آر ایس ایس فیڈ

زیک

مسافر
محفل کی RSS فیڈ یہاں ہے۔ اس فیڈ عام طور پر تمام پبلک فورم کے خطوط شامل کرتی ہے اور تازہ ترین 50 خطوط دکھاتی ہے۔ اگر آپ اس کی آپشنز بدلنا چاہیں تو فیڈ کے URL کو یوں بدلیں:

http://www.urduweb.org/mehfil/rss.php?c=xx&f=xx&t=xx

c فیڈ میں خطوط کی تعداد کا تعین کرتا ہے۔ مثلاً c=50 کا مطلب ہے 50 خطوط۔ آپ 1 سے لیکر 200 خطوط تک دیکھ سکتے ہیں۔ ڈیفالٹ 50 ہے۔

f=xx سے آپ کسی ایک کیٹگری، فورم یا سب‌فورم کے خطوط اپنی فیڈ میں شامل کر سکتے ہیں۔ مثلاً اگر آپ “ اردو ویب پورٹل سے متعلق“ کیٹگری کا URL دیکھیں تو اس میں f=42 آتا ہے۔ اس کی فیڈ دیکھنے کے لئے آپ فیڈ کا یہ URL استعمال کریں

http://www.urduweb.org/mehfil/rss.php?f=42

t=xx یہ طے کرتا ہے کہ آپ نئے خطوط دیکھنا طاہتے ہیں یا نئے موضوعات۔ ڈیفالٹ t=0 ہے جس سے تمام نئے خطوط فیڈ میں شامل ہوتے ہیں۔ اگر آپ صرف موضوعات دیکھنا چاہتے ہیں تو t=1 استعمال کریں۔
 

آصف

محفلین
زکریا یونیکوڈ کیلئے کونسا فیڈ پڑھنے والا پروگرام بہتر ہے؟ میں نے ایک دو دیکھے ہیں لیکن تھوڑی مشکلات ہیں صحیح انتخاب میں۔
 
آصف بھائی نے بہت ہی آہم نکتے کی طرف توجہ دلائی ہے ۔ میں بی بی سی اردو اور چند دیگر انگریزی ٹیکنالوجی اور سائنس کی سائٹس کی آر ایس ایس فیڈ کو گوگل ریڈر میں پڑھتا ہوں ۔اس ریڈر میں انگریزی کی فیڈز تو با آسانی پڑھی جاتی ہیں پر اصل مسلہ اردو سائٹس کی آر ایس ایس فیڈز پڑھنے میں پیش آتا ہے کیونکہ اس ریڈر میں اردو لفظ ٹوٹے ہوئے دیکھائی دیتے ہیں ۔اور پتا نہیں چلتا کہ کیا لکھا ہوا ہے ۔

زکریا بھائی کون سا ایسا ریڈر ہے جس میں اردو الفاظ صحیح دیکھا ئی دیں ؟
 

زیک

مسافر
آصف نے کہا:
زکریا یونیکوڈ کیلئے کونسا فیڈ پڑھنے والا پروگرام بہتر ہے؟ میں نے ایک دو دیکھے ہیں لیکن تھوڑی مشکلات ہیں صحیح انتخاب میں۔

آصف: میں تو فائرفاکس پر سیج استعمال کرتا ہوں۔ اس پر صفحے کی سمت دائیں سے بائیں کر کے اور سٹائل‌شیٹ کو تھوڑا بدل کر اچھا کام چل جاتا ہے۔ ایک مسئلہ ہے کہ صرف اپنے کمپیوٹر سے پڑھ سکتا ہوں۔
 

شعیب صفدر

محفلین
آصف نے کہا:
زکریا یونیکوڈ کیلئے کونسا فیڈ پڑھنے والا پروگرام بہتر ہے؟ میں نے ایک دو دیکھے ہیں لیکن تھوڑی مشکلات ہیں صحیح انتخاب میں۔
آصف آپ گریٹ نیوز (http://www.curiostudio.com/) چیک کر کے بتائیں۔۔۔۔۔ یہ صرف ونڈو xp میں کام کرتا ہے البتہ
 

آصف

محفلین
مجھے کل ایک ایسا فیڈ ریڈر ملا ہے جس میں دائیں سے بائیں متن کی سہولت بھی موجود ہے اور محفل کے ساتھ بہت عمدہ کام کرتا ہے۔ اس فیڈ ریڈر کو آپ یہاں سے حاصل کر سکتے ہیں۔
 

دوست

محفلین
کے ڈی ای کے ایکریگیٹر جیسا نہ کوئی دیکھا نہ سنا۔
(ایکریگیٹر صرف لینکس پر چلتا ہے۔)
 
Top