آپ کا موبائل فون

نایاب

لائبریرین
اپنے پاس تو عرصہ آٹھ سال سے " نوکیا 1100 " ہے ۔ 100 ریال میں سیکنڈ ہینڈ خریدا تھا ۔ زبردست کام کرتا ہے ۔ تیسری منزل سے گرتا ہے ۔ بکھر جاتا ہے ۔ اٹھاتا ہوں جوڑتا ہوں چل جاتا ہے ۔ ٹیکسی میں یا کسی دکان پر بھول آؤں خود صدا لگا چلا آتا ہے ۔ نہ چوری کی فکر نہ گمشدگی کا ڈر ۔۔۔۔۔۔۔ نوکیا 1100 زندہ باد
 

مہ جبین

محفلین
ابھی تو میرے پاس نوکیا ایکس ون۔ زیرو ون ہے اس سے پہلے بھی کئی ایک تھے لیکن اس کے نمبرز کیا تھے؟۔۔۔۔پتہ نہیں :oops:
اب اتنا کون یاد رکھتا ہے :D
 
اپنے پاس تو عرصہ آٹھ سال سے " نوکیا 1100 " ہے ۔ 100 ریال میں سیکنڈ ہینڈ خریدا تھا ۔ زبردست کام کرتا ہے ۔ تیسری منزل سے گرتا ہے ۔ بکھر جاتا ہے ۔ اٹھاتا ہوں جوڑتا ہوں چل جاتا ہے ۔ ٹیکسی میں یا کسی دکان پر بھول آؤں خود صدا لگا چلا آتا ہے ۔ نہ چوری کی فکر نہ گمشدگی کا ڈر ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ نوکیا 1100 زندہ باد
میرے والا نوکیا 1100 آج کل امی کے پاس ہوتا ہے
ابھی بھی زبردست کام کرتا ہے
 
یہ تو بہت مشکل کام بتا دیا بھائی۔

سب سے پہلے Alcatel کا فون تھا انٹینے والا اس وقت کوئی جی ایس ایم کمپنی نہیں تھی بلکہ انسٹا کی سیلولر سروس تھی جو پاکستان میں موبائلز کے لیے پہلی سروس تھی میرے خیال میں (کوئٹہ کی بات ہو رہی ہے)
پھر موٹرولا کا سیٹ لیا اس وقت بھی ابھی سمیں وارد نہیں ہوئی تھیں۔
جب سم وارد ہوئی تو پہلا سیٹ موٹرولا کا کوئی ماڈل تھا یاد نہیں۔ پھر اس وقت کی سب سے شاندار چیز نوکیا 3310 پہلا بغیر انٹینا والا فون لیا اور کیا شو تھے جناب، فون کا انٹینا ہی نہیں تھا اور کتنا چھوٹا تھا وہ۔ :)
پھر سیم سنگ R220 نیلی سکرین والا۔ اور شاید پہلی بار مونو فونک کے بجائے پولی فونک ٹونز والا موبائل لیا تھا۔ پھر وہ اتنا پسند آیا کہ اسی کا اگلا ماڈل R225 لے لیا۔
پھر اس وقت کا شاہکار سیم سنگ C100 کیا فون تھا وہ ہا، کلر سکرین، پولی فونک ٹونز اور اتنا سمارٹ۔ بڑے عرصہ استعمال میں رہا۔
کیمرہ کی باتیں سننے لگے تو سب سے پہلا کیمرہ والا سیم سنگ X100 لیا،
پھر Benq کا ایک ماڈل لیا جس میں کیمرہ بھی تھا بہت چھوٹا تھا فون۔
پھر گانوں شانوں کا رواج چل نکلا تو پہل سونی اریکسن نے کی اور پتہ نہیں کون سے ماڈلز تھے اس وقت شکل یاد ہے بس۔
پھر نوکیا 7610، این 5،6، نوکیا C 5-01، C 5-02،
چائینا کے کچھ سیٹس، سپیشلی قابل ذکر ایک پروجیکٹر موبائل بھی تھا جو اب تو عام ہو گیا ہے۔
پھر جب کراچی میں چھینا چھپٹی کا شکار ہوا تو LG کی سیکیورٹی کی وجہ سے ایل جی کے سیٹس شروع کیے۔ جو گم بھی نہیں ہوتے تھے۔
پھر نوکیا 5310 ایکسپریس میوزک۔
HTC رئیم میرا پیارا سیٹ جو بہت پسند تھا،اور سوچا تھا اور کوئی نہیں لوں گا پر، گھر سے فریج کے اوپر سے کوئی لے گیا، جب گھر والے کراچی گئے ہوئے تھے اور میں سو رہا تھا بُوہے کھولے۔
اب تازہ صورتحال نوکیا C1-02 اور نوکیا ایکسپریس میوزک بس کافی ہے۔
 

عسکری

معطل
اچھا کچھ پرانے بتاتا ہوں اب تو یاد بھی نہیں یار پر نوکیا کے سارے ایک ساتھ دیکھے تو کچھ یاد آیا
پہلے موٹورولا کا انٹینا والا مجھے نام یاد نہیں یہ شاید 2001 کی بات ہو گی
پھر ڈھکن کھلنے والا اریکسون کا ماڈل مجھے اس کا بھی نام یاد نہیں
پھر نوکیا 3310 بہت لمباعرصہ
پھر نوکیا 6310
نوکیا 3200 کچھ وقت
پھر نوکیا 8210
پھر نوکیا8250
سامسونگ آر220
پھر نوکیا 8310
پھر نوکیا 6510
نوکیا 5210 کچھ دن
نوکیا 6100 کچھ دن
پھر نوکیا 7210 یہ فیصلیہ کے نام سے بہت ہٹ ہوا تھا سعودی میں
پھر یہ یادگار 1100 ریال میں کیمرے والا 7250 آئی ااس زمانے میں یہ رکھنا غیر قانونی ہوتا تھا :grin:
پھر نوکیا این گیج لولز
پھر نوکیا 6600 بہت دن
پھر نوکیا7210 کچھ وقت
پھر نوکیا 6630 کچھ وقت
پھر نوکیا 6680 کچھ وقت
نوکیا این70 یہ میرے شوق کا آخری چشم چراغ تھا اس کے بعد میں میچور ہو گیا اور یہ بچوں والے کام چھوڑ کر ایک نوکیا 1110 لے کر آرام سے فون کرتا اور سنتا رہا
پھر نوکیا 1208 لیا اسے بھی بہت چلایا
نوکیا این1108 بھی کچھ دن
پھر ایک دن میرے ایک دوست نے مجھے نوکیا 7210 موبائیل کا بکس دیا کہ میری بیوی نے آپ کے لیے دیا ہے تو میں نے 3 سال تک وہی موبائیل چلایا
بلیک بیری لیا تھا تو مزہ بالکل نہیں آیا اور اوپر سے اور بھی پرابلمز تھیں اس لیے اسے گفٹ دے دیا
پھر نوکیاایکس-3 لیا تو 2 سال ہو گئے ہین نا جان چھوڑتا ہے نا ٹوٹتا ہے کئی بار گرا مارا جو بھی کیا چل رہا ہے
کسی نے کہا سمارٹ فون بہت اچھے ہوتے ہین تو گلیکسی لیا بس صرف دیکھنے اور رکھنے کے لیے کبھی کبھار لمبے ٹئم کے لیے بندھ کر اڑنا ہو تو ساتھ لے جاتا ہوں جلد اکتا کر سائیڈ پر رکھ لیتا ہوں ہمارا نوکیا ایس3 بھلا ٹچ بھی ہے کی پیڈ بھی سستا بھی
Nokia_X3_02.jpg
 

باباجی

محفلین
یار مجھے تو موبائل بہت عذاب چیز لگتی ہے آج بھی کافی عرصہ تو لیا ہی نہیں
پھر والد صاحب(مرحوم) نے زبردستی نوکیا 3310 دے دیا
ایک لڑائی میں وہ ٹوٹ گیا شکر کیا لیکن والدہ نے سام سنگ X100 دے دیا
تو میں نے چھوٹے بھائی سے لڑائی کے دوران وہ توڑ دیا اور امی نے میرا سر پھوڑ دیا یہ 2004 کی بات ہے
اس کے بعد نہ میں نے کسی کو کہا اور نہ کسی نے صلح ماری
پھر ایک دوست نے 2006 میں نوکیا 1100 دیا
اسی سال دبئی چلا گیا تو نوکیا N71 لیا
پھر N95 لیا
پھر واپس پاکستان آیا تو کراچی میں موبائل چھن گیا
اور ڈیڑھ سال میں نےکوئی سیٹ نہیں لیا اور آرام سے زندگی گزاری
کہ اچانک میرے ماموں کو احساس ہوا کہ فراز بہت آرام میں ہے یہ اس کے لیئے ٹھیک نہیں تو انہوں نے مجھے اپنے بیتے کا
نوکیا 1800 دے دیا
پھر میں نے کچھ عرصہ پہلے نوکیا X202 ڈبل سم لیا
اور تقریباً 1 مہینہ پہلے میرے ایک بھائی نما دوست نے مجھےBlackBerry بولڈ 9000 دے دیا کہ اب یہ استعمال کیا کرو
یہ ہے میری موبائل کہانی
 

عسکری

معطل
جب میرے پاس نوکیا این گیج ہوتا تھا گھر والے میرے موبائیل کی بڑی بے عزتی کرتے تھے کہ جوتے جیسا موبائیل ہے نا سیدھ سمجھ آتی ہے ناالٹ
Nokia_N-Gage.png
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ارے میں اس دنیا کے سب سے قیمتی سیٹ کا تذکرہ ہی بھول گیا۔۔۔ جی ہاں بالکل۔۔۔ سونی ایرکسن K300 کا۔۔۔ جو میں نے اپنی پہلی تنخواہ سے لیا تھا۔۔۔ :)
 
Top