایک ہے ۔
سوال یوں ہونا چاہئے تھا "آپ کی زیادہ پسندیدہ سورۃ کونسی ہے"
جی بالکل صائب رائے ہے۔
یہ میرا سوال تھا۔
آپ کی قرآنِ پاک میں سب سے پسندیدہ سورۃ کونسی ہے؟
کم سے کم تین وجوہات کا ذکر کریں؟

اگر مدیران میں سے کوئی توجہ فرمائے تو بہتر ہوگا۔
محمد تابش صدیقی
فرقان احمد
 

فرقان احمد

محفلین
جی بالکل صائب رائے ہے۔
یہ میرا سوال تھا۔


اگر مدیران میں سے کوئی توجہ فرمائے تو بہتر ہوگا۔
محمد تابش صدیقی
فرقان احمد
ارے بھئی، یہ تو خوب صورت پھولوں کا گلدستہ ہے۔ کوشش رہتی ہے کہ سورۃ الواقعہ، سورۃ الملک کی روزانہ تلاوت کو یقینی بنایا جائے۔ سورۃ یٰسین روزانہ پڑھنے کی تمنا ہے۔
 

فرقان احمد

محفلین
سورۃ الفاتحہ کے اندر بہت کشش معلوم ہوتی ہے ویسے! جب کبھی یہ سورۃ پڑھی جائے تو دل پر سکون کی کیفیت طاری ہو جاتی ہے۔
 

م حمزہ

محفلین
ارے بھئی، یہ تو خوب صورت پھولوں کا گلدستہ ہے۔ کوشش رہتی ہے کہ سورۃ الواقعہ، سورۃ الملک کی روزانہ تلاوت کو یقینی بنایا جائے۔ سورۃ یٰسین روزانہ پڑھنے کی تمنا ہے۔
اللہ آپ کی نیک تمنّاوَں کو پورا کرے۔
میری بھی یہی کوشش رہتی ہے کہ سورۃ الواقعہ اور سورۃ الملک کی روزانہ تلاوت کروں۔ البتہ جمعہ کوایسا نہیں ہو پارہا ہے۔
 
Top