آپ جن کے قریب ہوتے ہیں

Wasiq Khan

محفلین
آپ جن کے قریب ہوتے ہیں
وہ ہمارے رقیب ہوتے ہیں

اُن کو میک اپ کا نور چہ معنی
جن کے دل ہی مہیب ہوتے ہیں

بل جو دیکھا تو بلبلا اٹھا
کتنے قاتل طبیب ہوتے ہیں

بولتے ہیں جو دورِ نو میں سچ
وہ عجیب و غریب ہوتے ہیں

کتنے کوؤں کو ہے غلط فہمی
روکشِ عندلیب ہوتے ہیں

جاب ملتی ہے اُن کو کسٹم میں
جو ذراخوش نصیب ہوتے ہیں

ڈھیٹ پن ہے کہ اِس زمانے میں
لوگ شاعر ادیب ہوتے ہیں
 

نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہ
صبح صبح مسکراہٹ پھیل گئی
بل جو دیکھا تو بلبلا اٹھا
کتنے قاتل طبیب ہوتے ہیں
 

یوسف-2

محفلین
بولتے ہیں جو دورِ نو میں سچ
وہ عجیب و غریب ہوتے ہیں
:great:
ڈھیٹ پن ہے کہ اِس زمانے میں
لوگ شاعر ادیب ہوتے ہیں
:best:
 

فرخ منظور

لائبریرین
واہ! بہت عمدہ۔ اگر اس شعر کو یوں کر دیں تو اور بہتر ہو جائے۔
اُن کو میک اپ کا نور چہ معنی
جن کے چہرے مہیب ہوتے ہیں
 
Top