اجتماعی انٹرویو آپ کی بکٹ لسٹ

زیک

مسافر
امسال اسرائیل یا ترکی میں سے کسی ایک کا دورہ متوقع ہے۔
اسرائیل کی نسبت ترکی میں دیکھنے کو بہت کچھ ہے۔
باقی یورپی ممالک یورپ کی لانگ ڈرائیو پر دیکھ لوں گا۔
لانگ ڈرائیو کا اپنا مزہ ہے مگر ایک جگہ کو تفصیل سے دیکھنے کی بات ہی کچھ اور ہے۔
 
زیک

مسافر
آپ کے ملک کی طرف سے حوصلہ شکنی تو پاکستان جانے کی بھی کئی جاتی ہے لیکن مجھے امید ہے کہ آپ گاہے گاہے پاکستان تشریف لاتے رہتے ہونگے :)
19 سال میں چھ دفعہ۔ آخری بار پچھلے نومبر میں اڑھائی دن کے لئے گیا تھا۔

پاکستان سفر کی وارننگ کا ایک نقصان یہ ہے کہ سفر کی انشورنس کافی مشکل ہو جاتی ہے۔ ہم تو پرواہ نہیں کرتے کہ فیملی سے ملنا ہوتا ہے مگر سیاحت وغیرہ کے کیس میں معاملہ خراب ہو جاتا ہے۔
 
زیک

مسافر
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
تہذیب و تاریخ کے اعتبار سے تو یہ بہت اہم ملک ہے۔
مکہ اور مدینہ دیکھنے کا ارادہ تھا مگر پھر ان لوگوں سے ملا جو حج و عمرہ کر کے آئے تھے۔ اسکے بعد ارادہ ترک کر دیا۔

اسرائیل کی نسبت ترکی میں دیکھنے کو بہت کچھ ہے۔
بہتر۔ اصل میں پروگرام ترکی کا ہی بنا تھا۔ البتہ ناکام فوجی کوپ کے بعد حالات کافی خراب ہو گئے تھے اسلئے اسرائیل کا پروگرام بنا لیا۔ اب حالات قدرے بہتر ہیں تو ہو سکتا ہے ترکی ہی جاؤں۔
 
arifkarim

معطل
انہوں نے ایسی کیا بات بتا دی کہ ارادہ ترک کرنا پڑا
مختلف چیزیں تھیں۔ حج اور عمرہ کے دوران ہونے والی بد انتظامیاں۔ تعفن اور گندگی کے ڈھیر۔ سیکیورٹی فورسز کی بداخلاقی وغیرہ۔ پھر تقریبا ہر سال بڑھتے ہوئے حادثوں اور اموات نے کافی مایوس کیا۔
 
عثمان

محفلین
مختلف چیزیں تھیں۔ حج اور عمرہ کے دوران ہونے والی بد انتظامیاں۔ تعفن اور گندگی کے ڈھیر۔ سیکیورٹی فورسز کی بداخلاقی وغیرہ۔ پھر تقریبا ہر سال بڑھتے ہوئے حادثوں اور اموات نے کافی مایوس کیا۔
آپ تو کافی سہل پسند سیاح ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
میں ذاتی طور پر اس وقت آئس لینڈ دیکھنے کا شوقین ہو رہا ہوں، اس کے بعد سوالبارد (یا جوبھی نام ہے)۔ گرم ممالک میں سے کوئی بھی فہرست پر نہیں
 
حسیب

محفلین
مختلف چیزیں تھیں۔ حج اور عمرہ کے دوران ہونے والی بد انتظامیاں۔ تعفن اور گندگی کے ڈھیر۔ سیکیورٹی فورسز کی بداخلاقی وغیرہ۔ پھر تقریبا ہر سال بڑھتے ہوئے حادثوں اور اموات نے کافی مایوس کیا۔
باقی اگر آپ حج کے بعد جب عمرہ کا ویزہ شروع ہوتے ہیں تب جائیں تو رش کم ہونے کی وجہ سے امید ہے کہ بدانتظامی کا مسئلہ نہیں ہو گا
 
Top