آپ مؤمن ہیں یا مسلمان ؟؟؟

الشفاء

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ مومن ہیں یا مسلمان؟
محترم اشفاق احمد کا ایک واقعہ بہت پہلے کہیں پڑھا تھا جس میں وہ کہتے ہیں کہ ایک سوال نے کافی عرصے سے مجھے پریشان کیا ہوا تھا کہ مومن اور مسلمان میں کیا فرق ہے؟ میں نے بہت سے لوگوں سے اس کا جواب پوچھا لیکن کسی کے جواب سے اطمینان نہیں ہوتا تھا۔۔۔ ایک مرتبہ کسی گاؤں میں جانا ہوا تو ایک بابا جی کو دیکھا جو ریڑھی لگائے گنے کا رس نکال رہے تھے۔ میرے دل میں خیال آیا کہ کیوں نہ ان سے وہ سوال پوچھوں۔ تو میں نے بابا جی کو سلام کیا اور اجازت لے کر سوال کیا کہ بابا جی ، مومن اور مسلمان میں کیا فرق ہے۔۔۔
بابا جی نے کچھ سوچا اور بولے ، مسلمان وہ ہے جو اللہ کو مانے ، اور مومن وہ ہے جو اللہ کی مانے۔۔۔


کیا آپ نے کبھی سوچا کہ آپ مومن ہیں یا مسلمان؟

اس سوال کا جواب کسی کو دینے کی ضرورت نہیں کہ اس سے کسی کا فائدہ نہیں ہوگا۔۔۔ ہاں! اس کا جواب اپنے آپ کو ضرور دیں۔۔۔ شائد اس سے بہت سوں کا فائدہ ہو جائے۔۔۔
۔۔۔۔۔
 

مہ جبین

محفلین
بے شک بالکل درست بات ہے
اس سوال کا جواب کسی سے نہیں بس خود سے مانگیں

مومن اور مسلمان کے فرق کو کتنی خوبصورتی سے واضح کیا ہے
سبحان اللہ

جزاک اللہ الشفاء بھائی
 

وجی

لائبریرین
بس ایک بات یاد رکھیں کہ قرآن مومن کے لیئے جنت کی خوشخبری دیتا ہے ۔
مومن کون ہوسکتے ہیں بڑا آسان ہے معلوم کرنا ۔
1- فرائض میں ڈنڈی نہیں مارتے ۔
2- حقوق العباد ادا کرتے ہیں ۔
3- حرام سے پرہیز کرتے ہیں ۔ اہم بات یہ کہ قرآن میں جھوٹ اور غیبت کو بھی حرام قرار دیا ہے ۔

اب اندازہ لگا لیں ہم کتنے مومن ہیں ۔
 

الشفاء

لائبریرین
بس ایک بات یاد رکھیں کہ قرآن مومن کے لیئے جنت کی خوشخبری دیتا ہے ۔
مومن کون ہوسکتے ہیں بڑا آسان ہے معلوم کرنا ۔
1- فرائض میں ڈنڈی نہیں مارتے ۔
2- حقوق العباد ادا کرتے ہیں ۔
3- حرام سے پرہیز کرتے ہیں ۔ اہم بات یہ کہ قرآن میں جھوٹ اور غیبت کو بھی حرام قرار دیا ہے ۔

اب اندازہ لگا لیں ہم کتنے مومن ہیں ۔

جی ہاں۔ غوروفکر کرنے کی بات ہے۔۔۔
جزاک اللہ خیر۔۔۔
 
Top