آنکھیں پر تبصرہ اور تجاویز

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

اعجاز اختر صاحب، امید ہے آنکھیں کی فائل آپ کو مل چکی ہوگی۔ میں جلد ہی سارا شگفتہ کا تعارف بھی یہاں مکمل کر دوں گی آپ اسے بھی شامل کر لیجئے گا۔ آنکھیں کی فائل کو قیصرانی صاحب نے ترتیب دیا ہے اور نہایت خوب ترتیب دیا ہے ! اور یہی فائل آپ کو روانہ کی
 

الف عین

لائبریرین
شگفتہ کو میں نے ای میل بھی کیا تھا کہ دو ایک نظموں کا معلوم نہیں ہو رہا کہ مکمل نظم کہاں سے شروع اور کہاں ختم ہے؟ جدید شاعری ہے نا!!!!
بہر حال کسی طرح آج کتاب مکمل پوسٹ کر دی اپنی سائٹ پر۔ لیکن ابھی دیکھ رہا ہوں کہ آدھا کمرہ مکمل طویل نظم ہے جب کہ میں نے اسے دو تین نظموں میں بانٹ دیا تھا۔ اور اب بھی یہ معلوم نہیں ہوا کہ آخر میں، ایک پہلے، پتھروں کا پیمان نامی نظم بھی مکمل آخر تک ہے، یا آخر میں ایک اور نظم ہے جس کا عنوان ہے.ایک چاند مانگ کر مُفلس ہوئی

مکن ہے کہ یہ بھی اسی نظم کا مصرعہ ہو، ایک تےصحیح تو اپنی فائل میں کر لی ہے، اب درست فائل اپ لوڈ کروں گا۔
کتابوں کی فہرست ایک الگ پوسٹ میں۔
 
Top