آپ کو غصہ کب آتا ہے حصہ دوم

محمد امین

لائبریرین
جی روڈ پر صبر کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔ جس کی ہمارے ہاں بہت کمی ہے ہرکوئی چاہتا ہے کہ وہ پہلے نکل جائے ۔

آج میں بڑی سڑک سے گھر آنے کے لیے چھوٹی سڑک پر گاڑی موڑ رہا تھا۔ سامنے پیٹرول پمپ ہونے کی وجہ سے رش تھا اور عین موڑ پر ایک صاحب بائک روک کر کسی سے باتیں کر رہے تھے۔ آس پاس مزید بسیں رکی ہوئی تھیں (غلط جگہوں پر)۔ تو میں نے تھوڑا تیز لہجے میں ان صاحب سے کہا ایک طرف ہوجائیں درمیاں میں کیوں کھڑے ہیں (اتنی شرافت سے نہیں کہا تھا :laugh:) ۔۔ تو ابو نے سرزنش کی۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
شروع ہو جاؤ پھر، میں بھی دیکھوں مانو بلی روتے ہوئے کیسی لگتی ہے۔

اور ہاں کوئی بالٹی وغیرہ پاس رکھ لینا آنسو جمع کرنے کے لیے۔
 

مہ جبین

محفلین
مجھے غصہ آتا ہے جب لڑکیوں کو بے پردہ دیکھتی ہوں ، بازاروں ،سڑکوں گلی محلوں اور جہاں جہاں بھی مجھے بے پردگی نظر آتی ہے ، دل چاہتا ہے کہ سب کو سخت سزا دوں
 

تبسم

محفلین
مہ جبین آنٹی مجھے بھی بہت غصہ آتا ہے آگر میرا بس چلے تو میں اُن کا گھر سے نکلنا بند کرادؤں
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے آج کام کی وجہ سے غصہ آ رہا ہے۔ پہلے ہی دفتر میں اتنا زیادہ کام کرتا ہوں، آج اور بھی زیادہ دے دیا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں اس قسم کے غصے میں کام چھوڑ کر بیٹھ جاتا ہوں اور آرام سے ایک کپ چائے پیتا ہوں۔
 
Top