آپ کا 2012 کیسا گزرا

مقدس

لائبریرین
ویسے خود میرا 2012 پچھلے کئی سالوں کے مقابلے بہت مختلف رہا۔
پچھلے کئی سال تو ایک روٹین کے ساتھ گزر رہے تھے۔
لیکن اس سال بہت کچھ الگ ہوا اور نیا بھی۔

ہماری 2012 کی آب بیتی پر تو پورا ناول لکھا جاسکتا ہے
rolleyes.gif
تو لکھنا اسٹارٹ کریں فہیم بھیا :p
 
ملائکہ

محفلین
میرا 2012 کا سال کئی حوالوں سے اچھا گزرا۔ اس سال مثبت کام یہ کیا کہ میں نے تقریبا" ہر چیز کو اکیلے فیس کرنا سیکھا۔ لوگوں کے ساتھ اپنے رویے کو کافی بہتر کیا پہلے میں نرم دلی کا کم ہی مظاہرہ کرتی تھی مگر اس سال میں نے لوگوں سے نرم دل سے پیش آئی اور اس کے نتیجے میں لوگوں کے دلوں میں میرے لئے جو عزت بڑھی وہ ناقابل بیان ہے:lovestruck: اور سال کافی مزے بھی کئے دوستوں کے ساتھ کچھ ٹینشن بھی رہیں مگر اوورآل میرا 2012 کا سال یادگار اور کافی اچھا گزرا۔۔۔۔۔۔۔۔:)
 
عسکری

معطل
ویسے خود میرا 2012 پچھلے کئی سالوں کے مقابلے بہت مختلف رہا۔
پچھلے کئی سال تو ایک روٹین کے ساتھ گزر رہے تھے۔
لیکن اس سال بہت کچھ الگ ہوا اور نیا بھی۔

ہماری 2012 کی آب بیتی پر تو پورا ناول لکھا جاسکتا ہے
rolleyes.gif
نا بھئی پھر معافی دے دو شاعری اور کہانی سے بھگوان بچائے :laughing:
 
فلک شیر

محفلین
گزشہ زمانوں کا غم کیا کریں
نہیں اب وہ سب کچھ تو ہم کیا کریں
اللہ کی بے انتہا نعمتیں......اور بے حد شکر
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
لفظوں میں بیان کرنے کی ہمت نہیں ۔ میں گزرے سال پر کوئی نظر نہیں ڈالنا چاہتی۔ اذیت کے سوا کچھ بھی نہیں تھا۔ ساری خوشیوں پر ایک غم بھاری ہو گیا۔ اور اب وہ ایک غم پوری زندگی پر بھاری ہے۔
 
عاطف بٹ

محفلین
لفظوں میں بیان کرنے کی ہمت نہیں ۔ میں گزرے سال پر کوئی نظر نہیں ڈالنا چاہتی۔ اذیت کے سوا کچھ بھی نہیں تھا۔ ساری خوشیوں پر ایک غم بھاری ہو گیا۔ اور اب وہ ایک غم پوری زندگی پر بھاری ہے۔
ناعمہ، اللہ کی مرضی کے سامنے ہم سب بےبس ہیں۔ صبر کے سوا کیا کیا جاسکتا ہے؟
 
Top