آرٹی فیشل تصاویر

سید فصیح احمد

لائبریرین
آج کا کام

xoi5q9.jpg
السلام علیکم !!
پہلا سوال تو یہ کہ کہاں غائب ہیں جناب ؟؟
دوسری بات یہ کہ ، بہت خوب جناب ، :) :)
تیسری بات یہ کہ ماڈلنگ اور ٹیکسچرنگ ایک سطح تک درست ہو چکی ہیں ، اب اگر ایک مکمل سین کی تیاری ہو تو اچھا ہے ، آنلائن بہت سے انٹیریئر سین مل جائیں گے۔
ٹیکسچرز پر ایک اہم بات ، ٹیکسچرز میں ایک چیز ہوتی ہے جسے ہم کلر بلیڈنگ بولتے ہیں۔ اس سے بچنے کے لیئے ہمیشہ وی رے کا بیسک میٹیریئل ڈائیریکٹ مت استعمال کیا کریں ، بلکہ پہلے "وی رے اوور رائڈ میٹیریئل" کو سلیکٹ کریں (۲ آپشنز سامنے آئیں گی ان میں سے کیپ اولڈ میٹیریئل والی سلیکٹ کریں) اس کے بعد اس کی بیس میٹیریئل والی سلاٹ جو سب سے اوپر ہے ، اس میں وی رے کا نارمل میٹیرئل سیٹ کر لیں جیسی ضرورت ہو ، اب واپس اوور رائڈ میٹیریئل کی بیس میٹیریئل سلاٹ کے نیچے دوسری سلاٹ جہاں جی آئی لکھا ہے اسے کلک کر کے اوپن کریں اور نارمل وی رے میٹیریئل سلیکٹ کریں۔ اس کا رنگ ہلکا سلیٹی (گرے) رکھیں اور یوں کلر بلیڈنگ رک جائے گی۔
:) :)
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
آج کل بڑے سائز کی ٹائلز عام ہیں اس لیے میں نے سائز بڑا ہی رہنے دیا۔
پاکستان کے لحاض سے درست ہے لیکن انٹرنیشنل مارکیٹ میں کچھ سٹینڈرڈ سائز موجود ہیں ، 50×50 60×60 30×60 وغیرہ یہ سائز سینٹی میٹر میں ہوتے ہیں :) :)
اب اگر سوفے کو دیکھیں تو اس 4 سیٹر کو قریب 3 ٹائلز کور کر رہی ہیں ( تقریباً 3 اس لیئے کہ ڈائگنل سمت میں ہیں ) 4 سیٹس دیڑھ میٹر میں نہیں سما سکتیں ۔۔۔ !
 
تلمیذ

لائبریرین
میں بھی عزیزم فصیح احمد کا ہم نو ا ہوکر پہلے تو آپ سے اتنی لمبی غیر حاضری کے لئے شکوہ کناں ہوں، دوسرے دلی سپاسِ ستائش پیش کرنا چاہتا ہوں آپ کی ڈیزائن کردہ الماری کے لئے، جو آپ کی محنت کابین ثبوت ہے۔ تکنیکی بندہ نہ ہونے کے باعث کچھ کہنے سے معذور ہوں۔ یہ کمی شاہ صاحب نے پہلے ہی پوری کردی ہے۔
تیسرے، میری وہی پرانی گزارش، کہ ذرا اپنے موبائل فون کے کیمرے کو ہوا لگوایئے۔ کافی عرصہ ہو چکا ہے۔ اسکو کہیں زنگ نہ لگ جائے۔:)
 
آخری تدوین:

ساقی۔

محفلین
السلام علیکم !!
پہلا سوال تو یہ کہ کہاں غائب ہیں جناب ؟؟
دوسری بات یہ کہ ، بہت خوب جناب ، :) :)
تیسری بات یہ کہ ماڈلنگ اور ٹیکسچرنگ ایک سطح تک درست ہو چکی ہیں ، اب اگر ایک مکمل سین کی تیاری ہو تو اچھا ہے ، آنلائن بہت سے انٹیریئر سین مل جائیں گے۔
ٹیکسچرز پر ایک اہم بات ، ٹیکسچرز میں ایک چیز ہوتی ہے جسے ہم کلر بلیڈنگ بولتے ہیں۔ اس سے بچنے کے لیئے ہمیشہ وی رے کا بیسک میٹیریئل ڈائیریکٹ مت استعمال کیا کریں ، بلکہ پہلے "وی رے اوور رائڈ میٹیریئل" کو سلیکٹ کریں (۲ آپشنز سامنے آئیں گی ان میں سے کیپ اولڈ میٹیریئل والی سلیکٹ کریں) اس کے بعد اس کی بیس میٹیریئل والی سلاٹ جو سب سے اوپر ہے ، اس میں وی رے کا نارمل میٹیرئل سیٹ کر لیں جیسی ضرورت ہو ، اب واپس اوور رائڈ میٹیریئل کی بیس میٹیریئل سلاٹ کے نیچے دوسری سلاٹ جہاں جی آئی لکھا ہے اسے کلک کر کے اوپن کریں اور نارمل وی رے میٹیریئل سلیکٹ کریں۔ اس کا رنگ ہلکا سلیٹی (گرے) رکھیں اور یوں کلر بلیڈنگ رک جائے گی۔
:) :)

و علیکم السلام
غائب تو نہیں ہوں ۔ محفل پر موجود ہوتا ہوں مگر پوسٹ کرنا بہت کم کر دیا ہے ۔( دل نہیں کرتا کچھ لکھنے کو آج کل)
اگلی کوشش میں ایک مکمل سین رینڈر کرنے کی کوشش کروں گا ۔ ان شا اللہ۔ کلربلیڈنگ کا مسئلہ شاید اس وجہ سے آیا ہے کہ رینڈر سیٹنگ بہت کم کوالٹی کی رکھی تھی تا کہ جلدی رینڈرنگ ہو جائے ۔ آپ ٹائم سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ تقریبا پانچ منٹ میں سین رینڈر ہوا ہے ۔ بہر حال آپکی ہدایت پر عمل کروں گا ۔
ہمت افزائی اور مدد کے لیے شکر گزار ہوں ۔

پاکستان کے لحاض سے درست ہے لیکن انٹرنیشنل مارکیٹ میں کچھ سٹینڈرڈ سائز موجود ہیں ، 50×50 60×60 30×60 وغیرہ یہ سائز سینٹی میٹر میں ہوتے ہیں :):)
اب اگر سوفے کو دیکھیں تو اس 4 سیٹر کو قریب 3 ٹائلز کور کر رہی ہیں ( تقریباً 3 اس لیئے کہ ڈائگنل سمت میں ہیں ) 4 سیٹس دیڑھ میٹر میں نہیں سما سکتیں ۔۔۔ !

بات بالکل ٹھیک ہے آپکی۔

ساقی بھائی آپ اگر چاہو تو میں کچھ اہم باتیں team viewer کے ذریعے آپ کو سکھانا چاہوں گا۔
اللہ آپ کو کامیاب کرے آمین!
ٹیم ویور کا مجھے بالکل تجربہ نہیں ہے ۔ بہر حال انسٹال کر کے چیک کرتا ہوں ۔ ضرور آپ سے سیکھنا چاہوں گا ۔

آمین فصیح بھائی
 
ساقی۔

محفلین
میں بھی عزیزم فصیح احمد کا ہم نو ا ہوکر پہلے تو آپ سے اتنی لمبی غیر حاضری کے لئے شکوہ کناں ہوں، دوسرے دلی سپاسِ ستائش پیش کرنا چاہتا ہوں آپ کی ڈیزائن کردہ الماری کے لئے، جو آپ کی محنت کابین ثبوت ہے۔ تکنیکی بندہ نہ ہونے کے باعث کچھ کہنے سے معذور ہوں۔ یہ کمی شاہ صاحب نے پہلے ہی پوری کردی ہے۔
تیسرے، میری وہی پرانی گزارش، کہ ذرا اپنے موبائل فون کے کیمرے کو ہوا لگوایئے۔ کافی عرصہ ہو چکا ہے۔ اسکو کہیں زنگ نہ لگ جائے۔:)
(السلام علیکم)وعلیکم السلام:)

آج کل زیادہ وقت موبائل پر گیمیں کھیلنے میں گزرتا ہے کہ طبعیت میں عجیب تبدیلی آئی ہے کہ کچھ بھی کرنے کو من ہی نہیں کرتا۔۔۔حتی کہ دو لفظ لکھنے کو بھی دل نہیں چاہتا ۔فصیح بھائی کا پیغام میں نے دس منت بعد ہی پڑھ لیا تھا مگر جواب لکھنے کو دل نہیں کیا ۔۔۔۔ابھی بڑی مشکل سے اس اخلافی فرض کو نبھانے کے لیے خود کو راضی کیا ہے ۔

موبائل میں بہت سے پرانی تصاویر موجود ہیں جو ابھی پوسٹ کرنی تھیں مگر نہیں کر پا رہا ۔ اس کے لیے فی الوقت معذرت چاہتا ہوں ۔

ماڈل کی تعریف اور آپ کی محبت کے لیے شکرگزار ہوں ۔
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
اچھا۔ آپکی نمائندہ تصویر میں آپکے پیچھے ایک خوفناک سی شخصیت تشریف فرما ہیں۔ کیا اسکو نظر انداز کیا جا سکتا ہے؟
جی جی ضرور :) :) ۔۔۔ اس بیچارے کو اور کوئی برداشت نہیں کر رہا تھا تو ہماری جان کھانے لگا ، بس تصویر میں قید کر لیا اسے ۔۔۔ ان دنوں کہاں ہے کچھ معلوم نہیں۔ یہ اس کوٹے میں کمپنی آتا تھا جسے یہاں Saudization بولتے ہیں ، یعنی کمپنی میں 10 فیصد سعودی ہونے چاہیئں ، ورنہ کمپنی ریڈ سٹیٹس میں دھکیل دی جائے گی جو کہ لوئسٹ رینک ہے۔ یہ 10 فیصد کرتے کراتے کچھ نہیں بس مہینے کے آخر میں راتب (سیلری) لینے آ جاتے ہیں :)
 
arifkarim

معطل

یعنی آپ احباب کو 10 فیصد سعودی ٹیکس دینا ہونا ہے۔ ناروے کے مقابلے میں تو یہ پھر بھی کم ہے۔ فراغت ٹیکس۔
 
Top