آن لائن پیسے کمانے کے طریقوں پر روشنی ڈالیں

السلام علیکم دوستو!
امید کرتا ہوں آپ سب خیریت سے ہونگے ۔ آج جو بات میں شئیر کرنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ خصوصاً پاکستان کے نوجوانوں کی بڑی تعداد کم از کم دن میں ۳ گھنٹے سے زائد اپنا ٹائم فیسبک ، واٹس ایپ ، وغیرہ پر ضائع کرتی ہے کچھ اعداد و شمار کو اگر دیکھا جائے تو پاکستان کی ۲۵ کروڑ آبادی میں کم و بیش قریباً ۱۵ کروڑ سے زائد لوگ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں اور اگر اسی حساب سے دیکھا جائے تو اگر ۱۰ کروڑ لوگ بھی دن میں ۳ گھنٹے فیسبک استعمال کریں(حالانکہ زیادہ دیر تک لوگ استعمال کرتے ہیں) تب بھی ۳۰ کروڑ گھنٹے اس ترقی پذیر ملک کے نوجوان ایک دن میں ضائع کرتے ہیں ۔
اس لیے میں خود کمپیوٹر سائنس کا سٹوڈینٹ ہوں اس لیے میرے دل میں خلش محسوس ہوئی کہ نوجوان جو اپنا وقت خواہمخواہ ضائع کرتے ہیں انھیں اگر آن لائن ارننگ کے طریقے بتائے جائیں تو یقیناً یہ سب اپنے والدین کے لیے سہارا بن سکتے ہیں ۔
لیکن جو بات قابل ذکر ہے وہ یہ کہ لوگوں کو علم ہی نہیں کے کیسے فری لانسنگ کی جاتی ہے ۔
اس فورم کا مقصد یہ ہے کہ ہمارے معززین جو کہ اس حوالے سے مدد کر سکتے ہیں وہ اپنی آرا ء کا اظہار ضرور کریں۔
میں اپنے علم کے مطابق چند طریقے درج کر دیتا ہوں احباب اگر کوئی غلطی ہو تو نشاندہی کیجئے۔
سب سے پہلا طریقہ تو فری لانسنگ ویب سائٹس یعنی upwork.com ، fiverr.com ، Guru.com وغیرہ ہیں۔
لیکن ان ویب سائٹس پر کام ملنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔
تو دوسرا طریقہ یہ ہے کہ blogspot.com سے مختلف قسم کے بلاگز بنائیں جن پر انفارمیشن ہو پھر آپ ایڈسینس adsense
سے انکی موناٹائزیشن کر کے پیسے کمائے جا سکتے ہیں ۔ اور یہ سب آپ اپنی پرسنل ویب سائٹس خرید کر بھی کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ جو میرے ذہن میں ہے وہ یہ کہ youtube.com پر ویڈیوز ڈال کر اگر آپ لوگوں کو اپنی ویڈیوز سے متاثر کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تب بھی یوٹیوب پر آپ اپنا چینل بنا کر موناٹائز کر کے پیسے کما سکتے ہیں۔

باقی میں احباب سے گزارش کرونگا کے میرے ساتھ اتفاق اور اختلاف ضرور کیجئیے اور ساتھ ساتھ اپنی قیمتی آراء سے بھی ہمیں مستفید فرمائیے۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔ آمین۔

Top