آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

تلمیذ

لائبریرین
غبارِ خاطر از مولانا ابوالکلام آزاد

نہ جانے کونسویں بار لیکن اب کی بار اپنی بیوی کی فرمائش، جسے کتابوں سے نفرت ہے۔
:)

کتاب کے انتخاب کا معاملہ بھی خوب رہا۔ شکر ہے، آپ کو اپنی پسندیدہ کتاب ہی پھر سے پڑھنی پڑی ۔ ورنہ کوئی دوسری کتاب پکڑا دی جاتی جسے پڑھنے کا اسوقت موڈ نہ ہوتا، تو؟؟؟؟
 

محمد وارث

لائبریرین
کتاب کے انتخاب کا معاملہ بھی خوب رہا۔ شکر ہے، آپ کو اپنی پسندیدہ کتاب ہی پھر سے پڑھنی پڑی ۔ ورنہ کوئی دوسری کتاب پکڑا دی جاتی جسے پڑھنے کا اسوقت موڈ نہ ہوتا، تو؟؟؟؟

جی اصغر صاحب میں نے اپنی پسند کی کچھ کتابیں علیحدہ سے رکھی ہوئی ہیں جنہیں میں کبھی بھی پڑھ سکتا ہوں، اشارہ انہی کتابوں کی طرف کیا تھا سو کوئی بھی کتاب ہوتی پڑھ لیتا :)
 

پپو

محفلین
اس کتاب کا موضوع کیا ہے پپو جی؟
قرآن میں استعمال ہونے والے الفاظ کے معنی عرب میں کیسے اور کن مطالب و مفاہیم ان کا استعمال ہوتا ہے یا تھا اور محاورہ العرب میں ان کا کیا مفہوم لیا جاتا تھا یا ہے اور ان الفاظ کا مادہ کونسے حروف ہیں
 
اور مص
قرآن میں استعمال ہونے والے الفاظ کے معنی عرب میں کیسے اور کن مطالب و مفاہیم ان کا استعمال ہوتا ہے یا تھا اور محاورہ العرب میں ان کا کیا مفہوم لیا جاتا تھا یا ہے اور ان الفاظ کا مادہ کونسے حروف ہیں
اور مصنف؟
 

فرحت کیانی

لائبریرین
The Murder of History
کے۔کے۔ عزیز
یہ پاکستان میں تاریخ کی نصابی کتب کا ایک تجزیہ ہے۔ اس کتاب میں پہلی سے لیکر بی اے تک کی معاشرتی علوم، مطالعہ پاکستان اور تاریخ کی نصابی کتب کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ میں نے کافی عرصہ پہلے دلچسپ موضوع دیکھ کر خریدی تھی۔لیکن مکمل نہیں پڑھ سکی۔ اب باقی کا حصہ پڑھ رہی ہوں۔
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ابھی میرے ہاتھ میں "منزل" ہے
نقش و تعویزات کے مقابلے میں احسن یہ ہے کہ منزل میں جو چنندہ قرآنی آیات ہیں جو حدیث میں وارد ہوئی ہیں
فخرالرسول صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا و دینی حلال حاجت کے لیے ساری دعائیں اور ازکار اور مانگنے کا طریقہ دے گئے ہیں۔
ہم مسلمانوں کو بس تدبر اور فکر کی ضرورت ہے ان شاء اللہ پوری ہوجاتی ہے
جزاک اللہ
 

قیصرانی

لائبریرین
Shadows of the forgotten ancesstors پڑھ رہا ہوں جو کارل ساگان اوران کی بیوی کی مشترکہ کتاب ہے۔ ابتداء میں کچھ محسوس ہوتا ہے کہ یہ کتاب کارل ساگان کے علاوہ کسی اور نے لکھی ہے لیکن جلد ہی کارل ساگان کا طرز تحریر غالب آ جاتا ہے۔ ایک ریویو میں پڑھا تھا کہ یہ کتاب کارل ساگان نے تب لکھی تھی جب ان کے بون میرو کی تین منتقلیاں ناکام ہو چکی تھیں اور ایک طرح سے ان کی زندگی کا اختتام سامنے تھا۔ اس کتاب کے 528 صفحات ہیں اور یہ میں نے ایمیزن کنڈل کے لئے خریدی ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
ابھی کنڈل کے لئے Papillon خریدی ہے۔ اس کتاب کی تلخیص اردو میں مقبول جہانگیر نے "پیپلن کا فرار" کے نام سے شاید لکھی تھی۔ دیکھیں اب اصل کتاب پڑھ کر کتنا فرق محسوس ہوتا ہے :) اتفاق سے ابھی اسی کتاب پر بنائی گئی فلم بھی میرے سامنے چل رہی ہے :)
 

ابوشامل

محفلین
The New Cambridge History of India: The Mughal Empire پڑھ رہا ہوں۔ یہ کتاب پڑھ کر لگتا ہے کہ اب اردو وکی پیڈیا پر میری تاریخ پر نئی تحاریر "تاریخ ہندوستان" پر ہی آئیں گی۔
ویسے آپس کی بات ہے "جہانگیر" پر مضمون میں تقریبا مکمل کر چکا ہوں ;)
 

حسان خان

لائبریرین
The New Cambridge History of India: The Mughal Empire پڑھ رہا ہوں۔

ہا! یہ کتاب میری بھی فہرستِ مطالعہ میں ہے۔ مجھے تاریخ سے خاص لگاؤ ہے اور اس واسطے میں نے عجم زدہ ترک سلاطین کے متعلق کافی برقی کتابیں اور مضامین اکھٹے کر رکھے ہیں، بس پڑھنے کا موقع ہی نہیں مل پاتا۔

ویسے میں فی الوقت کرشن چندر کی 'ایک گدھے کی سرگذشت' پڑھ رہا ہوں۔
 
Top