یاقوت
محفلین

Kitab Mela - Pakistan First Super Store Of Books
Kitab Mela is one of the largest online bookstore in Pakistan. And, Kitab Mela first of its kind bookstore.
kitabmela.com.pk
ہمیں لگتا ہے خود کو پڑھنے میں مصروف ہیں !!!!کچھ بھی نہیں!![]()
انتہائی بور کتاب رہی یہ۔ دو تین بار پڑھتے پڑھتے چھوڑ بھی دی لیکن کسی طور مکمل کر ہی لی۔ انتہائی ناقص اسلوب تھا مصنف موصوف کا، مثال کے طور پر مدعا یا مسئلہ بیان نہیں کرتے اور صفائیاں پیش کرنے میں اپنے اشہب قلم کو دوڑائے چلے جاتے ہیں اور اس بھاکم دوڑ میں قاری بیچارے کے پلے کچھ نہیں پڑتا کہ ہوا کیا تھا؟پاکستان کے پہلے وزیر اعظم، نوابزادہ لیاقت علی خان کی سوانح
Liaquat Ali Khan: His Life and Work by Muhammad Reza Kazimi
یہ کتاب ڈاکٹر رضا کاظمی کا پی ایچ ڈی مقالہ تھا جو 1992 میں تحریر کیا گیا اور 1997 میں پہلی بار چھپا۔ مقالے کا موضوع لیاقت علی کا کردار بطور آل انڈیا مسلم لیگ کے ہانریری (جنرل) سیکرٹری تھا اور صرف 1947 تک کا احاطہ کرتا تھا۔ کافی سالوں کے بعد اس کتاب کا دوسرا ایڈیشن شائع کیا گیا تو اس میں خاطر خواہ اضافہ اور تبدیلیاں کر کے، لیاقت علی خان کا بطور وزیر اعظم عہد بھی شامل کر لیا گیا اور کتاب کا نام بھی تبدیل کر دیا گیا۔ مصنف موصوف کے مطابق انگریزی زبان میں یہ لیاقت علی خان کی پہلی مکمل اور مستند سوانح ہے۔
کتاب کا اسلوب اور انداز تحریر مقالوں جیسا ہی ہے اس لیے ادبی چاشنی سے خالی ہے، معلوماتی بہرحال ہے!
![]()
یعنی پاکستان میں آمریت کا آغاز جناح سے ہواایک دن بعد 27 دسمبر کو وزیر اعظم نے اپنا استغفیٰ گورنر جنرل کو بھیج دیا۔ قائد اعظم نے استغفی تو منظور نہیں کیا لیکن 30 دسمبر کو ایک حکم جاری کیا کہ آئندہ سے کابینہ کوئی فیصلہ نہیں کرے گی جب تک کہ گورنر جنرل اس میٹنگ کی صدارت نہ کر رہا ہو۔ یہ ایک طرح سے وزیر اعظم کے سارے اختیارت سلب کرنے کی بات تھی اور خواتین کی لڑائی سے بہت بڑی بات تھی کہ وزیر اعظم صاحب استغفیٰ دیتے لیکن اس بات پر انہوں نے استغفی نہیں دیا، شاید ان کو علم تھا کہ یہ بیمار بوڑھا " چند دنوں کا مہمان ہے"۔