آصف زرداری نہ کھپے

محسن حجازی

محفلین
آپ فکر نہ کریں آئندہ صدر جناب آصف علی زرداری ہونگے، چاہے کتنی ہی میڈیا وار ہو زرداری صاحب تو صدر بن ہی جائیں گے اور جو میڈیا اب مخالفت کررہی ہے کل تعریف کرے گی۔

میڈیا تعریف تو شاید نہ کرے البتہ تنقید بڑھ جائے گی اگر چڑھتے سورج کے پجاری ہی ہوتے تو صحافیوں کے سر مشرف دور میں تو نہ پھٹتے۔
کل جو وکیلوں کے ساتھ روزے میں ڈانگ سوٹا ہوا ہے، پھر ادھر وزیرستان میں کھلی امریکی جارحیت، سو آصف زرداری کو بہت جلد نیا پرویز مشرف، اور پی پی پی کو بڑی قاف لیگ کہا جائے گا۔
ابھی بھی یہ خیال موجود ضرور ہے لیکن اس میں شدت آئے گی۔
 
جب مشرف کاسورج چڑھائی پر تھا تو یہی صحافی تعریفوں کے پل باندھتے تھے۔
یہ سب تو مشرف کی اترائی پر پیش ایا ہے۔ سب کو پتہ تھا کہ اب اس نے نو سال گزار لیے اور اب جانا ہی جانا ہے۔
دیکھیے یہ مداری اب کیا ناچ دکھلاتے ہیں
 
مداریوں کو تو چھوڑیئے بھیا آپ تو ابھی بھی زرداری کے خلاف ہیں‌نا؟؟
جی ہاں‌بنیادی طور پر میں‌پارٹی امریت کےخلاف ہوں۔ میرے خیال میں‌ مشاہد اور صدیقی دوسرے درجے کے امیدوار ہیں‌مگر زرداری کی صدارت اختیارات کا ارتکاز کا باعث بنے گی جو امریت ہی کی شکل ہے۔
 
کیا بات کر رہے ہیں خرم بھائی، ہمت بھائی اور زرداری کے خلاف؟ ایسا کیسے ممکن ہے۔
درست ہے میں‌ زرداری کے خلاف نہیں۔ بلکہ مجھے اس کی صدر بننا پسند نہین۔ مگر اب بن ہی گیا ہے تو کیا کیجیے۔ ویسے زرداری تینوں‌امیدواروں میں سے سب سے بہتر ہے۔
 
07_05.gif

جنگ
 
خرم

ہمت بھیا، آپ نے تو ابھی سے ہمت ہار دی۔ اگر پارٹی میں آمریت کے خلاف ہیں تو پھر پارٹی میں جمہوریت کے لئے کوشش کیجئے نا۔ یہ کیا کہ آج بھی اس پارٹی کاکام نامزدگیوں سے چل رہا ہے؟ اب قوم کو کل کے لونڈے کی غلامی و اطاعت کے لئے تیار کیا جارہا ہے۔ کیا آپ سمیت تمام پی پی اتنی بانجھ ہے کہ ایک خاص گھر کو (اب تو گھر بھی اصل والا نہ رہا) چھوڑ کر ان کی قیادت کا بار کوئی اور اُٹھا ہی نہیں سکتا؟
 
بہت خوب! اچھا سوال ہے۔
 
خرم بھیا میں نے کوئی ہمت نہیں‌ہاری۔
ہمت مرداں مدد خدا
دراصل اج کل اپنے لیکچرز کے سلسلے میں‌بہت مصروف ہوں ۔
بہرحال اس سوال کا جواب پہلے بھی دے چکا ہوں۔ امریت کے خلاف جنگ میں‌بہت سے چیزیں ائیڈیل نہیں‌تھیں ایک مرتبہ سیاسی عمل کا فروغ ہوجائے تو عوامی اجتماعی شعوران گیپز کو بھر سکتا ہے۔ اس میں‌وقت چاہیے۔ خاندانی قیادت بھٹو کی پھانسی کے بعد ازحد ضروری تھی۔ کون تھا جو ضیا جیسے امر کے خلاف کھڑا ہوتا۔ یہ بھٹو کی بیٹی ہی تھی۔ لہذا یہ تو ضروری امر تھاکہ وراثتی سلسلہ پارٹی کو مضبوط کرتا۔ پھر بھٹو کی بیٹی نے اپنی صلاحیتوں سے وراثت کی خامی کو بھی کندن کرلیا۔ یہی بات بھٹو کے بیٹے کے لیے بھی صاد ہوتی ہے۔
عوامی شعور وقت گزرنے کے ساتھ بڑھے گا اور پھر سیاسی عمل کے تسلسل سے ادارے مضبوط ہوتے جائیں‌گے ۔ اس صورت میں‌غیر جہموری عناصر کو شکست دینے کے لیے ایک جادوئی تصور شخصیت کی ضرورت نہیں‌پڑے گی۔
 
طالوت

محفلین
جناب ضیاء کے سامنے اس کے ہوتے ہوئے کسی کو جرات نہیں تھی کہ کھڑا ہوتا ورنہ پہلے جمہوری وزیراعظم کو پھانسی نہ لگتی ۔۔۔ اور اگر کسی نے کمزور سا بےکار اجتجاج کیا بھی تھا تو وہ بھٹو کے بیٹوں نے "الذولفقار" بنا کر کیا تھا ۔۔۔ محترمہ کو تو پکی پکائی ملی تھی ضیاء مرحوم کے بعد ورنہ میرے خیال میںقیادت اور تعلیم میں مرتضٰی مرھوم بھی کم نہ تھا لیکن در اصل محترمہ نے پارٹی کو ہائی جیک کر لیا تھا اور بعد ازیں انھی کے دور حکومت میں مرتضٰی کو بھی راستے سے ہٹایا گیا اور اب تو بھٹو خاندان کا نام لے کر زرداری خاندان لیڈ کر رہا ہے جبکہ (پارٹی آمریت کی)بدنامی بھٹو خاندان کے حصے میں آ رہی ہے ۔۔۔ بلکہ اس سے زیادہ محضکہ خیز بات اور کیا ہو گی کہ بلاول کے نام میں بھی بھٹو کا اضافہ کر لیا ۔۔۔
رنگ بدلتا ہے آسماں کیسے کیسے !
وسلام
 
خرم

محفلین
خرم بھیا میں نے کوئی ہمت نہیں‌ہاری۔
ہمت مرداں مدد خدا
دراصل اج کل اپنے لیکچرز کے سلسلے میں‌بہت مصروف ہوں ۔
بہرحال اس سوال کا جواب پہلے بھی دے چکا ہوں۔ امریت کے خلاف جنگ میں‌بہت سے چیزیں ائیڈیل نہیں‌تھیں ایک مرتبہ سیاسی عمل کا فروغ ہوجائے تو عوامی اجتماعی شعوران گیپز کو بھر سکتا ہے۔ اس میں‌وقت چاہیے۔ خاندانی قیادت بھٹو کی پھانسی کے بعد ازحد ضروری تھی۔ کون تھا جو ضیا جیسے امر کے خلاف کھڑا ہوتا۔ یہ بھٹو کی بیٹی ہی تھی۔ لہذا یہ تو ضروری امر تھاکہ وراثتی سلسلہ پارٹی کو مضبوط کرتا۔ پھر بھٹو کی بیٹی نے اپنی صلاحیتوں سے وراثت کی خامی کو بھی کندن کرلیا۔ یہی بات بھٹو کے بیٹے کے لیے بھی صاد ہوتی ہے۔
عوامی شعور وقت گزرنے کے ساتھ بڑھے گا اور پھر سیاسی عمل کے تسلسل سے ادارے مضبوط ہوتے جائیں‌گے ۔ اس صورت میں‌غیر جہموری عناصر کو شکست دینے کے لیے ایک جادوئی تصور شخصیت کی ضرورت نہیں‌پڑے گی۔
پارٹی میں وراثت کا رحجان تو خیر غیر جمہوری اور آمرانہ ہے اور اس کا دفاع کسی بھی طرح نہیں کیا جاسکتا لیکن آپ کی آخری بات سے میں اتفاق کرتا ہوں کہ عوامی شعور وقت گزرنے کے ساتھ بڑھے گا اور جمہوری ادارے مضبوط ہوں گے تو بھٹوؤں، زرداریوں، شریفوں سے عوام کو نجات ملے گی۔ ان سے نجات تو ضروری ہے لیکن اس کے لئے جمہوری عمل کو ہی توانا کرنا ہوگا۔ دعا یہ ہے کہ گزشتہ حکومتوں‌کی طرح یہ "جمہوری" حکومت بھی آمرانہ رنگ نہ اختیار کرلے کہ برسراقتدار شخصیتوں کا مزاج آمرانہ ہی ہے۔
 
آصف ذرداری نے نظام عدل ریگولیشن پر دستخط کردیے مبارک ہو
یہ پیپلز پارٹی ہی کا کام تھا کہ عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتی
اس عمل پر سوات میں‌ بہت خوشیاں‌منائی جارہی ہیں
1034.gif

امید ہے کہ نظام عدل پورے ملک میں‌نافذ ہوگا جلد اور پاکستان کے قیام کا مقصد پورا ہوسکے گا۔ شاید یہ کام بھی پیپلز پارٹی ہی کرے گی انشاللہ۔

چوہدری کورٹسز کی سازش جلد ناکام ہونے والی ہے۔ جلد اصل نظام عدل وجود میں انے والا ہے جس سے پاکستان کے عوام سکھ کا سانس لیں‌گے۔ انشاللہ۔
 
بے غیرت زرداری نے بھٹو خاندان کی پشت پر خنجر گھونپ دیا اور پاکستانی قوم سے غداری کی ہے ۔ یہ امریکی ٹٹو غلامی میں‌ کرزئی کو پیچھے چھوڑ رہا ہے۔ پاکستانی عوام اس غدار نمک حرام کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔
اس نے پاکستان کے ایٹم بم تک امریکی کی رسائی کو اسان کردیا ہے۔
 
اج الجزیرہ پر ڈیوڈ فراسٹ کے ساتھ اس کا انٹرویو دیکھنے کے بعد یہ یقین ہوگیا کہ مسلمانوں کے حالیہ قتل عام میں امریکہ کا ساتھ دے رہا ہے مردود
 
زینب

محفلین
بے غیرت زرداری نے بھٹو خاندان کی پشت پر خنجر گھونپ دیا اور پاکستانی قوم سے غداری کی ہے ۔ یہ امریکی ٹٹو غلامی میں‌ کرزئی کو پیچھے چھوڑ رہا ہے۔ پاکستانی عوام اس غدار نمک حرام کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔
اس نے پاکستان کے ایٹم بم تک امریکی کی رسائی کو اسان کردیا ہے۔

ہائے اللہ یہ میں کیا سن رہی ہوں‌۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شمشاد بھائی مجھے ایک کان کے نیچے رسید کریں تاکہ مجھے یقین ہو کہ یہ خواب نہیں حقیقت ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہمت علی اپ کو نیند میں بولنے کی بیماری تو نہیں۔۔۔کیا ہے نا میں یقین کرنے سے پہلے ہر آپشن پر غور کرنا چاہتی ہوں :rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
نیند میں‌بولنے کی بیماری ہے بھی تو سچ ہی بولتا ہونگا
مگر مجھے کیسے پتہ چلے کہ میں‌نیند میں‌بول رہا ہوں۔ اس کے لیے تو ایک ایکسٹرنل چاہیے۔
زناٹے دار میں‌لگا دیتا ہوں‌کان کے نیچے خوامخواہ شمشاد کو تکلیف دینے کی کیا ضرورت ہے۔
 
Top