آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

قیصرانی

لائبریرین
طغرل فرقان کس طرح کی کتاب ہے؟ میں پہلی بار اس کا نام سن رہا ہوں۔
مجھے ابنِ صفی کے جاسوسی ناول پلاٹ اور کرداروں کے لحاظ سے تو کچھ خاص نہیں لگتے۔ البتہ اُن کے ناولوں میں ایک خاصیت ضرور ہے کہ وقت گزر جاتا ہے۔ ناول کی زبان بھی آج کے کئی لکھنے والوں سے بدرجہا بہتر ہوتی ہے۔ اور چونکہ ناول کا حجم کم ہوتا ہے اس لیے ایک سے دو گھنٹے کے درمیان بآسانی ختم کیا جا سکتا ہے۔ میرا بھاری حجم کے ناولوں کو پڑھنے کا دل نہیں کرتا۔
دوست سے عمران سیریز کا ایک ناول 'بھیانک آدمی' لایا ہوں۔ ایک آدھ دن میں پڑھوں گا۔
طغرل فرقان قلمی نام تھا۔ اسی طرح انہوں نے سنکی سولجر کے نام سے بھی شاید کچھ لکھا تھا۔ اس کے علاوہ ان کی شاعری کے بارے بھی بہت تعریف سنی ہے
بھیانک آدمی اچھی ہے لیکن اس میں ناپختگی دکھائی دے گی۔ کافی جھول بھی ہیں اس کہانی میں لیکن وقت اچھا گذرے گا :)
 
حسان خان

لائبریرین
طغرل فرقان قلمی نام تھا۔ اسی طرح انہوں نے سنکی سولجر کے نام سے بھی شاید کچھ لکھا تھا۔ اس کے علاوہ ان کی شاعری کے بارے بھی بہت تعریف سنی ہے
کیا آپ کا اشارہ ابنِ صفی کے مزاحیہ مضامین کی جانب ہے؟ نیٹ پر ایک کتاب 'شیطان صاحب' کے نام سے موجود ہے جس میں اُن کے مضامین موجود ہے۔ آخر میں اُن کی شاعری کے نمونے بھی دیے گئے ہیں۔

بھیانک آدمی اچھی ہے لیکن اس میں ناپختگی دکھائی دے گی۔ کافی جھول بھی ہیں اس کہانی میں لیکن وقت اچھا گذرے گا :)
ابنِ صفی کے بیشتر ناولوں کی کہانی میں جھول موجود ہی ہوتے ہیں، لیکن جیسا میں نے کہا کہ وقت اچھا گذر جاتا ہے۔ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
کیا آپ کا اشارہ ابنِ صفی کے مزاحیہ مضامین کی جانب ہے؟ نیٹ پر ایک کتاب 'شیطان صاحب' کے نام سے موجود ہے جس میں اُن کے مضامین موجود ہے۔ آخر میں اُن کی شاعری کے نمونے بھی دیے گئے ہیں۔

ابنِ صفی کے بیشتر ناولوں کی کہانی میں جھول موجود ہی ہوتے ہیں، لیکن جیسا میں نے کہا کہ وقت اچھا گذر جاتا ہے۔ :)
لنک عنایت کیجئے :)
 
گئو دھول
ہندوستانی ادیب جناب سید محمد عقیل کی منفرد اندازسے لکھی گئی دلچسپ خود نوشت داستان حیات ۔
یہ کتاب محفل کے معزز رکن جناب راشد اشرف کے توسط سے مجھے حاصل ہوئی۔
کتاب کی ابتدا میں مصنف نے 'گئو دھول' کا مطلب یو ں تحریر کیا ہے کہ شام کے وقت جب جانوروں، خصوصاً گائیوں کےریوڑوں کو چرانے کے بعد گاؤںمیں واپس لایا جاتا ہے تو کچے راستوں پر چلتے ہوئےان کے قدموں سے ہر طرف جو گر دوغبار چھا جاتا ہے اورجس کے اوٹ میں ڈوبتا ہوا سورج بھی نظر نہیں آتا اسے 'گئو دھول'کہتے ہیں۔
مجھے بھی چاہئے یہ کتاب
 
براہ مہربانی اس کا تعارف بھی کروائیں، کس موضوع پر ہے؟

یہ شاعری پرمشتمل ہے۔میرے ایک مہربان آرسیدقاسم عزیز کاشعری مجموعہ ہے قاسم عزیزصاحب چند دن قبل رحلت کرگئے۔ اس ناچیز نے ان کے کلام اکٹھاکر کے ””قطرہ قطرہ دریا‘‘ کے نام سے شائع کرنے کی جسارت کی ہے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
میں ان دنوں جین آسٹن کا ناول 'Sense and sensibility' دوبارہ پڑھ رہی ہوں۔ اور اس کے علاوہ پچھلے دنوں ایک کتاب کسی نے تحفتاً بھجوائی ہے۔ Muraqaba- The art and science of sufi meditation by Khwaja Shams Ud Din Azeemi ۔ ابھی اس کی پیکنگ کھولی ہے۔
 
آخری تدوین:

تلمیذ

لائبریرین
میں ان دنوں جین آسٹن کا ناول 'Sense and sensibility' دوبارہ پڑھ رہی ہوں۔ اور اس کے علاوہ پچھلے دنوں ایک کتاب کسی نے تحفتاً بھجوائی ہے۔ Muraqaba- The art and science of sufi medication by Khwaja Shams Ud Din Azeemi ۔ ابھی اس کی پیکنگ کھولی ہے۔

کتابیں دونوں بہت عمدہ ہیں۔ لیکن کیا دوسری کتاب کا اردو ترجمہ بھی دستیاب ہے؟
(اگر تو لفظmedication 'طب یا ادویہ' کے معنوں میں ہے، پھر تو ٹھیک ہےلیکن اگر' مراقبے' کے معنوں میں ہے تو براہ مہربانی اس کو meditation کر لیں، شکریہ۔)
 
جزاک اللہ۔ یہ میڈیٹیشن ہی ہے۔ بھلا ہو 'ورڈ پریڈیکشن سسٹم' کا ۔خود ہی اس کو میڈیکیشن کر دیا۔ میں ٹھیک کرتی ہوں ۔ :)
معلوم نہیں۔ میرے پاس انگریزی کتاب آئی ہے۔ میں اس کا تعارف پڑھ کر دیکھتی ہوں شاید اردو ترجمے کا ذکر ہو اس میں۔
 
فلک شیر

محفلین
The Way of the Knife
by
Mark Mazzeti
Good Reads introduction of the book: A Pulitzer Prize winning reporter’s riveting account of the transformation of the CIA and America’s special operations forces into man-hunting and killing machines in the world’s dark spaces: the new American way of war
16158491.jpg
 
حسان خان

لائبریرین
میں نے آج دوِجیندرلال رائے کے بنگالی ڈرامے 'سہراب رستم' کا ہندی ترجمہ پڑھا ہے۔ مجھے یہ بنگالی/ہندی ڈرامہ تو بالکل اچھا نہیں لگا لیکن پچھلے سال اسی موضوع پر آغا حشر کاشمیری کا اردو ڈرامہ پڑھا تھا جو مجھے بہت پسند آیا تھا۔ انہوں نے رستم اور سہراب کی فارسی داستان کو اپنی پوری روح کے ساتھ جس طرح اردو ڈرامے کے قالب میں ڈھالا تھا اُس کی قدرت ہندی میں نظر نہیں آئی۔ یہاں میں ہندی میں کوئی نقص نہیں نکال رہا، کیونکہ یہ بھی حقیقت ہے کہ جس صحت اور اپنائیت سے سنسکرت کی کلاسیکی داستانیں اور ڈرامے ہندی میں منتقل ہو سکتے ہیں ویسے اردو میں نہیں ہو سکتے۔

اب ابنِ صفی کی عمران سیریز کا ناول 'بھیانک آدمی' پڑھوں گا۔
 
Top