آسٹریلیا بمقابلہ ساوتھ افریقہ: پہلا ٹیسٹ

ابن توقیر

محفلین
ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ تھا افریقہ کا،اس وقت 27 رنز پر 3 وکٹیں گنوا چکے ہیں افریقی بلے باز۔
 

ابن توقیر

محفلین
افریقہ نے پہلی اننگز کا مجموعہ جوڑا ہے 242 رنز کا،ڈی کوک 84 ،ٹیمبا بووما 51 اور فاف 37 رنز بناکر نمایاں رہے۔بعد از اننگز بریک آسٹریلیا اپنی باری شروع کرے گا۔
 
آخری تدوین:

ابن توقیر

محفلین
وارنر کے 73 رنز اور مارش کی 29 رنز پر بیٹنگ جاری،بغیر کسی نقصان کے آسٹریلیا بات کو 105 تک لے گیا ہے۔
 

ابن توقیر

محفلین
دوسرے دن کے کھیل میں وانر 74 اور مارش 38 پر کھیل رہے ہیں،127 رنز کی ضرورت ہے لیڈ ختم کرنے کے لیے یہاں آسٹریلیا کو،جو اس ٹیسٹ پر مکمل طور پر حاوی ہوچکے ہیں۔افریقہ کے لیے اس میچ سے نکلنا غیرمعمولی ہوگا۔
 

ابن توقیر

محفلین
وارنر 95 ،مارش 55 رنز پر کھیل رہے ہیں،مجموعی سکور 156 بغیر کسی نقصان کے یہاں آسٹریلیا کے لیے۔86 رنز کی لیڈ ہے افریقہ کی فی الحال۔
 

ابن توقیر

محفلین
عثمان خواجہ کی جانب سے قابلِ ذکر پرفارمنس نظر نہیں آئی،اس کے باوجود ان کا ذکر اس لڑی میں کردیا ہے۔سمائلس
 

ابن توقیر

محفلین
آسٹریلیا کو 48 رنز درکار ہیں یہاں افریقہ کے پہلی اننگز کے مجموعے تک پہنچنے کے لیےجب کہ افریقہ کو پانچ وکٹیں درکار ہیں آسٹریلیا کو اس کام سے روکنے کے لیے۔
 

ابن توقیر

محفلین
حیران کن طور پر آسٹریلیا نے دو رنز کی برتری حاصل کر لی ہے اس میچ میں،کافی دلچسپ سچوئیشن رہی میچ کی،دونوں ٹیموں کی جانب سے میچ جیتنے کے لیے اب ایک شاندار ٹاکرا دیکھنے کو ملے گا۔
 

ابن توقیر

محفلین

دوسرے دن کے اختتام پر افریقہ کی مجموعی برتری 102 رنز کی ہوچکی ہے اور اس کی 8 وکٹیں محفوظ ہیں۔
 

ابن توقیر

محفلین
تیسرے دن کے کھیل میں افریقہ 128 رنز پر کھیل رہا ہے اس کی دو وکٹیں گری ہوئی ہیں۔اس کی مجموعی برتری 126 رنز کی ہوچکی ہے۔
 
Top