آپ کا موڈ اب اردو میں!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

برادرم ابو شامل نے نہایت عرق ریزی سے موڈ کے گرافکس کو اردوایا ہے۔ انہوں نے مجھے جتنے گرافک بھیجے ہیں، ان سب کو میں نے موڈ منیجر میں شامل کر لیا ہے۔ ان کے کہنے کے مطابق وہ ابھی مزید گرافکس پر کام کر رہے ہیں جو کہ اینیمیٹد ہیں۔ جزاک اللہ خیر۔ اب آپ سب دوست اردو میں موڈ دکھا سکیں گے۔ :grin:

والسلام
 
فاتح

لائبریرین
واقعی لا جواب!
ابو شامل صاحب شکریہ کے مستحق ہیں۔
آپ دل پر مت لیں نبیل صاحب آپ کا بھی شکریہ اتنے خوبصورت موڈز کے آپشن کا آغاز کرنے پر۔:)
 
ابوشامل

محفلین

جی نبیل بھائی! ایک مسئلہ درپیش آ گیا ہے، چند روز میں نئے گھر میں منتقل ہو رہا ہوں جس کی وجہ سے گھر کا سارا نظام درہم برہم ہے اور اسی وجہ سے کمپیوٹر پر کام نہیں کر پا رہا، اور مجھے انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ شاید بقیہ "موڈ آئیکنز" بھیجنے میں کم از کم ایک ہفتہ لگ جائے۔ اس پر میں آپ سے ایک مرتبہ پھر معذرت خواہ ہوں۔

واقعی لا جواب!
ابو شامل صاحب شکریہ کے مستحق ہیں۔
آپ دل پر مت لیں نبیل صاحب آپ کا بھی شکریہ اتنے خوبصورت موڈز کے آپشن کا آغاز کرنے پر۔:)

برادر فاتح! پسند کرنے کا بہت شکریہ

بہت خوب نبیل بھائی ۔۔۔
ابوشامل بھائی نے کمال کردیا ہے اتنی باریکی سے کام کرکے۔:)

عبدالرحمان صاحب! شکریہ لیکن کمال تو وہ کرتے ہیں جو کچھ نہیں کرتے ;)

بہت خوب۔ دونوں صاحبان لائقِ تحسین ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ جزاکم اللہ خیرا

ویسے ہہ تحسین کون ہیں؟ جس کے ہم لائق ہیں؟ ;)
 
ابوشامل

محفلین
نبیل بھائی! موجودہ موڈ آئیکنز میں چند ابھی تک تبدیل نہیں کیے گئے یعنی وہ ابھی تک انگریزی میں ہی ہیں
 
نبیل

تکنیکی معاون
نبیل بھائی! موجودہ موڈ آئیکنز میں چند ابھی تک تبدیل نہیں کیے گئے یعنی وہ ابھی تک انگریزی میں ہی ہیں

ابوشامل، میں نے آپ کے فراہم کیے ہوئے آئکون پرانی فائلز پر اوور رائٹ کر دیے تھے۔ ممکن ہے کہ کچھ فائلوں کے نام فرق ہو گئے ہوں۔ آپ مجھے ان گرافکس کی نشاندہی کر دیں، میں انہیں بدل دوں گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
باسم، یہ سسٹم کچھ اس طرح لکھا گیا ہے کہ موڈ‌ کا نام اس کی گرافک کی فائل کے نام جیسا ہی ہونا چاہیے۔ مجھے وقت ملا تو کوشش کروں گا کہ اس میں کچھ ردو بدل کرکے ڈراپ ڈاؤن مینو میں بھی اردو شامل کر دوں۔
 
ابوشامل

محفلین
Busy, Dead, Inspired, Pensive, یہ چاروں میں نے آپ کو بنا کر دیے تھے، نجانے کیوں فہرست میں انگریزی میں ہی دکھائی دے رہے ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ابوشامل، ہو سکتا ہے کہ یہ آپ کے براؤزر کی cache کی کارستانی ہو۔ اگر انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کر رہے ہیں تو کنٹرول کی پریس کرکے براؤزر کو ریفریش کریں۔
 
ابوشامل

محفلین
بہت عمدہ نبیل اور ابوشامل ، اب ہم اپنا موڈ اپنی زبان میں دیکھ سکیں گے :)

ہاں! اب ہم اپنی زبان میں اپنا رویہ ظاہر کر سکیں گے، انگریزي کے محتاج نہیں ہوں گے۔ کام پسند کرنے کا بہت شکریہ محب بھائی!

ذبردست ابوشامل۔۔۔

وکی پیڈیا کے بعد آپ یہاں بھی اپنا سکہ جمارہے ہیں۔

سکہ کیا جمانا بھائی؟؟؟ ابھی تو ہتھیلی پر سرسوں جمانے کی کوشش کر رہے ہیں :)
 
ابوشامل

محفلین
ابوشامل، ہو سکتا ہے کہ یہ آپ کے براؤزر کی cache کی کارستانی ہو۔ اگر انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کر رہے ہیں تو کنٹرول کی پریس کرکے براؤزر کو ریفریش کریں۔

نہیں نبیل بھائی! میں فائر فاکس استعمال کر رہا ہوں، اور میرے پاس مندرجہ بالا چاروں آئیکنز انگریزی میں آ رہے ہیں، نجانے کیوں؟ کیا آپ کے پاس یہ چاروں آئیکنز اردو میں درست دکھائی دے رہے ہیں؟
 
عبدالرحمٰن

محفلین
نہیں نبیل بھائی! میں فائر فاکس استعمال کر رہا ہوں، اور میرے پاس مندرجہ بالا چاروں آئیکنز انگریزی میں آ رہے ہیں، نجانے کیوں؟ کیا آپ کے پاس یہ چاروں آئیکنز اردو میں درست دکھائی دے رہے ہیں؟

مجھے تو یہ چاروں اردو میں نظر آرہے ہیں ۔:)
 
نبیل

تکنیکی معاون
ابوشامل فائرفاکس کی cache کلیر کر کے دیکھیں یا پھر انٹرنیٹ‌ ایکسپلورر ٹرائی کریں۔
 
shayar777

محفلین
کچھ مسرت مزید ھو جائے
اس بہانے سے عید ھو جائے
عید ملنے جو آپ آ جائیں
ہماری بھی عید عید ھو جائے
 
Top