آل پنجاب بین الکلیاتی مشاعرہ

ناعمہ عزیز

لائبریرین
السلام علیکم


دراصل ایک مدد کے سلسلے میں مجھے یہ دھاگہ کھولنا پڑا، فیصل آباد گورنمنٹ کالج میں آل پنجاب بین الکلیاتی مشاعرہ ہو رہا ہے ، جس میں ہمارے کالج کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ، مشاعرہ 27 فروری 2014 کو ہو گا ، 20 فروری تک ہمیں اپنی یقینی شرکت کے لئے آگاہی دینی ہے ، محفل مشاعرہ میں شرکت کے لئے غزل درکار ہے ، کیونکہ مجھے غزل لکھنا انتہائی مشکل کام لگتا ہے اس لئے آپ سب کو تکلیف کی زحمت دے رہی ہوں ،
دورِ غزل طرح مصرع
تیرے عہد میں دل زار کے سبھی اختیار چلے گئے ،
قوافی بزم یار ، رہگذار، غم گسار، گنہگار، جاں نثار، بے قرار ، نو بہار۔
ردیف چلے گئے
دورِ نظم انتظار

کل شام تک مجھے اس کی سخت ضرورت ہے ، مدد کر کے ثواب دارین حاصل کریں ۔
محترم الف عین بابا جانی ، محترم شاکر القادری انکل ، محمد وارث لالہ فاتح لالہ محمود احمد غزنوی ، مہدی نقوی حجاز بھائی مزمل شیخ بسمل لالہ
 
آخری تدوین:

ناعمہ عزیز

لائبریرین

فاتح

لائبریرین
مشاعرے میں کیا کسی اور شاعر کی بھی غزل پڑھی جا سکتی ہے؟

کئی شعر لکھ کے بھی کام کے میں مشاعرے میں نہ جا سکا
مری ساری غزلیں چُرا کے گو مرے دوست یار چلے گئے

لو بھئی ناعمہ! میرا حصہ تو آ گیا
 
آخری تدوین:

ناعمہ عزیز

لائبریرین
کئی شعر لکھ کے بھی کام کے میں مشاعرے میں نہ جا سکا
مری ساری غزلیں چُرا کے گو مرے دوست یار چلے گئے

لو بھئی ناعمہ! میرا حصہ تو آ گیا
لالہ ساررری غزل لکھ کے دیں مجھے نہیں پتا پلیززززززززززززززززززززززز
 
آخری تدوین:
Top