آپ کس کے ساتھ ہيں؟

سعود الحسن

محفلین
ذرا یہ بھی تو بتائیے کہ خود امریکہ نے منظم اندھی بمباری سے کتنے اسکول اور مدرسوں کو تباہ کیا اور ان میں پڑھنے والے کتنے بچوں کا قتل عام کیا؟؟ پھر کوئی درست طور پر فیصلہ کر سکتا ہے کہ وہ کس کے ساتھ ہے یا یہ کہ دونوں کو ایک ہی سکے کے دو رخ سمجھتا ہے۔
 

ساجد

محفلین
"آپ کس کے ساتھ ہیں" بالکل یہی سوال ایک دھمکی کی صورت میں آپ کے ایک پیش رو نے ہمارے اوپر داغا تھا ، آج سے دس سال پہلے۔ اور ہم نے کہا تھا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ وقت نے ثابت کر دکھایا کہ یہ بہت بڑی غلطی تھی۔ 35000 ہم وطنوں کی قربانی ، معیشت کی تباہی اور ذلت آمیز سلوک کے بعد آپ ہم سے کیا توقع رکھتے ہیں ؟۔ اگر ہم ہاں کہیں گے تو بہت بڑے بے وقوف ہوں گے۔
ہم ان کے بھی ساتھ نہیں جو سکولوں کو تباہ کر رہے ہیں تو پھر ہم ان کے ساتھ کیسے ہو سکتے ہیں جن کی افواج سکولوں کی رونق ننھے معصوم بچوں کو بموں اور ڈرونز سے موت کے گھاٹ اتارتے ہیں۔ اور اتنے بے وقوف تو آپ بھی نہیں ہیں کہ یہ نہ سمجھ سکیں کہ جب کسی ملک کو آپ کی پالیسیاں اس قدر مفلوج کردیں کہ اس کے عوام کو روٹی اور زندگی کےلالے پڑ جائیں تو سکول تباہ کئیے بغیر بھی ویران ہو جاتے ہیں۔
 

فرخ

محفلین
فواد صاحب،
اس طرح کی بلیک میلنگ کرنے سے پہلے، آپ پہلے یہ بتائیے کہ
اسرائیل کی فلسطین اور عرب ممالک میں تباہ کاریاں،
ہندوستان کی کشمیر اور خود اپنی ریاستوں میں مسلمانوں کے قتل عام اور عصمت دری اور نسل پرستی،
عراق اور افغانستان، ویت نام میں امریکہ اور برطانوی افواج کی ظلم گردی اور قتل و غارت گری،
اور اسی طرح ماضی میں امریکہ کی پوری دنیا کے ممالک پرتباہ کن کاروائیاں دیکھتے ہوئے،
"آپ خود کس کے ساتھ ہیں؟؟"

اپنے گریبان میں جھانکئے اور سوچئیے کہ آپ خود کس کے ساتھ ہیں۔۔۔۔ اور ٹو دی پوائینٹ جواب دیجئے گا۔ آپ کے جواب سے آپ کے کردار کا "مزید" اندازہ ہو جائے گا پڑھنے والوں کو۔

اسکے بعد میں بتاؤں گا کہ میں کس کے ساتھ ہوں۔۔۔۔

آپ کے جواب کا انتظار رہیگا۔
 

مغزل

محفلین
دوستو ساتھیو ۔۔ ہلکا ہاتھ رکھیں فواد صاحب اس طرح کے سوالات پر غائب ہوجاتے ہیں ۔ ہمیشگی کا فن حاصل ہے انہیں اس معاملے میں۔۔
 

ساجد

محفلین
دوستو ساتھیو ۔۔ ہلکا ہاتھ رکھیں فواد صاحب اس طرح کے سوالات پر غائب ہوجاتے ہیں ۔ ہمیشگی کا فن حاصل ہے انہیں اس معاملے میں۔۔
CaptureSilenceisawarcrime.JPG
 

مغزل

محفلین
جی میں سمجھتا ہوں ساجد بھائی ۔۔ میں نے ’’فواد صاحب پر طنزیہ ‘‘ کہا ہے کہ آپ دوست ’’ ہاتھ ہلکا رکھیں ۔ ورنہ پھر فرار ہوجائیں گے۔۔موصوف:biggrin:
 

میر انیس

لائبریرین
میرا نظریہ تو یہ ہے کہ ہمیں دونوں طرف سے ہی ظلم کا نشانہ بنایا گیا۔ حمایت کے لحاظ سے پہلے ہم دو گروہوں میں تقسیم ہوگئے پھر ہر دو طرف سے ہم پر کبھی بمباری کی گئی تو کبھی خود کش دھماکے اب اسکا اصل مقصد کچھ بھی رہا ہو یا فریقین اسکا کوئی بھی جواز پیش کریں لاشیں ہم کو ہی اٹھانی پران ہیں کبھی اپنے بچوں کی کبھی بزرگوں کی کبھی جوانوں کی ۔ آخر ہمارا کیا قصور تھا یا تو یہ کہ ہم نے اپنے مسلمان بھائیوں کو سر ڈھانپنے کیلئے جگہ دی پر انہوں نے گھروں پر ہی قبضہ کرنے کی کوششیں شروع کردیں اور جب ہم میں سے ہی کسی نے انکے خلاف آواز بلند کی تو اسکے پورے خاندان کو ہی ختم کردیا گیا ۔ مجھے ایک دن ایک سوات کے رہائشی نے بتایا تھا کہ ایک وقت ایسا بھی آگیا تھا کہ ہم اپنی بہنوں کے ساتھ بھی گھر سے باہر نہیں نکل سکتے تھے ہم کو روک کر سوالوں کا ایک تکلیف دہ سلسلہ شروع کردیا جاتا تھا اپنے ہی علاقے میں ہم میزبان ہوکر مہمانوں کے رحم و کرم پر مجبور ہوگئے تھے۔ ایران میں بھی یہ لوگ گئے تھے پر انہوں نے شروع میں ہی اپنا طرز عمل ٹھیک رکھا انہوں نے صاف صاف الفاظ میں کہا کہ آپ ہمارے مسلمان بھائی ہیں تکلیف کے ان لمحات میں ہم آپ کے ساتھ ہیں پر آپ ہیں ہمارے مہمان اسلئے آپ کے لیے ہم نے ایک علاقہ مخصوص کردیا ہے آپ وہاں رہیں جب تک رہنا ہے کھائیں پئیں پر یہاں سےآگےآپ کا جانا ممنوع ہے۔
دوسری طرف اگر ہم دیکھیں تو ہم نے امریکہ بہادر کے ناٹو میںنہ ہونے کے باوجود اسکے اول صفوں کے حریف ہونے کا حق ادا کیا اپنی زمین دی اپنے وسائل دیئے سپلائی لائن کے لئے سیکیورٹی دی مختصراََ ََیہ ہر وہ مدد کی جو ایک دوست اپنے بہترین دوست کی کر سکتا ہے پر جواب میں ہم کو کیا ملا ڈرون حملے خود مختاری پر ضرب معاشی بد حالی بے سکونی۔غرض ہر دو جانب سے ہم کو ہی ظلم کا نشانہ بنایا گیا ۔ اب ہم تو اجڑے پڑے ہیں اور یہ دونوں باہم شیر و شکر ہونے کیلئے مذاکرات پر آمادہ ہیں
یعنی اگر دونوں جانب سے دیکھیں تو ہم پر وہ ہی مثل سچ ثابت ہوتی ہے
غیر کی شادی میں عبداللہ دیوانہ
 
Top