ڈیسکٹاپ آفس 2010 اردو وعربی اسپیل چیکر!

arifkarim

معطل
کیا یہ ڈکشنری آفس 2007 میں بھی استعمال کی جاسکتی ہے؟ ہوسکتا ہے کہ کئی لوگوں کو یہ اعتراض ہو کہ جب آفس 2010 بآسانی دستیاب ہے تو آفس 2007 کیوں، اس کی وجہ یہ ہے کہ بعض افراد کے کمپیوٹر اتنے سلو ہوتے ہیں کہ وہ آفس 2010 کے متحمل نہیں ہوسکتے یا پھر یہ بھی ممکن ہے کہ ان کی ہارڈ ڈسک میں آفس 2010 انسٹال کرنے کی گنجائش ہی نہ ہو۔ براہ کرم جواب ضرور دیجئے گا۔

جی ہاں کی جا سکتی ہے۔ طریقہ وہی ہے جو اوپر بتایا۔
مزید:
http://www.alqlm.org/forum/showthread.php?t=5734
 
الف عین

لائبریرین
علامہ، یہ آپ چیک کریں کہ زبان کیا اردو ڈفائن کی گئی ہے؟ اردو کا متن جب بھی کاپی پیسٹ کرتے ہیں تو ڈفالٹ عربی زبان ہوتی ہے، جب تک کہ ورڈ میں اس کی زبان نہیں بدلی جائے، یہ عربی کی لغت ڈھونڈتا ہے، اور اردو میں چیک نہیں کر پاتا۔متن کو سلیکٹ کر کے رائٹ کلک کریں، اور languages میں جا کر اردو منتخب کریں۔
 
عادل بھیا

محفلین
السلام علیکم! بہت خوب عارف بھیا
کیا یہ ۲۰۱۰ کے علاوہ ۲۰۰۳،۲۰۰۵ اور ۲۰۰۷ میں بھی چلتا ہے؟ ہمیں ہماری یونیورسٹی والوں نے ۲۰۱۰ استعمال کرنے سے منع کیا ہوا ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
2005 کا ایم ایس آفس تو کوئی ہوتا نہیں۔ 2003، 2007 ہوتا ہے۔ پروف والی فائلیں ہر ورژن کے لئے الگ الگ ہیں، ڈکشنری فائل البتہ وہی ہر ورژن میں استعمال کی جا سکتی ہے۔ 2007 کے لئے بھی عارف نے ہی پیکیج بنایا تھا، جس کو میں نے اپنے فولڈر میں بھی رکھا ہوا ہے (ڈکشنری فائل بھی اسی فولڈر سے لے کر اپ گریڈ کرتے رہیں۔
2003 ورژن کے لئے اس کا اردو ورژن مائکروسافٹ سائٹ سے انسٹال کرنا پڑے گا، اور تب اس میں میری ڈکشنری فائل استعمال کی جا سکتی ہے۔
 
عادل بھیا

محفلین
بھیا میں نے جو سی ڈی انسٹال کی اُسکے پیک کے اوپر 2005 لکھا ہوا ہے :tongue:
اچھا 2003 میں یہ انسٹال کرنے کیلئے کچھ رہنمائی فرما دیں
 
الف عین

لائبریرین
یہ لکھ چکا ہوں کہ آفس 2003 کا اردو مواجہ انسٹال کرنا پڑے گا، جس میں بائے ڈفالٹ پروف ریڈنگ کی فائلیں انسٹال ہو جاتی ہیں، اور اردو کی لغت بھی شامل ہوتی ہے۔ اس لغت میں ہماری لغت کا اضافہ کرنا ہو تو وہی ترکیب ہے، یا تو یہ کہ urdu.dic کی جگہ نئی فائل سے رپلیس کر دو، یا کسٹم ڈکشنری میں جا کر ہماری لغت کا اضافہ کر دیں۔ اس صورت میں نام بدلنے کی ضرورت نہیں۔ یہ اختیار ہے کہ in کی جگہ pk کر دیں۔ (میں نے فائل کا نامurdu_in رکھا ہے )
 
ہاہاہا۔ سی ڈی بنانے والوں کو نوٹوں سے غرض ہے۔ پروگرام کی اصل ورژن کونسی ہے، اس سے کوئی غرض نہیں!
 
زہیر

محفلین
جزاکم اللہ خیرا اللہ آپ کے علم میں اور اضافی فرمائے اور اس کمپیوٹر کی دنیا کے سارے راض آپ پر عیاں کردے۔
 
فائل ڈاونلوڈ کرنے کے بعد بیٹ فائل پر ڈبل کلک کیا تو یہ پیغام ظاہر ہوا :

This installation package is not supported by this processor type. Contact your product vendor.​
 
arifkarim

معطل
فائل ڈاونلوڈ کرنے کے بعد بیٹ فائل پر ڈبل کلک کیا تو یہ پیغام ظاہر ہوا :

This installation package is not supported by this processor type. Contact your product vendor.​

کیا آپنے اول پوسٹ پڑھی ہے؟
اسمیں صاف لکھا ہے کہ یہ دونوں سسٹمز 32 بٹ اور 64 بٹ کیلئے ہے۔ اگر x86 فولڈر والا انسٹال کام نہیں کیا تو x64 والا ٹرائی کر لیں :)
 
کیا آپنے اول پوسٹ پڑھی ہے؟
اسمیں صاف لکھا ہے کہ یہ دونوں سسٹمز 32 بٹ اور 64 بٹ کیلئے ہے۔ اگر x86 فولڈر والا انسٹال کام نہیں کیا تو x64 والا ٹرائی کر لیں :)
سب کچھ پہلے پڑھ چکاہوں ،ممکن ہے غلطی بھی میری ہی ہو لیکن اوپر والی ہدایت کی مزید وضاحت ہوجائے تو ہوسکتاہے بیڑا پار ہو۔
 
arifkarim

معطل
سب کچھ پہلے پڑھ چکاہوں ،ممکن ہے غلطی بھی میری ہی ہو لیکن اوپر والی ہدایت کی مزید وضاحت ہوجائے تو ہوسکتاہے بیڑا پار ہو۔

مزید وضاحت کیا کریں؟ پتا لگائیں کہ آپکی ونڈوز 32 بٹ ہے یا 64 بٹ:
http://support.microsoft.com/kb/827218
اگر 32 بٹ ہوئی تو x86 فولڈر سے انسٹال کریں۔ نہیں تو x64 والے سے۔
 
معذرت خواہ ہوں ، اوپر لنک پر پہلے نظر نہیں پڑی تھی ۔ اب معلوم کرلیا کہ 32 بٹ ہے۔

کوشش کرتا ہوں پھر مطلع کروں گا کہ کیا نتیجہ نکل آیا
 
Top