آپ کا 2012 کیسا گزرا

باباجی

محفلین
hmmmmmmmmmmmmm
میں عمر کے اس حصے میں ہوں جہاں احساس سود و زیاں نہیں رہا
جو ہو رہا ہے اسے ہونے دے رہا ہوں
ہاں! اگر ماضی میں جھانکوں تو میرا ماضی ہر طرح سے بہت آئیڈیل تھا
وہ تمام چیزیں دیکھی اور سنی اور ان کا حصہ رہا جو آجکل کے بچے ٹی وی میں دیکھتے اور بڑوں سے سنتے ہیں
کراچی میں رہا ، گرمیوں کی چھٹیوں میں اپنے گاؤں نما شہر چلے جاتے ہم لوگ
نانا ابو کی زرعی زمینیں ، ٹیوب ویل، گائے بھینسیں بکریاں
چھوٹے ماموں کے ساتھ ٹریکٹر پر بیٹھ کر زمینوں میں ہل چلانے جانا اور مٹی سے اٹے ہوئے واپس آنا
صبح صبح نانا ابو کے ساتھ واک پر جانا ، گھر آکر چھوٹی خالہ خالص لسی دیتی تھی
پھر کراچی واپس جاتے ہوئے خود بھی رونا اور سب کو رلانا
اور کراچی آکر اگلی چھٹیوں کا انتظار کرنا
(معافی چاہتا ہوں ماضی میں پہنچ گیا تھا )
اسی طرح دن گزرے ہم بڑے ہوئے
سال پہ سال گزرے
اب ہم بوڑھے ہو رہے ہیں
زندگی کی روٹین ایک جگہ ساکت ہوگئی ہے
لیکن اس سال مجھ جیسا تارک الدنیا انسان اس محفل پر آیا اور آتے ہی اتنی محبت ملی کہ یہیں کا ہو کر رہ گیا
کسی ایک کا نام نہیں لوں گا مجھے سب سے بہت چاہت ملی
حتیٰ کہ ملاقا تیں تک ہوئیں
تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کسی قسم کی نا شکری کا
اللہ کا شکر ہے بہت اچھا گزرا سال
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

ہمیشہ کی طرح اک رواں اور بہتا تبصرہ۔۔۔ ۔کمال ہے یار۔۔۔ کیسے کر لیتے ہو۔۔۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
زنانہ مٹی سے بنے بلونگڑے اب انکل کہہ ہی دیا ہے تو سنتا جا۔ کہ عشق ہوتا ہی ناکام ہے۔ کامیاب عاشق ہوتا ہی نہیں۔ جو کامیاب ہو جائے وہ عاشق نہیں شوہر کہلاتا ہے۔ :p روداد میں یہ نقطہ کام آئے گا۔ کافی اہم ہے۔ :laugh:

ارے جناب ایسا بھی نہیں ہوتا،
پچھلے دنوں میں کہیں پڑھ رہا تھا کہ ایک صاحب نے 19 کامیاب عشق کیے تھے۔
چاہ میں تری طمانچے کھائے ہیں
دیکھ لو سرخی مرے رخسار کی
شوہر نامدار بھی تو آخر کار عاشقِ کامدار ہی ہوتے ہیں۔

اچھا ویسے جب میں محفل پہ کسی کو انکل کہتا ہوں تو وہ کچھ کچھ ناراض سے ہو جاتے ہیں، اس کی کیا وجہ ہے انیس الرحمن انکل
 
ارے نہیں منّا۔۔
کون ناراض ہوتا ہے؟
اصل میں ہمیں یہ باتیں اپنی بیگموں کی یاد دلا دیتی ہیں۔ وہ بھی ہمیں وقت سے پہلے بوڑھا کرنے کے چکر میں لگی رہتی ہیں۔۔
اس لیے ہمارا موڈ آف ہوتا ہے تھوڑا بہت۔۔۔:D
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
پتہ نہیں کیسا گزرہ۔۔:laugh:
یہ تو محترمہ نیلم شیکسپئر ہی بتا سکتی ہیں۔۔۔ :biggrin:
البتہ گزرا تو ملا جلا سا۔۔
سال کی شروعات تو خاص نہ تھی۔ سوائے اس کے کہ میرے بیٹے کی سالگرہ 4 جنوری کو ہوتی ہے۔
اس سال دکھ بھی ملے، لیکن چوں کہ انتہائی مضبوط بلکہ انتہائی بےحس انسان ہوں اس لیے کچھ ظاہر نہیں کرتا۔
اسی طرح خوشیاں بھی ملیں۔
اسی سال محفل ملی اور محفلین بھی۔
دوست بھی بنے۔
میں نیرنگ خیال بھائی، قیصرانی بھائی، فاتح بھائی، نایاب بھائی، شمشاد بھائی، عسکری بھائی، محمداحمد بھائی، محمد بلال اعظم ، ابن سعید بھائی، ضبط بھائی، فہیم بھائی، محمد امین بھائی، ساجد بھائی، مقدس ، نیلم ، قرۃالعین اعوان ، تعبیر نانی:D، میر انیس بھائی، حسان خان ، الف عین استاد محترم، مہ جبین انٹی ، عائشہ عزیز اور ( کئی کے نام میں بھول رہا ہوں) کا خاص شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ جنہوں نے مجھے محبت دی اور میری حوصلہ افزائی کی۔
کل سے ایس ایم ایس آرہے تھے۔۔
آج دوپہر 12 بج کے 12 منٹ اور 12 سیکنڈ پر تاریخ کچھ یوں ہوجائے گی۔
12:12:12-12-12-12
یہ لمحہ آپ کی زندگی میں دوبارہ نہیں آئے گا۔
اب اس ایس ایم ایس کو بنانے والے سے پوچھو کہ "بےوقوف انسان! تو وہ لمحہ بتادے جو لوٹ کر واپس دوبارہ آتا ہے۔"
خیر۔۔۔ ۔
زندگی کا ایک سال مزید گزر گیا۔ موت سے فاصلہ بتدریج کم ہوتا جارہا ہے۔ مگر اعمال اب بھی وہی ہیں۔۔:biggrin:
امید کرتا ہوں نیا سال ہم سب کے لیے خوشیاں لے کر آئے۔۔ (زرداری کے جانے کی خوشی تو بحرحال ہوگی ہی۔۔:laugh: )
والسلام

بہت خوب
بہت مزہ آیا
بہت ہی دوستانہ اور فلسفیانہ بلکہ حکایاتانہ، کچھ کچھ روایاتانہ، اور جتنے بھی ۔۔۔"تانہ" ہیں، وہ سب اس میں تھے۔
مزہ آیا جناب۔
 
Top