آف لائن گوگل اردو ٹرانسلٹریشن

لیجئے بھائی آخر کار انڈک انپٹ کے لئے گوگل نے ایک عدد آفلائن ٹول مہیا کرا ہی دیا۔ باقی اس کی خصوصیات میں کیا لکھوں آپ خود پڑھ لیں یا آزما لیں۔

ویسے حال ہی میں گوگل نے ایک اور ٹول بھی متعارف کروایا ہے جس کے ذریعہ دس ہندوستانی زبانوں میں اسکرپٹ کنورژن کیا جا سکتا ہے۔ لیکن افسوس کہ ابھی اس میں اردو نہیں ہے۔ پھر بھی آپ اس انڈک اسکرپٹ کنورٹر کے ساتھ کھیل تو سکتے ہی ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ ابن سعید۔ یہ کافی مفید ٹول نظر آ رہا ہے لیکن مجھے پھر بھی خدشہ ہے کہ اس کا استعمال زیادہ نہیں پھیل سکے گا۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ اسے انسٹال اور انیبل کرنے کے بھی وہی مراحل ہیں جو کہ عام اردو کی بورڈ کو انسٹال کرنے کے لیے درکار ہوتے ہیں۔ اور کسی عام یوزر کے لیے یہ مراحل بھی دشواری کا باعث بن سکتے ہیں۔ اگر ریجنل سیٹنگز اور لینگویج بار میں انیبل کرنے کے مراحل بھی انسٹالیشن میں شامل ہو جائیں تو شاید اس ٹول کی افادیت میں کافی اضافہ ہو سکتا ہے۔ بہرحال یہ وقت کے ساتھ ہی پتا چلے گا کہ صارفین اس ٹول کو کس حد تک مفید پاتے ہیں۔
 
آپ اپنا نام ہندی میں لکھنا چاہیں تو کچھ یوں ہوگا۔ "फरहान दानिश"

اور اسے لکھنے کے لئے آپ کو "farhan daanish" لکھنا ہوگا۔ اتفاق سے danish اپنی "ڈینش" ادائگی کے لئے زیادہ ریلیوینٹ ہے۔ اور ہاں ہندی میں "ح" کا کوئی بدل نہیں اس لئے فرہان ہی ادائگی ہوگی۔
 
Top