آسٹریا کے فرانز جوزف کے بالوں کی نیلامی

130425235525_joseph-lock3041.jpg

فرانز جوزف کے بالوں کی لٹ نیلے رنگ کے مخملی لکیروں والے بکس میں رکھی گئی تھی

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں آسٹریا کے مرحوم بادشاہ فرانز جوزف کے بالوں کی ایک لٹ کی گیارہ ہزار پانچ سو پاونڈ میں نیلامی ہوئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ اس لٹ کی نیلامی اس کے اندازے سے لگائی گئی قیمت سے بیس گنا زیادہ قیمت میں ہوئی ہے۔
فرانز جوزف نے 1848 سے 1916 تک حکمرانی کی اور وہ یورپ کے سب سے زیادہ عرصے تک بادشاہت کرنے والوں میں سے تھے۔
علاوہ ازیں کینیڈا کے نو عمر پاپ گلوگار جسٹین بائبر کے بالوں کا لٹ 2011 میں ای بے پر 25024 پاونڈ میں فروخت ہوا تھا۔اس سے حاصل ہونے والی رقم جانوروں کے ایک خیراتی ادارے کو دے دی گئی تھی۔
لیکن فرانز جوزف کے بالوں کی جسٹین بائبر کے بالوں کے مقابلے میں طلب کم تھی۔ آسٹریا کے بادشاہ کے لٹ نے فرانس کے بادشاہ نپولیئن بونا پارٹ کے بالوں سے زیادہ پیسے کمائے۔ نپولیئن کے بال دو ہزار دس میں نیوزی لینڈ میں 8600 پاونڈ میں فروخت ہوئے تھے۔
فرانز جوزف کے بالوں کی لٹ نیلے رنگ کے مخملی لکیروں والے بکس میں رکھی گئی تھی۔
ویانا میں فرانز جوزف کی سگار کیس، رومال اور اس کے ولی عہد بیٹے روڈلف کی تصویریں بنانے والی کتاب بھی نیلامی میں شامل تھی۔
ولی عہد روڈلف کو 1889 میں ان کی محبوبہ سمیت مردہ پایا گیا تھا۔

بہ شکریہ بی بی سی اردو
 
Top