آصف زرداری نہ کھپے

طالوت

محفلین
جب میں نے زرداری کے صدر بننے کا سنا تھا تو یہ تصور کرتے ہی سب سے پہلے (بغیر کسی شعوری کوشش کے) میرے ذہن میں خودکشی کا خیال آیا تھا۔:(:(:(
اگر آپ یہ "نیک" کام سر انجام دے دیتیں اور ایک بڑی سی تحریر زرداری کے خلاف لکھ جاتیں تو ہمارے پاس ایک اور مضبوط پر دلیل ثبوت ہوتا کہ دیکھو میاں زرداری آپ کی صدارت میں تو "لوگ" زندہ بھی نہیں رہنا چاہتے ۔۔۔۔

شمشاد :::::::میں نے بھی سُنا تھا کہ بختاور نے خود کشی کی کوشش کی تھی۔ آپ بھی اسی کا کہہ رہی ہیں ناں۔
شمشاد صرف سنی سنائی ہے یا کوئی سرا بھی ہاتھ لگا اس خبر کا ۔۔۔ کیونکہ یہ حیرت انگیز ہے

وسلام
 

محمداحمد

لائبریرین
میاں محمد احمد
اپکا نام ہی ایسا ہے کہ کچھ چاہتے ہوئے بھی نہیں‌کہہ سکتا۔ جیتے رہو۔

بھیا یہ آپ کی محبت ہےکہ آپ ہمیں اس نامِ نامی کی نسبت سے رعایت دے رہے ہیں۔ خوش رہیے! ویسے آپ مجھ سے جو کہنا چاہتے ہیں کہہ سکتے ہیں۔ ہاں اگر کوئی بات بُری لگی ہے تو معذرت چاہتا ہوں۔

آپ کی دل آزاری ہرگز مقصود نہ تھی۔
 

محسن حجازی

محفلین
احمد بھائی میں بالکل ٹھیک ہوں۔
وہ کیا ہے کہ ہم تو ہمت بھائی سے ایسے ہی اپنے پن میں چھیڑخانی کر رہے تھے آپ اور دیگر احباب کے ساتھ مل کر بس ٹیگ والی بات ہم ہی نے اٹھائی تھی اور ادھر جنگ ہی چھڑ گئی۔
ورنہ ہمیں اپنے ہمت بھائی زرداری سے کہیں زیادہ پیارے ہیں ہمت بھائی کی خاطر سو زرداری بھی قربان کرنے پڑیں کردیں گے! :grin:
تاہم قربانی قبول ہو نہ ہو اس کا ہم کو کچھ معلوم نہیں۔۔۔
اب آپ کہیں گے کہ پرسہ دینے کے بہانے ہم پھر چھیڑ رہے ہیں :grin:
خیر اب کے ایسی کوئی بات نہیں
 

محمداحمد

لائبریرین
احمد بھائی میں بالکل ٹھیک ہوں۔
وہ کیا ہے کہ ہم تو ہمت بھائی سے ایسے ہی اپنے پن میں چھیڑخانی کر رہے تھے آپ اور دیگر احباب کے ساتھ مل کر بس ٹیگ والی بات ہم ہی نے اٹھائی تھی اور ادھر جنگ ہی چھڑ گئی۔
ورنہ ہمیں اپنے ہمت بھائی زرداری سے کہیں زیادہ پیارے ہیں ہمت بھائی کی خاطر سو زرداری بھی قربان کرنے پڑیں کردیں گے! :grin:
تاہم قربانی قبول ہو نہ ہو اس کا ہم کو کچھ معلوم نہیں۔۔۔
اب آپ کہیں گے کہ پرسہ دینے کے بہانے ہم پھر چھیڑ رہے ہیں :grin:
خیر اب کے ایسی کوئی بات نہیں

محسن بھائی یہ واقعی ہمت بھائی کی ہی ہمت ہے کہ وہ آپ کو بھگتتے ہیں ورنہ ہمیں تو آپ کی پوسٹس پڑھ کر ہنسنے سے ہی فرصت نہیں‌ ملتی۔ اور یوں بھی ہم تو سوچتے ہیں کہ اپنی حرکتوں:)beating: ) سے تائب ہی ہو جائیں۔ :grin:
 
ہمیں‌بھی بہت پیارے ہو محسن میاں۔
ٹیگز لگانے سے ہمارا کیا بگڑتا ہے
نہ توہمارے تمارے پوسٹز و ٹیگز لگانے سے آصف زرداری صدر بن جائے گا نہ بننے سے رک جائے گا۔:)
اپ ھزار ٹیگز کا زور لگائیں‌۔ کل آصف اپ کے سر پر مسلط ہوہی رہا ہے :grin:
 
چلیے سنجیدہ ہوجاتےہیں۔
پہلے تو جو لوگ روزہ دار ہیں‌ انھوں‌نے اگر غیبت کی تو ان کا روزہ مکروہ ہوگیا۔

دوسرے آصف علی ذرداری کا یہ نیا کالم پڑھیے
Democracy Within Our Reach
By Asif Ali Zardari
Thursday, September 4, 2008; Page A15
وشنگٹن پوسٹ
Pakistan is at a crossroads. The gravity of the situation has led me, at the insistence of my Pakistan People's Party (PPP), to run for president in Saturday's elections. My children and I are still mourning our beloved leader, wife and mother, Benazir Bhutto. We did not make the decision for me to run lightly. But we know what is at stake. Chief among the challenges that all Pakistanis face is the threat of global terrorism, demonstrated again in this week's assassination attempt against Prime Minister Yousaf Raza Gillani.

Returning Pakistan's presidency to democratic governance is a huge step in our country's transition from dictatorship to democracy. I want to help complete this process. I owe it to my party and my country but above all to my wife, who lost her life striving to make Pakistan free, pluralist and democratic.

مزید
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی تک تو بختاور والی کہانی سُنی سنائی ہے۔ ویسے اس سُنی سنائی کے پیچھے کچھ نہ کچھ ہے ضرور۔
 

محمد وارث

لائبریرین
زرداری صاحب اس طرح کے کالم لکھ کر باور کروارہے ہیں کہ وہ 'جاب' کیلیئے فِٹ ہیں، اور ہر وہ کام بہ احسن اور بہتر سر انجام دے سکتے ہیں جو ان سے پیشتر اس 'سیٹ' پر کام کرنے انجام دے رہے تھے!
 
ہمیں‌بھی بہت پیارے ہو محسن میاں۔
ٹیگز لگانے سے ہمارا کیا بگڑتا ہے
نہ توہمارے تمارے پوسٹز و ٹیگز لگانے سے آصف زرداری صدر بن جائے گا نہ بننے سے رک جائے گا۔:)
اپ ھزار ٹیگز کا زور لگائیں‌۔ کل آصف اپ کے سر پر مسلط ہوہی رہا ہے :grin:

آپ فکر نہ کریں آئندہ صدر جناب آصف علی زرداری ہونگے، چاہے کتنی ہی میڈیا وار ہو زرداری صاحب تو صدر بن ہی جائیں گے اور جو میڈیا اب مخالفت کررہی ہے کل تعریف کرے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
وہ تو صدر تب کے بن گئے ہوئے ہیں جب پی پی پی الیکشن جیت گئی تھی، اب تو صرف رسمی طور پر (جھوٹا) حلف لینا باقی ہے۔
 

خرم

محفلین
ویسے کیا ہم لوگ واقعی میں سمجھ رہے ہیں کہ زرداری کے پاس صدر بننے کے بعد کوئی نیا اختیار آجائے گا؟
 

شمشاد

لائبریرین
نیا اختیار باقی رہ ہی کون سا گیا ہے، وہ تو پہلے ہی سارے کے سارے اس کے پاس ہیں۔ بلکہ اس نے وزیر اعظم کو تڑی بھی لگا دی ہے کہ خبردار کوئی غلط کام نہیں کرنا، نہیں تو گولیاں تمہاری موجودگی میں بھی گاڑی کو لگ سکتی ہیں۔
 
Top