آپ کا موبائل فون

محب بھائی آپ تو اتنی بڑی انسلٹ کر رہے ہیں اب وہ بھی سب کے سامنے :cautious:ویسے مجھے پتہ ہے جعل سازی کا مطلب نہ بتائیں آپ ۔اب پوچھتی ووچھتی بھی نہیں آپ سے بڑے آئے (n)

میں لغوی معنی کی بات نہیں کر رہا ، اصطلاحی اور حقیقی معنی سے واقف نہیں ہو اور اچھا ہے کہ نہ ہو اس میں رکھا بھی کیا ہے جعل سازی کے سوا۔ :)
 
فہیم

لائبریرین
یہاں تو مستقل مزاجی کا یہ عالم ہے کہ 7 سال میں صرف ایک بار ہی موبائل تبدیل کیا ہے :)

ویسے میرا پہلا موبائل سونی ایرکسن کا کے 310i تھا جو کہ ابھی تک میری دراز میں محفوظ ہے۔
درمیان میں اس کے ساتھ چند ایک اور موبائل یوز کیے۔ اور ابھی کیو موبائل کا ایک عام سا فون زیرِ استعمال ہے۔
 
عینی شاہ

محفلین
میں لغوی معنی کی بات نہیں کر رہا ، اصطلاحی اور حقیقی معنی سے واقف نہیں ہو اور اچھا ہے کہ نہ ہو اس میں رکھا بھی کیا ہے جعل سازی کے سوا۔ :)
محب بھائی اب یہاں تو آپ بھی جعل سازی سے کام لے رہے ہیں اصلیت نہ بتا کر:cautious::p
 
گویا ہمارے اکثر فون درجۂ شہادت پرفائز ہوئے ہیں۔ ہاہاہا
اب یہ اکثر فون کہاں سے آئے؟ ایک فون آپ نے استعمال کیا نوکیا 3310 جو شہید ہونے والا فون ہی نہیں (اغوا ہو جائے تو ہو جائے!) اس "سوتیلے برادرِ سنگ" فون کو تو دیوار پر دے مارنے والے کو جھنجھلاہٹ ہی حاصل ہوتی ہے کہ اب اتنی بھی جان باقی نہ رہی کہ ایک فون کو کچھ بگاڑ سکیں۔ رہا آپ کا دوسرا فون تو وہ بقول آپ کے اب تک زیر استعمال ہے کیوں کہ اس میں ریڈیو بھی ہے۔ اور یہی کل تاریخ ہے!!! :) :) :)
 
میں کوئی ایلیکشن تو لڑ نہیں رہی جو مجھے بازی کی فکر ہو ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔اس لیئے نو وریئز :dancing:
تمہیں تو کوئی مسئلہ ہے ہی نہیں اور خبردار سوچ سمجھ کر اسی محفل پر میں دو دفعہ الیکشن لڑ چکا ہوں ، اس میں وسیع تجربہ رکھتا ہوں میں۔ :cool:
 
زبیر مرزا

محفلین
میں تو سیل فون کا زیادہ استعمال نہیں کرتا لہذا عام سا سستا سا فون ہے بس ضرورت کے لیے -
اوردل چاہتا کہ وہ بھی نا ہو :) دراصل لگژری اور ضرورت کا فلسفہ طویلمکالمے کا متقاضی ہے اور میں آپ کو بورکرنا نہیں چاہتا :)
 
فاتح

لائبریرین
اب یہ اکثر فون کہاں سے آئے؟ ایک فون آپ نے استعمال کیا نوکیا 3310 جو شہید ہونے والا فون ہی نہیں (اغوا ہو جائے تو ہو جائے!) اس "سوتیلے برادرِ سنگ" فون کو تو دیوار پر دے مارنے والے کو جھنجھلاہٹ ہی حاصل ہوتی ہے کہ اب اتنی بھی جان باقی نہ رہی کہ ایک فون کو کچھ بگاڑ سکیں۔ رہا آپ کا دوسرا فون تو وہ بقول آپ کے اب تک زیر استعمال ہے کیوں کہ اس میں ریڈیو بھی ہے۔ اور یہی کل تاریخ ہے!!! :) :) :)
بھئی۔۔۔ ہم نے تعداد نہیں بتائی بلکہ صرف یہ بتایا ہے کہ کون کون سے فون زیر استعمال رہے۔۔۔ نجانے کتنے ہی 1100 درجۂ شہادت پر فائز ہو چکے ہیں۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
یہ لیں میرا موبائل فون
سام سنگ GE_T1225_F
samsung-e1225-dual-sim-4-sell-10-0n-10-case-cell-and-foreign-and-foreign-minister-white-charger-and-ad-104242.jpg
 
Top