آزاد اردو انسٹالر!

arifkarim

معطل
اردو سورس کی جانب سے پہلا اوپن سورس "آزاد اردو انسٹالر" کا اجراء آج کراچی میں ہونے والی ایک تقریب میں کیا گیا جس کے مہمان خصوصی P@SHA کی ایگزیکٹو کمیٹی کے مشیر جناب ہمایوں قریشی تھے۔
آزاد اردو انسٹالر مائیکروسافٹ ونڈوزآپریٹنگ سسٹمز پر چند کلکس میں اردو اور دیگر مقامی زبانوں کی بہتر سپورٹ شامل کرنے کا آسان حل ہے۔ آزاد اردو انسٹالر آپ موزیلا پبلک لائسنس کے نسخہ 2.0 کے تحت درج ذیل ربط سے ڈاّن لوڈ کرسکتے ہیں۔

http://urdusource.com/urdu-installer/
اردو سورس کے دیگر اوپن سورس منصوبوں کے بارے میں جاننے کے لیے درج ذیل ربط ملاحظہ کریں:
http://urdusource.com/source/open-source-projects/
10860834_10153136729268083_3142692360481516326_o.jpg

ماخذ
 
مدیر کی آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
آزاد اردو انسٹالر مائیکروسافٹ ونڈوزآپریٹنگ سسٹمز پر چند کلکس میں اردو اور دیگر مقامی زبانوں کی بہتر سپورٹ شامل کرنے کا آسان حل ہے۔
تاریخ میں پہلی مرتبہ۔۔۔ سب سے پہلے۔۔۔ واحد۔۔۔ وغیرہ وغیرہ جیسے الفاظ کے علاوہ یہ کیا کرتا ہے۔۔۔ کیونکہ ونڈوز میں اردو کی سپورٹ تو پہلے سے ہی شامل ہوتی ہے
 
اسد

محفلین
آزاد اردو انسٹالر مائیکروسافٹ ونڈوزآپریٹنگ سسٹمز پر چند کلکس میں اردو اور دیگر مقامی زبانوں کی بہتر سپورٹ شامل کرنے کا آسان حل ہے۔
جھوٹ! کیا 'ونڈوز ایکس پی' ونڈوز نہیں ہے یا مائکروسوفٹ نے نہیں بنائی؟
aui-1.png

وسٹا یا 7/8 پر تو صرف کی بورڈ انسٹال کرنا ہوتا ہے، اردو سپورٹ پہلے سے موجود ہوتی ہے۔ فونٹ تو رائٹ کلک سے ہی انسٹال ہو جاتے ہیں۔ اصل میں تو انسٹالر کی ضرورت ونڈوز ایکس پی میں پڑتی ہے تاکہ ونڈوز ایکس پی کی سی ڈی استعمال نہ کرنی پڑے۔

سورس کوڈ کے نام پر NSIS سکرپٹ ہے۔ باقی کرلپ مرحوم کا کی‌بورڈ اور نفیس سیریز کے تین فونٹ اور القلم تاج نستعلیق فونٹ شامل ہیں۔

جہاں تک پاک اردو انسٹالر کے آزاد مصدر نہ ہونے کی بات ہے تو اس میں اردو سپورٹ کی جو فائلیں مائکروسوفٹ ونڈوز سے شامل کی گئی ہیں ان کی موجودگی میں انسٹالر کا آزاد مصدر ہونا شاید ممکن نہیں ہے۔
 
اسد

محفلین
جس نے بھی کام کیا ہے، اچھا کیا ہے۔ انسٹالر کے سورس کوڈ کو استعمال کرتے ہوئے ہم اپنی مرضی کے کی‌بورڈ اور فونٹس کا انسٹالر تیار کر سکتے ہیں۔ مجھے اعتراض کام پر نہیں ہوتا بلکہ کام کو پیش کرنے کے انداز پر ہوتا ہے۔

ہمارا انداز یہ ہوتا ہے کہ کپڑے کے بازار میں بیس دکانوں کے ماتھے پر سستے ترین دام اور اعلىٰ ترین معیار کا واحد مرکز ہونے کا دعوىٰ کیا جاتا ہے۔ اگر یہ وضاحت کر دی جائے کہ یہ انسٹالر ونڈوز ایکس پی کے لئے کارآمد نہیں ہے تو ایکس پی استعمال کرنے والے اسے ڈاؤنلوڈ کرنے کی زحمت سے بچ سکتے ہیں۔ اگر یہ بتا دیا جائے کہ انسٹالر میں کیا کیا چیزیں شامل ہیں تو اس سے بھی فیصلہ کرنے میں مدد ملے گی۔ (فونٹس کے نام اور کی‌بورڈ کا ماخذ)

آج بھی مجھ سے دس مسائل کا حل پوچھنے والوں میں سے چھ ونڈوز ایکس پی استعمال کرتے ہیں۔ پرانے ہارڈویئر اور ابھی تک ایکس پی استعمال کرنے والے لوگوں کی وجہ سے میں نے ورچوئل بوکس میں ایکس پی انسٹال کی ہوئی ہے۔ کیونکہ اس انسٹالر کا سائز 'پاک اردو انسٹالر' سے کم ہے اس لئے میں نے اسے ٹیسٹ کیا تھا۔
 
سید ذیشان

آپ کی بات درست ہے۔ اوپن سورس ہونے کی وجہ سے اس میں من چاہی تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔ اور اگر کہیں پر مسائل ہیں تو ان کی نشاندہی بھی ضروری ہے تاکہ اس میں بہتری لائی جا سکے۔

میرا خیال تو یہ ہے کہ ایکس پی کی فائلیں کسی بھی انسٹالر میں شامل کرنا کاپی رائٹ کی خلاف ورزی ہے۔ فونٹس اور کی بورڈ بھی اس میں وہی شامل ہیں جن کے لائسنس میں کوئی اشکال نہیں۔ باقی وضاحت تو تخلیق کار ہی دے سکتے ہیں۔
 
محمد امین

لائبریرین
باقی باتیں ایک طرف، کیا پہلی پوسٹ میں دی گئی تصویر اس "تقریب" کی ہے کہ جس میں انسٹالر کا اجرا کیا گیا؟

ویسے ہمایوں صاحب سے ذاتی طور پر واقف ہوں، بہت ملنسار، قابل اور شریف انسان ہیں۔۔
 
باقی باتیں ایک طرف، کیا پہلی پوسٹ میں دی گئی تصویر اس "تقریب" کی ہے کہ جس میں انسٹالر کا اجرا کیا گیا؟

ویسے ہمایوں صاحب سے ذاتی طور پر واقف ہوں، بہت ملنسار، قابل اور شریف انسان ہیں۔۔
اور آپ
Bitched.gif
کیوں ہیں
 
محمد سعد

محفلین
ایک اور ڈیڑھ اینٹ کی مسجد۔
ڈیڑھ اینٹ کی مسجد کا کیا مطلب یار؟ کیا مجھے یا کسی اور کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اگر پہلے سے ہو رہے کسی کام کے طریقے سے مطمئن نہ ہو تو ایک نیا تجربہ کر کے دیکھے؟ اور اگر اس کا تجربہ کام کرتا ہے تو اس کے نتائج دنیا کے ساتھ شئیر کرے؟ کمال کرتے ہو تسی وی۔۔۔ o_O
 
عامر ملک

محفلین
کچھ نہ کرنے سے کرنا بہتر ہوتا ہے کم از کم سافٹ وئیر ڈویپلمنٹ کے لیے تو ہم کہہ ہی سکتے ہیں۔
ویسے ایسی بے وقعت چیز پر وقت ضائع کرنے کے بجائے یہاں اگلے اوپن سورس کیا ہونا چاہے پر بات کرلی جائے تو یہ کار آمد ہوسکتا ہے ۔ :)
 
Top