آپ کا 2012 کیسا گزرا

السلام علیکم تمام محفلین کو:)
آج 12 دسمبر2012 ہے جو ہمیں یہ بتارہاہے کہ یہ سال اپنے تمام ترغموں اور خوشیوں کے ساتھ ہم سے بچھڑنے لگا ہے۔،،گزرتا ہوا یہ سال بھی عمریں بڑھا گیا،،
کیا یہ سال آپ کے لیے بہت خاص تھا یا بہت عام سا
آج میں ایک موزوں کے ساتھ آپ کی خدمت حاضر ہوں آپ سب بتاو کہ 2012 کا سال آپ کا کیسا گزرا ،،بہت سی خوشیاں لے کر آیا تھا، آپ کے لیے یا غم کی برسات ۔یاکبھی خوشی کبھی غم دےگیا:)
آپ نے اس گزرتےسال میں کیاکھویا کیا پایا،،کچھ سیکھا یا سیکھلایا:)
کوئی ملا یا کوئی بچھڑا :)
ہم ہر نئے آنے والے سال سے کچھ اُمیدیں لگاتے ہیں ،،،کیا 2012 کا سال آپ کی اُمیدوں پہ پورا اُترا:)
ارے نیلم ڈیئر ! یہ سال تو ابھی گزر رہا ہے ۔ مکمل ہو جانے کے بعد اس پر روشنی ڈالتے ہیں ۔ :)
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
بہت ہی عجیب و غریب سا سال تھا میرے لیئے تو ۔۔۔۔۔​
جس قدر سبق میں نے اس سال سے سیکھا اتنا سبق تو مجھے اپنی گزشتہ زندگی کے کسی بھی سال نے نہیں دیا۔۔۔​
بے یقینی ہی بے یقینی۔۔۔نا قابل یقین بے یقینی سے واسطہ رہا۔۔۔۔​
اسے آپ اس کیفیت سے تعبیر کر سکتے ہیں کہ جیسے کوئی کھلی آنکھوں سے گزرتے دنوں کو دیکھ رہا ہو حیران،ششدر​
وہی کیفیت جو ہم پر گزرے تو جیسے ہمارے منہ سے آواز تک نہ نکل سکے اور نہ ہم بتا سکیں کہ یہ ہوا کیا ہے اور کیا ہو رہا ہے۔۔۔۔​
نہ کسی تکلیف کا احساس ہوا۔۔۔نہ کسی درد نے بے کل کیا۔۔۔بس ہر گزرتے سمے اس ذات نے دل میں بیٹھ کر تسلی دی کہ میں تمہارے ساتھ ہوں​
پھر سب ہی کچھ دھواں بن کراڑ گیا اور میں بہادر ہوگئی۔۔۔۔​
اس سال نے مجھے بہت سے تجربات سے دوچار کیا۔۔۔پختہ سوچ دی۔۔۔​
اسی سال میں نے اپنے اندر بہت سی مثبت تبدیلیاں پیدا کیں ۔۔کچھ بری عادتوں کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہہ دیا۔۔۔​
زیادہ سے زیادہ کوشش کی کہ میری ذات کسی کو فائدہ نہ دے سکے تو نقصان کا باعث بھی نہ بنے ۔۔۔​
اسی سال کے آغاز میں میں نے ایک کوشش کی ابتدا کی تھی کہ میں کسی بھی رشتے سے توقعات وابستہ کیئے بغیر مخلص رہوں گی​
اور اب سال کے اختتام پر مجھے یہ کہتے ہوئے بہت اچھا لگ رہا ہے کہ اللہ تعالی نے میرا یہ ارادہ پورا کیا​
اور اب باقی کی زندگی بھی میری نظر کسی بھی رشتے سے توقعات وابستہ کیئے بغیر آسانی سے گزر جائے گی ۔۔۔ ان شاءاللہ!​
اس سال مجھے اللہ تعالی نے اپنی رحمت سے بہت کچھ عطا کیا۔۔۔اور لینے کا ذکر اس لیئے میں نہیں کرنا چاہتی کہ اللہ تعالی کی رضا میں راضی رہنے کا عہد بھی کیا ہے۔۔۔​
اسی سال کے وسط میں میں اپنی دوست کی وجہ سے بہت پریشان تھی لیکن وہ مسئلہ حل ہوگیا تو جیسے مجھے بے انتہا خوشی ملی۔۔۔​
اور پھر اس محفل سے شناسائی بھی اسی سال کے وسط میں ہی ملی ۔۔۔اور محفل کا ملنا تو جیسے اک پرخلوص دوست کا ملنا ہے​
یہاں تو میرا خاندان آباد ہے۔۔۔بہت سے بھیا۔۔اپیائیں۔۔اور دوستیں​
زندگی بہت کچھ لیتی ہے اور دیتی بھی ہے لیکن منزلِ حقیقی نہیں اس لیئے اس سرائے فانی میں​
میں بہت زیادہ دل لگا کر نہیں رکھتی ۔۔بہت سی خواہشات سے پیچھا چھڑا لیا​
اور چند ایک رہ گئی ہیں تو وہ بھی بس ایسے ہی کہ پوری ہوجائیں تو فبہا ونعم ورنہ کوئی دکھ نہیں​
یہی تھی میری سال بھر کی روداد ۔۔۔۔۔​
چلیں بھئ نیلم وعدہ وفا ہوا:happy:
 
کہاں گزر رہا ہے اپیا بلکہ گزر گیا ہے اور اب ہمیں ہاتھ ہلا کے بائے بائے کہہ رہا ہے:D
نا نا نا ابھی نہیں گزرا چندا ۔۔۔ پورے 18 دن پڑے ہیں بھئی ابھی :rolleyes:۔۔ سال کے آخری دن جب ہم اُسے بائے بائے کریں گے تب ہمیں یقین آئے گا ناں:battingeyelashes:
 
نیلم

محفلین
بہت ہی عجیب و غریب سا سال تھا میرے لیئے تو ۔۔۔ ۔۔​
جس قدر سبق میں نے اس سال سے سیکھا اتنا سبق تو مجھے اپنی گزشتہ زندگی کے کسی بھی سال نے نہیں دیا۔۔۔​
بے یقینی ہی بے یقینی۔۔۔ نا قابل یقین بے یقینی سے واسطہ رہا۔۔۔ ۔​
اسے آپ اس کیفیت سے تعبیر کر سکتے ہیں کہ جیسے کوئی کھلی آنکھوں سے گزرتے دنوں کو دیکھ رہا ہو حیران،ششدر​
وہی کیفیت جو ہم پر گزرے تو جیسے ہمارے منہ سے آواز تک نہ نکل سکے اور نہ ہم بتا سکیں کہ یہ ہوا کیا ہے اور کیا ہو رہا ہے۔۔۔ ۔​
نہ کسی تکلیف کا احساس ہوا۔۔۔ نہ کسی درد نے بے کل کیا۔۔۔ بس ہر گزرتے سمے اس ذات نے دل میں بیٹھ کر تسلی دی کہ میں تمہارے ساتھ ہوں​
پھر سب ہی کچھ دھواں بن کراڑ گیا اور میں بہادر ہوگئی۔۔۔ ۔​
اس سال نے مجھے بہت سے تجربات سے دوچار کیا۔۔۔ پختہ سوچ دی۔۔۔​
اسی سال میں نے اپنے اندر بہت سی مثبت تبدیلیاں پیدا کیں ۔۔کچھ بری عادتوں کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہہ دیا۔۔۔​
زیادہ سے زیادہ کوشش کی کہ میری ذات کسی کو فائدہ نہ دے سکے تو نقصان کا باعث بھی نہ بنے ۔۔۔​
اسی سال کے آغاز میں میں نے ایک کوشش کی ابتدا کی تھی کہ میں کسی بھی رشتے سے توقعات وابستہ کیئے بغیر مخلص رہوں گی​
اور اب سال کے اختتام پر مجھے یہ کہتے ہوئے بہت اچھا لگ رہا ہے کہ اللہ تعالی نے میرا یہ ارادہ پورا کیا​
اور اب باقی کی زندگی بھی میری نظر کسی بھی رشتے سے توقعات وابستہ کیئے بغیر آسانی سے گزر جائے گی ۔۔۔ ان شاءاللہ!​
اس سال مجھے اللہ تعالی نے اپنی رحمت سے بہت کچھ عطا کیا۔۔۔ اور لینے کا ذکر اس لیئے میں نہیں کرنا چاہتی کہ اللہ تعالی کی رضا میں راضی رہنے کا عہد بھی کیا ہے۔۔۔​
اسی سال کے وسط میں میں اپنی دوست کی وجہ سے بہت پریشان تھی لیکن وہ مسئلہ حل ہوگیا تو جیسے مجھے بے انتہا خوشی ملی۔۔۔​
اور پھر اس محفل سے شناسائی بھی اسی سال کے وسط میں ہی ملی ۔۔۔ اور محفل کا ملنا تو جیسے اک پرخلوص دوست کا ملنا ہے​
یہاں تو میرا خاندان آباد ہے۔۔۔ بہت سے بھیا۔۔اپیائیں۔۔اور دوستیں​
زندگی بہت کچھ لیتی ہے اور دیتی بھی ہے لیکن منزلِ حقیقی نہیں اس لیئے اس سرائے فانی میں​
میں بہت زیادہ دل لگا کر نہیں رکھتی ۔۔بہت سی خواہشات سے پیچھا چھڑا لیا​
اور چند ایک رہ گئی ہیں تو وہ بھی بس ایسے ہی کہ پوری ہوجائیں تو فبہا ورنہ کوئی دکھ نہیں​
یہی تھی میری سال بھر کی روداد ۔۔۔ ۔۔​
چلیں بھئ نیلم وعدہ وفا ہوا:happy:
بہت ہی زبردست بہت ہی خوبصورت :)
عینی تم نے بہت اچھا لکھا،،مجھے اپنی بات کہنے کےلیئے کبھی کوئی الفاظ نہیں ملے میرے پاس ہمیشہ الفاظ کی کمی رہی ہے،،،:)
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
بہت ہی زبردست بہت ہی خوبصورت :)
عینی تم نے بہت اچھا لکھا،،مجھے اپنی بات کہنے کےلیئے کبھی کوئی الفاظ نہیں ملے میرے پاس ہمیشہ الفاظ کی کمی رہی ہے،،،:)
بہت شکریہ!
کہا کرو الفاظ تو خود جمع ہوتے رہتے ہیں :happy:
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
ہاں لیکن مجھ سے چُھپ جاتے ہیں تب جب میں اپنی ذات کے حوالے سے کچھ کہنا چاہوں :)
ایسا ہوتا ہے واقعی کہ کبھی اپنی کیفیت کو دھالنے کے لیئے لفظ ماند پڑ جاتے ہیں یا روٹھ جاتے ہیں ۔۔لیکن لفظوں کو کبھی روٹھنے مت دینا میں نے بھی اپنی یہ عادت ڈائری لکھ کر بنائی ہے :happy:
 
Top