آپ کونسا اردو کی بورڈ استعمال کرتے ہیں؟

آپ کونسا اردو کی بورڈ استعمال کرتے ہیں؟

  • کرلپ کا صوتی کی بورڈ

    Votes: 0 0.0%
  • یاہو اردو کمپیوٹنگ کا صوتی 2 کی بورڈ

    Votes: 0 0.0%
  • اردو ویب کا صوتی کی بورڈ

    Votes: 0 0.0%
  • آفتاب کی بورڈ

    Votes: 0 0.0%
  • کوئی اور اردو کی بورڈ

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    80

الف عین

لائبریرین
کچھ ارکان کو اردو دوست کی بورڈ پسند آیا ہے جو کرلپ کا اڈوانسڈ ورژن ہے لیکن کچھ مناسب تبدیلیوں کے ساتھ۔ اس کے بارے میں کیا خیال ہے نبیل؟ اعداد کے بارے میں بھی سوچیں۔ میں نے تو صوتی 3 اور اردو دوست میں ڈیفالٹ کنجیوں پر اردو کے اعداد ہی رکھے ہیں۔ ایکسٹینڈیڈ عربک انڈک ڈجٹس۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب، میں جلد ہی اس سمت میں کام آگے بڑھاؤں گا۔ میں کچھ دنوں سے اوپن پیڈ میں سندھی اور پشتو صوتی کی بورڈز شامل کرنے پر کام کرتا رہا ہوں اور اس دوران مجھے اوپن پیڈ میں کئی بگز کا پتا چلا ہے جنہیں میں دور کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔
 

ماہ وش

محفلین
میں‌ تو یہاں‌اردو ویپ کا اردو کیز ہی استعمال کر رہی ہوں ، ماوس سے کلک کر کر کے لکھتی ہوں‌ ، ذرا مشکل ہوتی ہے لیکن اچھا ہے
 

دوست

محفلین
ماہ وش آپ کی بورڈ سے بھی لکھ سکتی ہیں۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ a سے الف بی سے بے اور ٹی سے تے۔ اسی طرح باقی حروف بھی ہیں۔
پہلے ویب پیڈ میں نیچے دئیے گئے رہنما تختے میں کسی حرف پر ماؤس کا اشاریہ لانے سے اس کا انگریزی مترادف ظاہر ہوجاتا تھا اب ایسا نہیں جو نئے صارفین کے لیے یقینًا پریشانی کا باعث ہے۔
نبیل بھائی اس طرف توجہ ضرور دیں۔ فورم کی اپگریڈ سے زیادہ ضروری یہ کام ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اردو ویب کی کی میپنگ کی تفصیل یہاں موجود ہے۔ میں کوشش کروں کہ فورم کے پوسٹ پیج کے استعمال کے بارے میں تفصیلی معلومات ایک جگہ اکٹھی کرکے اس کا ربط سائیڈ بار میں ڈال دوں۔
 

پاکستانی

محفلین
نبیل نے کہا:
اردو ویب کی کی میپنگ کی تفصیل یہاں موجود ہے۔ میں کوشش کروں کہ فورم کے پوسٹ پیج کے استعمال کے بارے میں تفصیلی معلومات ایک جگہ اکٹھی کرکے اس کا ربط سائیڈ بار میں ڈال دوں۔

بہت خوب نبیل بھائی اس سے نئے یوزر کو کافی آسانی ہو جائے گی۔
 
Top