آپ جن کے قریب ہوتے ہیں

Wasiq Khan

محفلین
آپ جن کے قریب ہوتے ہیں​
وہ ہمارے رقیب ہوتے ہیں​

اُن کو میک اپ کا نور چہ معنی​
جن کے دل ہی مہیب ہوتے ہیں​

بل جو دیکھا تو بلبلا اٹھا​
کتنے قاتل طبیب ہوتے ہیں​

بولتے ہیں جو دورِ نو میں سچ​
وہ عجیب و غریب ہوتے ہیں​

کتنے کوؤں کو ہے غلط فہمی​
روکشِ عندلیب ہوتے ہیں​

جاب ملتی ہے اُن کو کسٹم میں​
جو ذراخوش نصیب ہوتے ہیں​

ڈھیٹ پن ہے کہ اِس زمانے میں​
لوگ شاعر ادیب ہوتے ہیں​
 

نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہ
صبح صبح مسکراہٹ پھیل گئی
بل جو دیکھا تو بلبلا اٹھا​
کتنے قاتل طبیب ہوتے ہیں​
 

یوسف-2

محفلین
بولتے ہیں جو دورِ نو میں سچ​
وہ عجیب و غریب ہوتے ہیں​
:great:​
ڈھیٹ پن ہے کہ اِس زمانے میں​
لوگ شاعر ادیب ہوتے ہیں​
:best: ​
 

فرخ منظور

لائبریرین
واہ! بہت عمدہ۔ اگر اس شعر کو یوں کر دیں تو اور بہتر ہو جائے۔​
​
اُن کو میک اپ کا نور چہ معنی​
جن کے چہرے مہیب ہوتے ہیں​
​
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top