آل پارٹیز کانفرنس

پاکستانی

محفلین
پاکستان مسلم لیگ کی طرف سے لندن میں بلائی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس کے شام کے اجلاس میں میاں نواز شریف نے حزب اختلاف کی جماعتوں سے کہا ہے کہ الیکشن کا بائیکاٹ کریں یا پھر متحدہ ہو کر الیکشن لڑیں۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس میں شریک تیس کے قریب سیاسی جماعتوں سے کہا کہ موجودہ حکومت سے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کی کوئی توقع نہیں کی جا سکتی لہذا تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ ان کا مکمل طور پر بائیکاٹ کریں۔
انہوں نے کہا کہ اگر سیاسی جماعتیں بائیکاٹ کرنے کی تجویز پر متفق نہیں ہوتیں تو پھر تمام سیاسی جماعتیں متحدہ ہو کر ’ون آن ون‘ کی بنیاد پر حکومتی امیدواروں کا مقابلہ کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات کے بعد ایک قومی حکومت تشکیل دی جائے جو آئندہ دو سے تین سال تک پاکستان کی سمت کا تعین کرئے۔


مزید بی بی سی اردو پر
 

شمشاد

لائبریرین
کہا کہوں ان تھالی کے بینگنوں کو، جب حکومت میں ہوتے ہیں تو اپوزیشن کو خاطر میں ہی نہیں لاتے۔ اس وقت خدا بنے بیٹھے ہوتے ہیں، اب حکومت چاہیے تو کیسے ایک دوسرے کی منتیں سماجتیں ہو رہی ہیں۔

یہی جب حکومت میں آ جائیں گے تو ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچیں گے۔

ایسا کبھی ممکن ہو گا کہ تمام سیاسی جماعتیں پاکستان کی فلاح و بہبود کے لیے ایک ہی پلیٹ فارم پر کھڑی ہو جائیں، کبھی نہیں۔ یہ سب اقتدار حاصل کرنے کے ڈرامے ہیں۔
 
Top