آسٹریلیا میں پہلی مرتبہ لائوڈ سپیکر پر اذان مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

سڈنی (اے پی پی) آسٹریلیا میں پہلی مرتبہ لائوڈ اسپیکر پر اذان کی آواز سنائی دینے پر مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ سڈنی میں واقع اوبرن گیلی بولو جامع مسجد میں جمعہ الوداع کے موقع پر لائوڈ سپیکر کے ذریعے اذان کی آواز بلند ہونے پر مسلمان کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
اس موقع پر مسجد کے باہر جمع ہونے والے افراد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس موقع کا انتظار سالہا سال سے کررہے تھے لوگوں کی بڑی تعداد نے اس تاریخی موقع کو کیمروں کی آنکھ اور ریکارڈنگ میں محفوظ کرلیا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا میں زیادہ تعداد ترک نژاد باشندوں کی ہے۔
 
Top