آغاز توکریں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

mmubin

محفلین
بڑی خوشی کی بات ہے چند ماہ قبل اسی فورم پر جو بحث میں نے اٹھایی تھی اس نے باقاعدگی سے ایک تحریک کی شکل اختیار کر کی ہے۔میں سمجھتا ہوں اگر سچ مچ اس سلسلے مخلصانہ طور پر کام کرنا ہے تو ہمیں کاپی رائٹ کے مسکے میں نہ الجھنا چاہیے جو ادیب شعرا رضاکارانہ طور پر اس میں اپنی کتابیں دینا چاہیں آغاز ان کی کتابوں سے کیا جاے یا جو معروف کتابیں کاپی رایٹ کی قید سے آزاد ہو چکی ہیں رضاکارانہ طور پر ان کو یونی کوڈ میں ٹائپ کر کے اس لائبرئری میں دی جاے۔ اس سلسلے کا آغاز مین اپنے دو افسانوی مجموعوں “نئی صدی کا عذاب“ اور “ٹوٹی چھت کا مکان“ سے کرتا ہون۔ اگر آپ پہل کرین تو میں ان کی یونی کوڈ کی فائل اس سلسلے کے لیے روانہ کر سکتا ہون ۔ اس سلسلے مین مثبت اقدامات اٹھاے جانے چاہیے


ایم مبین

Email:- mmubin123@gmail.com
mob:-09372436628 (india)
 

نبیل

تکنیکی معاون
مبین صاحب، شکر ہے آپ نے ہماری خبر تو لی۔ ہم نے آپ کی تجویز کے بعد آسمان سر پر اٹھا لیا تھا اور آپ نے ہمیں پوچھا ہی نہیں۔ ذرا شاکر کو کچھ شاباش دیں، اتنی بہادری کے ساتھ اس کام کے بوجھ کو اٹھایا ہوا ہے۔ اب ذرا وقت نکال کے یہاں آتے رہیے گا، انشاءاللہ جلد اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top