آم کی جیلی

عندلیب

محفلین
آم کی جیلی

اجزاء :
آم کی کیریاں :ایک کلو
چینی : 500 گرام
گھی : 60 ملی لیٹر
الائچی : چند دانے
عرقِ کیوڑہ : حسب ذائقہ

ترکیب :
آم کی صاف ستھری کیریاں لے کر رات کو چولھے کی گرم بھُوبل میں دبا دیں صبح تک نرم ہوجائیں گی ۔ انہیں دھو کر صاف کر لیں ۔ اب ہاتھوں سے دبا کر ان کا عرق نکال لیں اور کپڑے سے چھان لیں ۔
عرق میں چینی ملاکر خوب حل کریں ۔ کسی برتن میں گھی گرم کریں اس میں الائچی کے دانے کڑکڑا کر آم کا رس ڈال دیں ۔ اسے اتنا پکائیں کہ قوام شہد کی طرح گاڑھا ہوجائے ۔ آخر میں عرق کیوڑہ ڈال کر اتار لیں ۔
 
Top