آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

جاسمن

لائبریرین
آپ کی بات اچھی ہے ۔۔۔۔مجھے بس یہ بات نا پسند ہے کہ"سب کچھ" لکھ دیا جائے۔۔۔چاہے وہ ممتاز مفتی ہوں یا کشور ناہید۔۔۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
میں ان دنوں 'قصص الانبیا' پڑھ رہی ہوں۔
اس کے علاوہ ایک اور کتاب شروع کر رکھی ہے۔
61OkybP%2Bq9L._SY400_.jpg

انداز تحریر اور چند مقامات پر رائٹر کا جانبدارانہ انداز کی وجہ سے کچھ کچھ وقفہ دے کر پڑھ رہی ہوں۔
پچھلے دنوں طویل ویک اینڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک ناول بھی ختم کیا۔
51ef6S3lAbL._SY400_.jpg


چند چیزوں نے موڈ خراب کیا لیکن ناول کا تھیم بہت اچھا ہے۔ جرمن زبان میں لکھا گیا ہے اور مجھے یقین ہے اصل تحریر ترجمے سے بھی اچھی ہو گی۔
 

جاسمن

لائبریرین
اس دھاگے میں آنا مشکل لگ رہا ہے کہ تلمیذ صاحب کا خیال آتا ہے۔
ہاں فرحت بہت جی اُداس ہوتا ہے۔۔۔یہاں اس دھاگے میں تلمیذ صاحب سب سے زیادہ فعال تھے۔ کوئی کسی کتاب کا تذکرہ کرتا تو تفصیل پوچھا کرتے تھے،تبصرہ کرتے،خود بھی شئیر کرتے۔۔۔۔اللہ ان کے درجات بڑھائے۔آمین!
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
میں نے شاید ایک آدھی کتاب ہی زندگی میں پڑھی ہے۔ سو وہ بھی قصہ ماضی ٹھہرا۔ ان شاء اللہ جلد ہی کوئی کتاب پڑھ کر ادھر اس کا ذکر کروں گا۔ البتہ گزشتہ دنوں ضمیر جعفری کی کتاب "اڑتے خاکے" نظروں سے گزری ہے۔
 
آخری تدوین:
میں نے شاید ایک آدھی کتاب ہی زندگی میں پڑھی ہے۔ سو وہ بھی قصہ ماضی ٹھہرا۔ ان شاء اللہ جلد ہی کوئی کتاب پڑھ کر ادھر اس کا ذکر کروں گا۔ البتہ گزشتے دنوں ضمیر جعفری کی کتاب "اڑتے خاکے" نظروں سے گزری ہے۔
محفل پر موجود اپنی تحاریر کی ای بک بنوا لیں۔ وہی پڑھ ڈالیں۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ہاں فرحت بہت جی اُداس ہوتا ہے۔۔۔یہاں اس دھاگے میں تلمیذ صاحب سب سے زیادہ فعال تھے۔ کوئی کسی کتاب کا تذکرہ کرتا تو تفصیل پوچھا کرتے تھے،تبصرہ کرتے،خود بھی شئیر کرتے۔۔۔۔اللہ ان کے درجات بڑھائے۔آمین!
ثم آمین
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
علاوہ ازیں ناصر کاظمی کا ایک ڈرامہ "سُر کی چھایا" زیر مطالعہ رہا۔ یہ پہلے بھی پڑھا تھا بس یونہی دوبارہ بھی پڑھ لیا۔ اس ڈرامے کی خاص بات اس کے تمام کرداروں کے جملوں یا ڈائیلاگ کا بحر میں ہونا ہے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
علاوہ ازیں ناصر کاظمی کا ایک ڈرامہ "سُر کی چھایا" زیر مطالعہ رہا۔ یہ پہلے بھی پڑھا تھا بس یونہی دوبارہ بھی پڑھ لیا۔ اس ڈرامے کی خاص بات اس کے تمام کرداروں کے جملوں یا ڈائیلاگ کا بحر میں ہونا ہے۔
اب ایک ایک کر کے ساری کتابیں یاد آتی جائیں گی آہستہ آہستہ۔ سکول کالج کی نصابی کتب سمیت۔
 

جاسمن

لائبریرین
ایمی "منتخب نظمیں" پڑھ رہی ہے۔ یہ ایک کتابچہ ہے ۔ تحریکِ پاکستان کے دوران جلسے جلوسوں میں پڑھے جانے والے ترانے اور قائد اعظم کے حضور نذرانہ ہائے عقیدت
قومی ادارہ تحفظ دستاویزات
وزارت ثقافت و سیاحت
حکومتِ پاکستان
اسلام آباد
نے 1986 میں چھاپی ہے۔
جملہ حقوق محفوظ ہونے کی گارنٹی نہیں دی گئی:D۔ اِس لئے اسے یہاں نقل کیا جا سکتا ہے۔
ایمن بلند آواز سے ہل ہل کے، گا گا کے آج کل پڑھ رہی ہے۔ بڑا مزہ اتا ہے جب وہ مشکل مشکل الفاظ غلط سلط پڑھتی ہے۔ اپنی طرزیں ایجاد کرتے ہوئے۔
 
Top