آن لائن فری اردو انسائیکلو پیڈیا کا خواب۔ مشورے درکار ہیں

میرا ایک خواب ہے۔ آپ نےوکی پیڈیا کے بارے میں سنا ہو گا اور اگر تحقیقی کام کرتےہیں تو اس سے استفادہ بھی کیا ہو گا۔ میں ایک ایسا ہی آن لائن فری اردو انسائیکلو پیڈیا بنانا چاہتا ہوں۔ کیا کوئی مجھے اس بارے میں تجاویز، مشورے اور رائے یا تجربات سے آگاہ کرسکتا ہے؟
 
یہ تو صرف ایک لٍغت ہے۔ گو کہ بہت اچھی کاوش ہے مگر میرے خواب سے مطابقت نہیں رکھتی۔ میں ایسا انسائیکلو پیڈیا چاہتا ہوں جس میں دنیا کے ہر معاملے، سائنس، مذہب، واقعے، حادثے، ملک، قوم کے بارے میں اردو میں مضامین ہوں۔ جب بھی کوئی سرچ انجن پر جا کر اردو میں کسی چیز کو سرچ کرئے تو وہ سیدھا اس اردو انسائیکلو پیڈیا میں پہنچ جائے۔ آپ کسی بھی معاملے کو انگلش میں انٹر نیٹ پر سرچ کریں، آپ سیدھا وکی پیڈیا پر پہنچں گے مگر یہ انگریزی میں ہے اور اس کا اردو ورژن انتہائی کمزور ہے۔ایسا صرف اس صورت ممکن ہے کہ ہر ایک اس کے ہر ایک مضمون میں اپنی معلومات کا اضافہ کرسکے مگر حوالہ جات کے ساتھ اور اگر کوئی اسے غلط جانےتو فوری طور پر بتابھی سکے کہ یہ معلومات غٍلط ہیں اور درست معلومات یہ ہیں۔ ایسا مشکل تو ہے مگر ناممکن نہیں۔ یہ میرا خواب ہے۔ اگر آپhttp://ahwaal.com/ کا مطالعہ کریں تو دیکھیں گے کہ اپنے کچھ خواب میں یہاں بھی پورے کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔یہ اردو کا پہلا مکمل آن لائن اخبار ہے اور ٹیکسٹ بیس ہے۔ یعنی اس کی ہر تحریر، خبر، رپورٹ انٹر نیٹ پر محفوظ ہے اور کبھی بھی سرچ کی جا سکتی ہے، دوبارہ استعمال کی جا سکتی ہے۔
 
سعید بھائی یہ لغت نہیں ہے۔ اردو انسائیکلوپیڈیا ہے۔

یہ رہا ربط
ارے ہاں۔ شکریہ۔ یہ کوشش تو بہت اچھی ہے مگر لگ ایسا رہا ہے کہ کچھ بے ترتیبی سی بے ترتیبی ہے۔ ایسا عموما اس وقت ہوتا ہے جب ایک ہی شخص پوری ٹیم کا کام کررہا ہو۔ بہر حال یہ بہت اچھا آئیڈیا ہے اگر اسے کچھ نکھار دیا جائے تو اردو کی بہت خدمت ہو گی۔
 

عثمان

محفلین
میرا ایک خواب ہے۔ آپ نےوکی پیڈیا کے بارے میں سنا ہو گا اور اگر تحقیقی کام کرتےہیں تو اس سے استفادہ بھی کیا ہو گا۔ میں ایک ایسا ہی آن لائن فری اردو انسائیکلو پیڈیا بنانا چاہتا ہوں۔ کیا کوئی مجھے اس بارے میں تجاویز، مشورے اور رائے یا تجربات سے آگاہ کرسکتا ہے؟
"آن لائن اخبار" کی تعریف کی کھال اترتے دیکھ کر آپ کو درکار تجاویز ، مشورے اور آراء کھٹائی میں پڑتے دیکھائی دیتے ہیں۔ آپ اگر اپنے "خواب" کی تفصیلی وضاحت کردیں تو بہتر ہے۔ ورنہ خدشہ ہے کہ متوقع منصوبہ آپ کی وضع کردہ "آن لائن" ، "فری" ، "اردو" یا "انسائیکلوپیڈیا" کی تعریف اور حدود و قیود پر پورا نہ اترے۔
 
Top