گرافکس آٹوکیڈ [AutoCAD] : تعارف اور فوائد

imsabir

محفلین
باذوق برادر بہت خوب بہت ہی زبردست آرٹیکل لکھا ہے آپ نے آٹو کیڈ کے متعلق مجھے اس سے پہلے آٹو کیڈ کے بارے میں‌اتنا معلوم نہیں تھا صرف اتنا جانتا تھا کہ یہ بلڈنگ اور میپ بنانے کے لئے استعمال ہوتا ہے لیکن آج آپ کی آرٹیکل سے بہت چیزیں صاف ہوگئی ۔ آپ کا بہت بہت شکریہ۔
 
عبقری ریڈر

محفلین
جہاں دوسرے سافٹوئیرز ہیں بہرحال آٹوکیڈ کا کوئی ثانی نہیں
اس سے بہتر اور آسان فہم سافٹ وئیر کوئی نہیں بہت کثرت سے استعمال ہونے والا سافٹوئیر ہے
 
آٹو کیڈ کی کامیابی کا راز یہ ہے کہ انہوں نے پوری دنیا میں اپنا پایریٹڈ ورژنPireated خود ہی جاری کیا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اسکو استعمال کریں اور انڈسٹری میں دوسرے ڈرافٹنگ سافٹ وئرز کے مقابلے میں آتو کیڈ جاننے والوں کی تعداد واضح طور پر زیادہ ہو۔۔۔چنانچہ جب آپکو دستیاب ڈرافٹسمین کی افرادی قوت میں ایک غالب تعداد آٹو کیڈ کوہی جانتی ہوگی تو پھر کمپنیاں بھی اسی کو ترجیح دیں گی۔۔۔۔
 
میں اُردو پر آئی ٹی میں کام کرتے ہوئے خود کو تنہا محسوس کرتا تھا۔ مگر اس فورم کے بعد احساس ہو کہ میرے ساتھ پورا کارواں ہے جو اس ضمن میں سمندر جیسا بڑا پروجیکٹ کر رہا ہے ۔ زبردست بھائی جان بہت اعلٰی۔
 
کیا اس پرانی خبر کا پیچھا کیا جاسکتا ہے؟
در اصل مضامین کی ادارت کے زمرے میں کئی لڑیاں موجود ہیں جن میں سے کچھ آٹو کیڈ سے متعلق بھی ہو سکتی ہیں، لیکن وہاں ان لڑیوں کے خالقین نے اس کی تکمیل کا اعلان نہیں کیا اس لیے ان کو متعلقہ زمروں میں منتقل نہیں کیا گیا۔ :) :) :)
 
نکتہ ور

میرا کہنے کا مقصد یہ تھا کہ وہ دو مضامین مل سکتے ہیں یا نہیں؟
نیز محفل پر جو کچھ آٹوکیڈ کے متعلق مجھے مل سکا وہ یہاں جمع کر دیا ہے۔ مزید کچھ ہے تو عنایت فرمائیے تا کہ وہ بھی وہاں شامل کردیا جائے۔
 
آصف

محفلین
ریوٹ اور آٹو کیڈ بالکل دو مختلف چیزیں ہیں. صرف تعمیراتی شعبے کا کام ہو تو ان میں ریوٹ ہی سرفہرست ہو گا کیونکہ وہ خالصتا تعمیراتی شعبے کیلئے بنایا گیا ہے
اس میں بهی اس کے تین ذائقے بنائے گئے ہیں یعنی آرکیٹیکچر . سٹرکچر . Mep ( مکینکل. الیکٹریکل اور پلمبنگ) اب تعمیرات کی دنیا میں جو شخص جس شعبے میں کام کرتا ہے وہ اپنا مطلوبا فلیور استعمال کرے-
جبکہ آٹوکیڈ ایک ڈرافٹنگ سافٹ ویر ہے جو کسی بهی شعبہ میں استعمال کیا جا سکتا ہے. جہاز . کشتیاں اور سامان جراہی سے لیکر سٹیپلر. ٹیلی فون اور پنکهوں تک کی انتہائی درست ڈرائنگ تک. مگر یہ کام ریوٹ میں نہیں کئے جاتے. اور جو کام ریوٹ میں کئے جاتے ہیں وہ آٹو کیڈ میں بهی ہو سکتے ہیں مگر ان میں وقت اور محنت ریوٹ کی نسبت بہت زیادہ درکار ہو گی.
آٹو کیڈ اور 3ds میکس کا موازنہ بهی میری نظر میں درست نہیں یہ دونوں مختلف چیزیں ہیں. میکس میں ڈرافٹنگ کا کوئی ٹول نہیں.
اور ڈرافٹنگ کے دو بہت ہی میعاری سافٹ ویر Rhino اور سالڈ ورکس بهی اس لسٹ میں شامل کئے جانے چائیں.
سالڈ ورکس میں تعمیراتی کام تو نہیں کیا جاتا مگر انجینئرنگ اور مکینکل شعبے میں اس کا جواب نہیں
جبکہ Rhino براہ راست آٹوکیڈ کی ٹکر کا ہے. میرے خیال میں آٹو کیڈ کا شاید ہی کوئی فیچر ایسا ہو جس کا مقابلہ Rhino میں نہ ہو. مگر Rhino کی NURBS ماڈلنگ اور vray کی ڈائریکٹ ان ایپلیکیشن رینڈرنگ کی سہولت اسے آٹوکیڈ سے ایک ہاتھ آگے رکهتی ہیں.
 
آخری تدوین:

آصف

محفلین
اور سکیچ اپ کو بچہ سافٹویئر کہنا اس کے ساتھ بڑی زیادتی ہے. ہاں اس کو سمجھنے کے لیے بچوں کو بڑا ہونا پڑے گا. یہ 3d ماڈلنگ اور 2 ڈی ڈرافٹنگ اور ڈاکومنٹیشن کا ایک مکمل سافٹویئر ہے. مفت پلگ اننز اور مفت ماڈلز کا ناختم ہونے والا ویئر ہاوس بهی شامل ہے.
اس کے کیمرہ میچ سسٹم . سن لائٹ اینڈ شیڈو سٹڈی اور ڈائنامک کمپوننٹس کا مقابلہ آٹو کیڈ آرکیٹیکچر کے شعبہ میں کیسے کرے گا مجهے جان کر خوشی ہو گی؟؟
پهر اوپر سے وی رے کے ساتھ فوٹو ریلسٹک رینڈرنگ .
جدید دور کا تعمیراتی شعبہ تو اس کے بغیر ادهورا ہے.
ہاں ہماری یونیورسٹیز کے "پرانے" اساتذہ اسے عموما پسند نہیں کرتے
 
اچھی معلومات فراہم کی ہیں آپ نے۔
کیڈ پیکجز پر معلوماتی مضامین کی اردو میں بہت ضرورت ہے۔کیا آپ اس کا شوق رکھتے ہیں؟
سکیچ اپ کو چھ سال پہلے بچہ قرار دیا گیا تھا یعنی وہ پوسٹ چھ سال پرانی ہے اب چھ سال میں تو بچہ جوان ہو جاتا ہے:):):)
 
آصف

محفلین
سکیچ اپ کو چھ سال پہلے بچہ قرار دیا گیا تھا یعنی وہ پوسٹ چھ سال پرانی ہے
سکیچ اپ چھ سال پہلے چھوڑ پندرہ سال پہلے بھی بچہ سافٹ ویئر نہیں تھا۔
"The program won a Community Choice Award at its first tradeshow in 2000"
میں نے اسے ورژن 5 سے استعمال کرنا شروع کیا ہے اور اب ورژن 15 ستعمال کر رہا ہوں تب سے اب تک اس میں کوئی بہت بڑی تبدیلی نہیں آئی، جن انقلابی ٹولز کی بنیاد پر یہ سافٹ ویئر بنایا گیا تھا انہی کی وجہ سے یہ پندرہ سال پہلے بھی مقبول تھا اور آج بھی ہے۔
 
کاظمی بابا

محفلین
عمدہ اور معلوماتی شیئرگ ہے، جزاک اللہ۔
ہم 1996 سے با قاعدہ آٹوکیڈ استعمال کر رہے ہیں۔
اس وقت ہمیں ریلیز 5 دستیاب تھا، نیلی سکرین والا، جس کے لئے لا تعداد کمانڈز اور شارٹ کٹس یاد کرنا پڑے۔
بعد ازاں ریلیز 10 آیا تو آسانیاں ہو گئیں اور اس کے فوری بعد ریلیز 11 ہمارے ہتھے چڑھ گیا۔
مگر اسے استعمال کرنے کے لئے امریکہ سے کمپیک فور ایٹ سکس، ڈی ایکس ٹو ود میتھ کو پروسیسر درآمد کرنا پڑا۔
 
کاظمی بابا

محفلین
حضرات! براہِ کرم ایک بات سامنے رکھیں کہ یہ عام یا سادہ گرافکس ایپلیکیشن نہیں ہے۔
اس کے لئے ریاضی، جیومیٹری اور متعلقہ انجینئرنگ کا علم ہونا بھی ضروری ہے۔
 
کاظمی بابا

محفلین
اآٹوکیڈ، تھری ڈی۔ سی این سی اور لیزر ٹیکنالوجیز کے کاروباری استعمال اور ترقی کے لئے ہم نے ایک ادارہ قائم کیا ہے جہاں ان تمام کی عملی تربیت اور کاروبار کے لئے رہنمائی فراہم کی جاتی ہے اور یہ سب بغیر کسی فیس کے ہے۔
روایتی کلاس روم کی بجائے براہ راست ہینڈز آن تربیت دی جاتی ہے جس کے لئے ہمہ قسم کی مشینری درآمد کی گئی ہے۔
 
Top