آپ کا 2012 کیسا گزرا

نیرنگ خیال

لائبریرین
پتہ نہیں کیسا گزرہ۔۔:laugh:
یہ تو محترمہ نیلم شیکسپئر ہی بتا سکتی ہیں۔۔۔ :biggrin:
کل سے ایس ایم ایس آرہے تھے۔۔
آج دوپہر 12 بج کے 12 منٹ اور 12 سیکنڈ پر تاریخ کچھ یوں ہوجائے گی۔
12:12:12-12-12-12
یہ لمحہ آپ کی زندگی میں دوبارہ نہیں آئے گا۔
امید کرتا ہوں نیا سال ہم سب کے لیے خوشیاں لے کر آئے۔۔ (زرداری کے جانے کی خوشی تو بحرحال ہوگی ہی۔۔:laugh: )
والسلام
نیلم نئے سال پر حکایت ہو جائے پھر :applause:
اتفاق دیکھیں کہ آج لنچ پر بھی یہی موضوع زیربحث تھا اور تمام احباب کچھ ایسی ہی باتیں کر رہے تھے کہ کوئی بھی لمحہ واپس نہیں آتا۔ اسکا مطلب ہے کہ عوام میں شعور بیدار ہو رہا ہے۔;)
اک زرداری سب پر بھاری۔۔۔ پتہ نہیں کب مرے گا۔۔۔۔:unsure:
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
روداد شئیر کرو۔۔۔ مگر شعر کے انتخاب سے لگ رہا کہ اس سال اک اور عشق ناکام ہو گیا ہے تمہارا:p

آپ کے لیے ناکام عشق کی روداد بھی لکھوں گا نین انکل:p
ویسے آ ج کل آپ ناکام عشق کے بارے میں زیادہ ہی کمنٹس کر رہے ہیں:grin:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
آپ کے لیے ناکام عشق کی روداد بھی لکھوں گا نین انکل:p
ویسے آ ج کل آپ ناکام عشق کے بارے میں زیادہ ہی کمنٹس کر رہے ہیں:grin:
زنانہ مٹی سے بنے بلونگڑے اب انکل کہہ ہی دیا ہے تو سنتا جا۔ کہ عشق ہوتا ہی ناکام ہے۔ کامیاب عاشق ہوتا ہی نہیں۔ جو کامیاب ہو جائے وہ عاشق نہیں شوہر کہلاتا ہے۔ :p روداد میں یہ نقطہ کام آئے گا۔ کافی اہم ہے۔ :laugh:
 
زنانہ مٹی سے بنے بلونگڑے :D:p:ROFLMAO::LOL::-o:lol::mrgreen::laugh::biggrin::rollingonthefloor::laughing3::grin:
میسج آف دا ڈے۔۔۔
 
عمیر اسلم

محفلین
یہ سال کچھ ایسا رہا ۔:aadab:

کچھ خواب ہیں جن کو لکھنا ہے​
تعبیر کی صورت دینی ہے​
کچھ لوگ ہیں اجڑے دل والے​
جنہیں اپنی محبت دینی ہے​
کچھ پھول ہیں جن کو چننا ہے​
اور ہار کی صورت دینی ہے​
کچھ اپنی نیند بھی باقی ہے​
جیسے بانٹنا ہے کچھ لوگوں میں​
ان کو بھی راحت دینی ہے​
اے عمر رواں آہستہ چل​
ابھی خاصہ قرض چکانا ہے ۔​
 
نیلم

محفلین
بہت اچھا سلسلہ ہے :happy:
لیکن 2012 کو تحریر کی صورت میں ڈھالنے کے لیئے ایک طائرانہ نظر کافی نہیں ہوگی ۔۔۔
گزرے مہینوں کے ہر دن کو نظر کے سامنے سے گزارنا ہوگا اور اس کے لیئے کچھ وقت درکار ہے ۔۔۔
بہت اچھا سلسلہ ہے :happy:
لیکن 2012 کو تحریر کی صورت میں ڈھالنے کے لیئے ایک طائرانہ نظر کافی نہیں ہوگی ۔۔۔
گزرے مہینوں کے ہر دن کو نظر کے سامنے سے گزارنا ہوگا اور اس کے لیئے کچھ وقت درکار ہے ۔۔۔
بہت شکریہ :)
جی آپ کو وقت دیا جاتا ہے:)
 
نیلم

محفلین
تقریباً دو سال پہلے میرے ایک دوست نے مجھ سے کچھ اسی قسم کا سوال پوچھا تو میں نے اسے ایک شعر بھیج دیا تھا۔
میں یہاں بھی اسی شعر کو شیئر کرنا چاہوں گا۔:):):)

ہم نازک نازک دل والے
بس ایسے ہی تو ہوتے ہیں
کبھی ہنستے ہیں، کبھی روتے ہیں
کبھی دل میں خواب پروتے ہیں
کبھی محفل محفل پھرتے ہیں
کبھی ذات میں تنہا ہوتے ہیں
کبھی چپ کی مہر سجاتے ہیں
کبھی گیت لبوں پہ لاتے ہیں
کبھی سب کا دل بہلاتے ہیں
کبھی خود میں تنہا رہتے ہیں
کبھی شب بھر جاگے رہتے ہیں
کبھی لمبی تان کے سوتے ہیں
ہم نازک نازک دل والے
بس۔۔۔ ۔ ایسے ہی تو ہوتے ہیں
زبردست ،،،
،،کچھ اپنے الفاظ میں بھی لکھ دیتے آپ تو زیادہ اچھا ہوتاہے:)
 
Top