آصف زرداری نہ کھپے

قیصرانی

لائبریرین
درست کہہ رہے ہیں۔ اللہ ہر ایک کو قیامت میں محفوظ رکھے
پاکستانی قوم کے بڑے بڑے مجرم، ایوب، یحیٰٰٰی، نیازی، ضیا بچ کر نکل گئے۔ اللہ سب کو معاف کرے ۔
ان مجرموں‌نے پاکستان کو امریکی چنگل میں پھنسواکر اپنے دام کھرے کیے۔

پہلے تو ذوالفقار علی بھٹو کا نام نامی نہ دیکھ کر افسوس ہوا، پھر خیال آیا کہ آپ نے انہیں شاید اس لئے شمار نہ کیا ہو کہ وہ کسی نہ کسی طرح اپنے جرائم کی سزا پا کر اس دنیا سے چلے گئے

ویسے آپس کی بات ہے، ہمت علی، اب آپ کے طریقہ کار کو دیکھ دیکھ کر معلوم ہو رہا ہے کہ آپ ماشاء اللہ کسی خاص ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں
 
زینب

محفلین

قیصرانی بھائی۔۔۔۔زرداری کا زکر تو ہے ہی نہیں۔۔۔جیس کو امریکہ نے پاکستان میں بیٹھے بیٹھے ہی سب معاف کروا دیا۔۔۔۔۔سنا ہے سارے منجمند اثاثے بحال تو ہوئے سو ہوئے۔۔۔۔سرے محل بھی واپس زرداری کو مل گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
تو ایسی کیا آخر آ گئی، وہ تو پہلے بھی اسی کا تھا، اب بات کریں انعام و اکرام کی جو امریکہ کے آگے دُم ہلانے پر ملے گا۔
 
کیوں عوام الناس کے چہرے نہ ہوں دہشت زدہ
کیوں نہ ہوں دیہات ویراں شہر کیا آباد ہوں
مسکن امن و امان و ملک رہ سکتا نہیں
قید ہوں منصف جہاں، مجرم جہاں آزاد ہوں

اللہ اس ملک پر اپنا رحم کرے امین
 
نہیں بھائی ایسا تو نہیں‌ہوا۔ یہ سوال پوچھنے کی کوئی خاص وجہ؟
زرداری نے کورنگی میں‌ایک ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کیا تھا بطور وزیر۔ اس کے دور میں‌ہی حکومت سندھ نے زمین ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لیے مفت فراہم کی تھی۔
 
شمشاد

لائبریرین
ہمارے وزیروں کا کیا ہے وہ تو پان کی دکانوں تک کا افتتاح کرتے رہے ہیں۔ زرداری نے اگر اس پلانٹ کا افتتاح کیا تو اپنے پلے سے اس نے کیا دیا؟ سب کچھ تو پاکستان حکومت کا ہی تھا ناں۔
 
زینب

محفلین
اس کے گھوڑوں کے لیے روزانہ ایک جہاز کھاس بھی باہر کے ملکوں سے لاتا تھا۔۔۔۔۔اس نے سرے محل میں پاکستانی کے قیمتی نوادرات چوری کر کے سجائے:p:p:p۔۔۔۔۔۔۔۔اور بھی بولیں نا ہمت علی اپ بس ایک بات ہی کہ کے چپ ہو گئے جب کہ میں بولنے لگی تو میری فہرست کہیں نہیں رکے گی۔۔۔۔۔۔۔۔:p:p:p
 
یہ تو ہے۔ اگر خاتون بولنا شروع ہوجائے تو چپ ہی بھلی
 
شمشاد

لائبریرین
مبارک ہو زرداری ایک اور مقدمے میں بری۔ اب صرف ایک مقدمہ رہ گیا ہے جو زیر سماعت ہے۔
 
زرداری پر بے بنیاد مقدمات تھے ۔ ان شاللہ ہر ایک سے بری ہوجائے گا۔
اب اصل مجرموں‌کو پکڑنے کی باری ہے جن کی زیادہ تعداد وردی میں‌ہے یاابھی اتری ہے۔
 
زینب

محفلین
بے گناہ ہوتا تو پہلے کیوں بری نہیں ہوا اب جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا معاملہ ہے حکومت جو پیپی کی بنی اب پی پی والے بےگناہ کیسے نہیں ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
اور کیا وہ تو بیچارہ بےگناہ ہے۔ بےچارے نے اتنی مشکل سے نوکری کر کے، ساتھ میں پارٹ ٹائم اور اوور ٹائم کر کر کے پاکستان کے ہر شہر میں اپنی مرضی کی اور اپنی پسند کی جگہ پر دس دس کنال کے زرداری ہاؤس بنائے ہیں اور دیکھو ناں اس پر مقدمہ بنا دیا۔ کل جب عدالت نے کہا کہ اسے خود عدالت میں حاضر ہونا چاہیے تو معذرت کر دی کہ نہیں ہو سکتا اور عدالت اتنی بیبی کہ اس کا عذر مان لیا۔ یہاں سالوں سال گزر گئے دیار غیر سے پیسے بھیجتے ہوئے کہ ایک سات مرلے کا ہی مکان بن جائے ابھی تک وہی نہیں بنا۔
 
آصف زرداری تمام جھوٹے مقدمات سے بری ہوگئے ہیں
up29.gif

جنگ
اب ایک نعرہ مچل ریا ہے۔
وزیر اعظم آصف زرداری۔
 
Top