آپ اس وقت کیا کر/ سوچ رہے ہیں؟ (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زینب

محفلین
میں وچ رہی ہوں آج مجے اتنےےےےےےےےےےسارے کام ہیں میں یہاں‌کیوں‌بیٹھی ہوئی ہوں
 

شمشاد

لائبریرین
بھلا کتنے سارے کام ہیں؟ کام تو روز ہی ہوتے ہیں، یہ کوئی نئی بات تھوڑا ہی ہے؟
 

مغزل

محفلین
میں سوچ رہا ہوں‌ کہ کیا سوچا جائے !

(احمد ملاقات کب ہوگی ؟؟ تم چائے بڑے مزے کی پلواتے ہو یار ۔۔ )
 

محمداحمد

لائبریرین
یہ بھی اچھا خیال ہے۔

ملاقات جلد ہی کریں گے چائے بھی ضرور ہوگی کہ اُس کے بغیر ملاقات کا مزا کہاں آتا ہے۔
 

مغزل

محفلین
وہ کیا ہے کہ یگانہ نے کہا تھا:

دھڑکا لگا نہ ہو تو مزا کیا گناہ کا
لذت ہی اور ہوتی ہے چورہی کے مال میں
(یاس یگانہ چنگیزی)
 

ماوراء

محفلین
میں سوچ رہی ہوں کہ شمشاد بھائی مجھے یہ بتائیں کہ سعودی عرب میں چاند نظر آ گیا ہے کیا؟ ایک بلاگ پر تو یہی پڑھنے کو ملا ہے۔
میں نے تو ابھی تیاری ہی نہیں کی۔۔ میں تو تیس روزے بنا کر بیٹھی ہوئی تھی۔:(
 

ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی، ہمارے مولویوں نے سعودی عرب کے ساتھ رمضان شروع کیا تھا۔ اور پاکستان کے ساتھ عید منا رہے ہیں۔ اللہ ان کو ہدایت فرمائے۔
 

سارا

محفلین
ہمارے مولوی سب سے اچھے ہیں ماوراء۔۔اپنا چاند دیکھ کر روزہ رکھواتے ہیں اپنا چاند دیکھ کر عید کا اعلان کرتے ہیں۔۔
 

ماوراء

محفلین
یار۔۔۔ یہ ہمارے والوں کو خدا جانے کیا تکلیف ہے۔ اپنا چاند دیکھنے کی کبھی زحمت ہی نہیں کی۔
تو تم لوگوں کی کل عید ہے؟ اب انگلینڈ میں بھی کل منائی جا رہی ہے۔ اور ہمارے والوں کو دیکھ لو۔۔۔ یہ اپنا ہی راگ الاپ رہے ہیں۔ :evil:
 

جہانزیب

محفلین
میں‌تو فی الوقت اپنی قسمت کو کوس رہا ہوں‌ ۔۔ میری جیوری ڈٰیوٹٰی ہے جو سنا تھا تین چار دن میں ختم ہو جاتی ہے، لیکن میرے والی مہینہ میں‌ ختم ہو گی ۔۔ کل عید بھی پراسکیوٹر کے ساتھ کرنا ہے ۔۔ آج مجھے پہلا روزہ لگا ہے پورا دن قانون سن سن کر
 

سارا

محفلین
یار۔۔۔ یہ ہمارے والوں کو خدا جانے کیا تکلیف ہے۔ اپنا چاند دیکھنے کی کبھی زحمت ہی نہیں کی۔
تو تم لوگوں کی کل عید ہے؟ اب انگلینڈ میں بھی کل منائی جا رہی ہے۔ اور ہمارے والوں کو دیکھ لو۔۔۔ یہ اپنا ہی راگ الاپ رہے ہیں۔ :evil:


نہیں ہم سب سے پیچھے ہیں ہمارا ابھی تک 28 روزہ چل رہا ہے۔۔:grin:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top