آن لائن ڈائری لکھیں!!!

عمار نقوی

محفلین
شہید مطہری مرحوم فرماتے ہیں:
کافی میں امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام سے ایک روایت منقول ہے۔ آپ دوستی کے شرائط کے سلسلے میں فرماتے ہیں:"من استحکمت لی فیہ خصلة من خصال الخیر احتملتہ علیہا واغتفرت فقد ماسواہاولا اغتفر فقد عقل ولا دین"جس میں نیک خصلتوں میں سے ایک خصلت بھی پائی جاتی ہو اور وہ دوسری خصلتیں نہ رکھتا ہو تو یہ میرے لئے قابل برداشت ہے کہ اسی ایک نیک خصلت کی بنا پر اس سے دوستی کر لوں۔لیکن دو چیزیں دوستی کا رکن ہیں۔اگر وہ وہ دو رکن ہوں اور ان کے علاوہ ایک بھی نیک خصلت نہ ہو تو میرے لئے کافی ہے۔لیکن دو خصلتیں ایسی ہیں کہ اگر وہ نہیں ہے تو قابل برداشت نہیں ہے اور وہ شخص ہم نشینی کے لائق نہیں ہے۔ایک عقل اور دوسرے دین۔"ولااغتفرفقدعقل ولادین" وہ چیز جو میری نظر میں دوستی میں چشم پوشی کے لائق نہیں ہے،ایک بے عقلی ہے اور ایک بے دینی۔"لان مفارقة الدین مفارقة الامن"(بہت عجیب ہے!)اس لئے کہ اگر میرے دوست کے پاس دین نہ ہو تو مجھے اس کی طرف سے اطمینان نہیں رہے گا۔یعنی کسی نہ کسی دن مجھے بیچ ڈالے گا۔لیکن اگر دین رکھتا ہو تو مجھے بھروسہ رہے گا کہ کبھی بھی میرے اور میری دوستی کے مسئلے میں معاملہ نہیں کرے گا اور مجھے بیچے گا نہیں۔"لان مفارقةالدین مفارقة الامن"اگر دین نہ ہو تو مجھے بالکل اطمینان نہیں رہے گا۔جب اطمینان نہیں ہوگا تو میں ہمیشہ فکرمند رہوں گا کہ ایسا نہ ہو وہ مجھے دھوکا دیدے۔اس کے بعد فرماتے ہیں:"فلایتہنابحیاةمع مخافة" زندگی میں اگر خوف اور ڈر کے سائے ہو تووہ خوشگوار نہیں رہتی۔پس مجھے کسی ایسے شخص سے دوستی کرنا چاہئے جس سے مجھے سو فیصد اطمینان رہے۔"وفقدالعقل فقدالحیاةولایقاس الابالاموات"آدمی کے پاس اگر عقل نہ ہو تو وہ مردہ ہے اور مردہ کے ساتھ دوستی نہیں ہوتی۔
 
سیما علی

لائبریرین

ماشاء اللّہ ماشاءاللّہ عمار نقوی میاں جیتے رہیے
والدہ محترمہ کی طبعیت کیسی ہے؟؟؟؟؟
 
سید عمران

محفلین
ہم سمجھے خفیہ ڈائریوں کی طرح یہاں بھی چٹخارے دار باتیں پڑھنے کو ملیں گی۔۔۔
مگر یہاں تو صرف وعظ و نصیحت ہے۔۔۔
ایسی ڈائری کون لکھتا ہے بھلا!!!
 
سیما علی

لائبریرین
ہم سمجھے خفیہ ڈائریوں کی طرح یہاں بھی چٹخارے دار باتیں پڑھنے کو ملیں گی۔۔۔
مگر یہاں تو صرف وعظ و نصیحت ہے۔۔۔
ایسی ڈائری کون لکھتا ہے بھلا!!!
آپ یقنناً کوئی خفیہ ڈائری اور وہ بھی چٹخارے دار لکھتے ہیں تو ہم سب انتظار کریں گے جلد ہی شریکِ محفل کریں آن لائن ڈائری میں۔۔۔۔۔:cool::shock::cool::shock:
 
آپ کی بات ٹھیک ہے. ہم آپ کی تحریر کا انتظار کریں گے. ہم تو سنجیدہ لوگ واقع ہوئے ہیں اور سنجیدہ لکھتے ہیں. انشاء اللہ جتنے قارئین اس سلسلے میں بڑھیں گے تو بہت سی اور مختلف موضوعات پر تحریریں ملیں گی.
 
لکھنے کو تو بے حساب لکھ دیں۔۔۔
لیکن مدیر کی قینچی کا ڈر ہے!!!
 
سید عمران

محفلین
آپ یقنناً کوئی خفیہ ڈائری اور وہ بھی چٹخارے دار لکھتے ہیں تو ہم سب انتظار کریں گے جلد ہی شریکِ محفل کریں آن لائن ڈائری میں۔۔۔۔۔:cool::shock::cool::shock:
جب ڈائری خفیہ ہے تو اسے کیوں دکھائیں۔۔۔
اور مدیر تو جیسے اسے شائع ہونے دیں گے!!!
:idontknow::idontknow::idontknow:
 
سیما علی

لائبریرین
لکھنے کو تو بے حساب لکھ دیں۔۔۔
لیکن مدیر کی قینچی کا ڈر ہے!!!
اب اتنا تو ہم آپکو جان گئے ہیں مذاق میں بھی آپ بہت باادب ہیں ۔۔۔ورنہ شوشل میڈیا الامان الحفظ ۔آپکا انداز انتہائی ادب و احترام والا ۔۔۔آپ کاشمار اُن لوگوں میں ہوتا ہے جنکی تربیت بہترین انداز میں کی گئی ہے قابلِ ستائش۔ ہیں وہ والدین ۔
بہت ساری دعائیں ۔۔۔
 
سن رہے ہیں نا بھیا !!!
 
سیما علی

لائبریرین
امام جعفر صادق (علیہ السلام) نے
فرمایا : « راس الغیر التواضع ، فقیل لہ : و ما التواضع ؟ فقال :
ان ترضی من المجلس بدون شرفک ، و ان تسلم من لقیت ، و ان تترک المراء و ان کنت محقا « (٧) ۔
بہتری چیز تواضع ہے ، آپ سے عرض کیا گیا : تواضع کیا ہے ؟ فرمایا : مجلس میں کسی ایسی جگہ پر بیٹھنے سے راضی ہوجائو جوتمہارے شرف سے کم ہے اور جب بھی کسی کو دیکھو تو اس کو سلام کرو اور جنگ و جدال کو ترک کرو ، چاہے حق تمہارے ہی ساتھ کیوں نہ ہو ۔
 
سیما علی

لائبریرین
مولائے متقیان امام علی علیہ السلام نے فرمایا:
اگر کوئ یہ سمجھتا ھے
کہ
میں بہت کچھ جانتا ھوں
تو
یہی بات اسکی جہالت کی سب سے بڑی دلیل ھے۔
 
سیما علی

لائبریرین
٭ ہم سب پاکستانی ہیں ، ہم میں سے کوئی شخص بھی پنجابی، بلوچ، سندھی ،پٹھان یا بنگالی نہیں ہے۔ہم میں سے ہر ایک کو پاکستانی کی حیثیت سے سوچنا، محسوس کرنا اور عمل کرنا چاہیئے اور صرف پاکستانی ہونے پر ہی فخر کرنا چاہیئے۔
(قائدِ اعظم محمد علی جناح)
یہ بہت عرصہ ہوا ہم سب کو یاد نہیں:crying3:
 
Top