آزمودہ بیوٹی ٹپس

تعبیر

محفلین
باقی سارے ٹوٹکے چھوڑیں۔۔۔جدید دور کا جدید آزمودہ نسخہ آزمائیں۔:grin:
Garnier
Skin Naturals
Pure
3in1> Wash + Scrub + Mask


pure3in1.jpg

ماوراء یہ بہت پہلے میں نے دیکھا تھا پر وہ اسکرب اور فیس واش تھا۔
میرے خیال سے تو یہ پروڈکٹس ینگ ایج گرلز پر سوٹ کرتے ہیں۔ ویسے ہے کیسا؟؟؟
Garnier تو کافی اسٹرونگ پروڈکٹ ہے میرے خیال سے
 

ماوراء

محفلین
تعبیر، مجھے کسی ٹوٹکے کا علم نہیں تھا۔۔۔تو ایسے ہی جان بوجھ کر یہ لگا کر گئی تھی۔ ٹوٹکوں کے لیے کتاب کھولنا پڑے گی۔ ویسے بھی ایسے کام کیے نہیں کبھی میں نے۔ :(
یہ نئی آئی ہے۔ واش، سکرب اور ماسک بھی کر سکتے ہیں۔
اللہ کے فضل سے ابھی میں بالکل ینگ ہوں۔ :p کیسا ہے؟ ہمم ۔۔ اچھا ہی ہے۔ کوئی خاص تو نہیں ہے، جیسے سارے ایسے ماسکس ہوتے ہیں۔
اگر ینگ سکنز کے لیے ہے تو پھر تو سٹرانگ نہیں ہونا چاہیے۔
 

تعبیر

محفلین
مجھے بس بال لمبے کرنے کا جنون ہو گیا ہے۔ اس کا نسخہ میں نے لکھ دیا ہے۔

ماوراء مجھے بھول گیا ہے وہ ٹوٹکا لیکن پاکستان میں پانچ تیل ملا کر لگاتےہیں اس سے بھی بال لمبے ہو جاتے ہیں


اس کے علاوہ امی پتہ نہیں کونسی سورت تیل پر پڑھ کر تیل لگاتی ہیں ان کے بال بھی کافی لمبے ہیں ۔ماشاءاللہ۔۔۔

ہمیں بھی لگاتی تھیں اور ہم سب بہنوں کے بال لمبے تھے پر اب بال لمبے نہیں رہے کہ ہم کٹوا دیتے ہیں :)
 

ماوراء

محفلین
میں بھی تین، چار مکس کر کے لگاتی ہوں۔
میں نے پہلی بار ہی لمبے کیے ہیں۔ کافی لمبے ہو گئے ہیں لیکن روز امی سے سننی پڑتی ہیں کہ انھیں کٹوا دو۔ اتنی مشکل سے بڑے کیے ہیں اور امی۔۔۔۔:(

باقی پوسٹ ایسے ڈیلیٹ کرتے ہیں:
قطع و برید - حذف - پیغام حذف کریں - اس پیغام کو حذف کریں۔
 

ماوراء

محفلین
صرف بڑے نہیں۔۔ان کو خوراک کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ بڑے ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے بھی ہونے چاہیں۔ :biggrin:
 

ملائکہ

محفلین
تعبیر آپ اس سورتہ کا نام بتائیں نا میری بہن کو بال بڑے کرنے ہیں اور اسکے ہو ہی نہیں رہے بےچاری کے پہلے مجھ سے بڑے تھے پھر کٹوائے تو اب لمبے ہی نہیں ہورہے ہیں اسکے:(:(
 

تعبیر

محفلین
تعبیر آپ اس سورتہ کا نام بتائیں نا میری بہن کو بال بڑے کرنے ہیں اور اسکے ہو ہی نہیں رہے بےچاری کے پہلے مجھ سے بڑے تھے پھر کٹوائے تو اب لمبے ہی نہیں ہورہے ہیں اسکے:(:(

ملائکہ بچے اب جب امی کو فون کرونگی نا تو پوچھ کر آپ کو ذپ کر دونگی انشاءاللہ

میں فون اکثر ویک اینڈ کو کرتی ہوں یا پھر وہ کریں گی تو تب بھی پوچھ لونگی انشاءاللہ :)
تب تک آپ تھوڑا انتظار کریں
 

سارہ خان

محفلین
باجو سال میں دو تین بار تیل کی مالش بس ۔۔۔:eek:

میں تو ہفتے میں ایک بار ضرور کرتی ہوں سرسوں کے تیل کی مالش ۔۔۔ کبھی 4۔۔ 5 دن بعد بھی کر لیتی ہوں ۔۔ مجھے لگتا ہے تیل نہ لگاؤں تو بال ٹھیک سے صاف نہیں ہوتے اور چمک بھی نہیں رہتی۔۔۔۔ :rolleyes:

آپ کے بال یا تو بہت آئلی اور سلکی ہونگے جو تیل کے بنا رہ لیتے ہیں ۔۔۔:confused:
 

ملائکہ

محفلین
ویسے میں تو اپنے بالوں کا ذرا بھی دھیان نہیں کرتی مگر میرے بال ایسے ڈھیٹ ہیں خود ہی بالکل صحیح رہتے ہیں:biggrin::biggrin:
 

تعبیر

محفلین
ملائکہ سو سورہ مزمل ہے باقی چار تیل کون کونسے ملانے ہیں وہ نہیں پوچھے کہ وہاں کوئی دعوت چل رہا تھی اور سب اسی میں مصروف تھے۔ ماوراء کو بھی پتہ ہے ویسے
 

ماوراء

محفلین
میں تو وہی ملا لیتی ہوں جو گھر میں موجود ہوتا ہے۔
زیتون کا تیل بالوں کے لیے بہت اچھا ہوتا ہے۔
زیتون، سرسوں، ناریل، بادام یا یاسمین کا۔
صرف دو ، ایک سے بھی کام چل جاتا ہے۔
 

ماوراء

محفلین
میرے بال بھی اتنے سفید ہو گئے ہیں۔۔:( شروع میں چند ایک نظر آیا تو کاٹ دیا۔۔لیکن اب تو اتنے ڈھیر ہیں۔۔کتنے بندہ کاٹے۔ :(
اور تیل میں تین، چار مکس کر کے لگاتی ہوں۔ :d
 

سارہ خان

محفلین
بوچھی نے کہا:
ہاں ناں ، بالوں میں چاندی کے تار اب آنے لگے ۔ :battingeyelashes:
ہئیرکلر ، کیا میں دو دو کلر کرنے لگی ہوں پرپل ، اور گرین ، یا گرین ، اور ریڈ ۔

:grin:

ہاہاہا باجو یہ کیا نیا فیشن ہے ۔۔ ملٹی کلرز ہیئر کا یا اپ نے نیا نیا نکالا ہے ۔۔۔:battingeyelashes:
 

ف۔قدوسی

محفلین
السلام علیکم آپ سب خواتین کیسی ہیں؟ میں نے خود کو بہت روکا پر آگے اور نہیں روک سکی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسلئے کہہ رہی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں آپ سب کو دیکھنا چاہتی ہوں اور ابھی تک صرف فرزانہ اور باجو کو دیکھ چکی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (اگر میری بات کسی کو بری لگی ہو تو معاف کردینا۔)۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top