کتب خانے آٹھ آدم خور شیر، قمر نقوی

سید شہزاد ناصر بھائی توجہ کیجیے۔ دستاویز نظر نہیں آرہی ہے بلکہ اس کی جگہ ایک اطلاع موجود ہے کہ ہم اس دستاویز کونہیں دیکھ سکتے کہ مجاز نہیں۔
پتہ نہیں بھائی جی کیا مسلئہ ہے
میں چیک کرتا ہوں یہ کتاب میں جس سائٹ سے لی ہے ادھر خود اپلوڈ کی ہے
 
سید زبیر

محفلین
شاہ جی آپ محبتوں کے خزانے حاتم طائی کی طرح لٹاتے ہرتے ہیں
اللہ ان خزانوں میں مزید برکت عطا فرمائے
ایک اور ملاقات کی آرزو ہے :)

سرکارہم تو خیالاں ہی میں باتاںکرلیتے ہیں ، ملاقاتاں ضرور ہون گی ، دعاوں کی درخواست ہے
 
باباجی

محفلین
شاہ جی بہت شکریہ
میں نے ڈاؤن لوڈ کرلی ہے
لیکن ایک بات مجھے بہت عجیب سی لگتی ہے قمر نقوی صاحب کی
خود پسندی بہت نظر آتی ہے ان کی تحاریر میں اور ان کی ذات میں
کئی دفعہ تو میں پڑھتے پڑھتے ایک دم بیزار ہوکر پڑھنا چھوڑ دیتا ہوں ان کے شکار نامے
 
ناصر انکل آپ میرے ای میل کو سب کے ساتھ شئیر کر رہے ہیں۔۔۔:grin:
اس کتاب کے بارے میں بتاتا چلوں۔
یہ کتاب میں نے "غالب لائبریری" ناظم آباد 2 نمبر، کراچی سے لے کر اسکین کی تھی۔
اور ہاں اس کا سرورق میں نے خود ڈیزائن کیا تھا۔ ایک دوسری کتاب" گنڈولا کا آدم خور" کا سرورق بھی میں نے ڈیزائن کیا تھا۔ کیوں کہ ان کے اصل سرورق پھٹ چکے تھے۔
 
شاہ جی بہت شکریہ
میں نے ڈاؤن لوڈ کرلی ہے
لیکن ایک بات مجھے بہت عجیب سی لگتی ہے قمر نقوی صاحب کی
خود پسندی بہت نظر آتی ہے ان کی تحاریر میں اور ان کی ذات میں
کئی دفعہ تو میں پڑھتے پڑھتے ایک دم بیزار ہوکر پڑھنا چھوڑ دیتا ہوں ان کے شکار نامے
سچ یہ ہے میں تو ان کو شکاری ہی نہیں مانتا۔۔ مطلب آدم خوروں کا شکاری۔
ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے نیشنل جیوگرافک کچھ زیادہ ہی دیکھا ہے۔
 
ناصر انکل آپ میرے ای میل کو سب کے ساتھ شئیر کر رہے ہیں۔۔۔ :grin:
اس کتاب کے بارے میں بتاتا چلوں۔
یہ کتاب میں نے "غالب لائبریری" ناظم آباد 2 نمبر، کراچی سے لے کر اسکین کی تھی۔
اور ہاں اس کا سرورق میں نے خود ڈیزائن کیا تھا۔ ایک دوسری کتاب" گنڈولا کا آدم خور" کا سرورق بھی میں نے ڈیزائن کیا تھا۔ کیوں کہ ان کے اصل سرورق پھٹ چکے تھے۔
منی ہوئی بدنام :laughing:
بچپن میں قمر نقوی کی شکار بیتیاں بہت شوق سے پڑھا کرتے تھے
کچھ کتابیں اور بھی تھیں شاید بالم پور کا آدم خور اور ہوگرالی کا آدم خور
آپ نے زبردست کام کیا ہے :)
شاد و آباد رہیں
 
شاہ جی بہت شکریہ
میں نے ڈاؤن لوڈ کرلی ہے
لیکن ایک بات مجھے بہت عجیب سی لگتی ہے قمر نقوی صاحب کی
خود پسندی بہت نظر آتی ہے ان کی تحاریر میں اور ان کی ذات میں
کئی دفعہ تو میں پڑھتے پڑھتے ایک دم بیزار ہوکر پڑھنا چھوڑ دیتا ہوں ان کے شکار نامے
یار جی جن صفحات میں انہوں نے خود پسندی کا مظاہرہ کیا ہے ان کو چھوڑ دیا کریں
اس میں کوئی شک نہیں کہ جانوروں کی عادات و خصائل کے بارے میں قمر نقوی کا علم بہت وسیع ہے
 
باباجی

محفلین
یار جی جن صفحات میں انہوں نے خود پسندی کا مظاہرہ کیا ہے ان کو چھوڑ دیا کریں
اس میں کوئی شک نہیں کہ جانوروں کی عادات و خصائل کے بارے میں قمر نقوی کا علم بہت وسیع ہے
بس اسی لیئے تو پڑھ لیتے ہیں شاہ جی
کہ گدڑی پھولیں گے تو لعل ملیں گے
لہٰذا ان کی خود پسندی کی گدڑی کو پھولنے سے معلومات کے لعل ملیں گے
 
Top