آپ اس وقت کیا سن رہے ہیں ؟

زونی

محفلین


ہم جیسے تنہا لوگوں کا اب رونا کیا ، مُسکانا کیا
جب چاہنے والا کوئی نہیں پھر ، جینا کیا مرجانا کیا

سو رنگ میں جسکو سوچا تھا ، سو روپ میں جسکو چاہا تھا
وہ جانِ غزل تو روٹھ گئی ، اب اس کا حال سنانا کیا

آواز کسی کو دیں لیکن ، ایک نام تمہارا ہونٹوں پر
ہر شکل سے ابھرو تم ہی تم ، یوں خود کو مگر بہلانا کیا

راتوں کا سفر ہے دن کے لیئے ، اور دن میں تمنا راتوں کی
جب پاؤں میں رستے کھو جائیں ، پھر رُکنا کیا گھر جانا کیا









رمضان میں ایسی غزلیں سننے سے صحت خراب ہو سکتی ھے !!!!!
 

شمشاد

لائبریرین
اس وقت ایک تھکے ہوے نیٹ کیفے میں بیٹھا ہوں اور ساتھ والے کیبن میں ماردھاڑ سے بھر پور کوئی فلم چل رہی ہے جس کے ڈائیلاگ سُن رہا ہوں۔
 

زونی

محفلین
آنٹی گانے سُننے چھوڑ دیں۔



بھلا کیوں بھتییجے ؟؟؟ ویسے تو میں القاعدہ کے اراکین کی پہنچ سے خاصی دور ہوں لیکن اگر محفل کے گرد و نواح میں سے کسی ملا کا موسیقی کی ممانعت پہ کوئی فتوی آ گیا تو میں سنبھال لوں گی ۔۔۔۔۔ :grin:
 
Top